جے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ کے شعبہئ اردو میں وائیوا کا انعقاد

سارن کی ادبی خدمات قابل فخر:ڈاکٹر شاہد رزمی  جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے شعبہئ اردو میں صدر شعبہئ اردو پروفسیر ارشد مسعود ہاشمی کی صدارت ...

سارن کی ادبی خدمات قابل فخر:ڈاکٹر شاہد رزمی

 جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے شعبہئ اردو میں صدر شعبہئ اردو پروفسیر ارشد مسعود ہاشمی کی صدارت میں آج چھپرہ کے رباعی گو شعرا کے موضوع پرپی ایچ ڈی کے لیے بالمشافہ امتحانات کا انعقاد ہوا۔ ریسرچ اسکالر سید معصوم رضانے شعبہئ اردو کے استاد ڈاکٹر مظہر کبریا کی نگرانی میں اپنا مقالہ مکمل کیا تھا۔ وائیوا کے لیے آر ایس کالج، مونگیرکے شعبہئ اردو کے صدر ڈاکٹر شاہد رضا جمال (شاہد رزمی) تشریف لائے تھے۔ صدر شعبہ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی زبانی امتحان کے لیے بیرونی ممتحن کے طور پہ تشریف لائے مہمان ڈاکٹر شاہد رزمی کا استقبال کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات اور معاشرتی دلچسپیوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رزمی بھاگلپور اور مونگیر کی ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں بہت ہی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ جے پرکاش یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر فاروق علی کے ساتھ انھوں نے بھاگلپور میں کئی تعلیمی اور فلاحی انجمنوں کا قیام کیا اور ان کی سرپرستی بھی کی۔ ان کی اولین تصنیف کا تعلق اردو ڈراما سے ہے۔  پروفسیر ارشد مسعود ہاشمی نے اپنے استقبالی کلمات کے دوران سارن کمشنری اور بالخصوص چھپرہ میں اردو زبان و ادب کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ انیسویں صدی سے ہی اردو کی آبیاری کرتا رہا ہے اور اس سرزمین سے کئی نامور ادبا و شعرا کا تعلق رہا ہے۔ 

  پروفیسر ہاشمی نے اس موقع پر موجود شعبہئ اردو کے دو سابق صدور پروفیسر نبی احمد اور ڈاکٹر عبدالمالک، اور راجیندر کالج کے شعبہئ اردو کے صدر ڈاکٹر علاء الدین خان کا بھی پر خلوص استقبال کیا اور کہا کہ ان مواقع پر ان حضرات کی موجودگی سے شعبے کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

بیرونی ممتحن ڈاکٹر رزمی نے بالمشافہ امتحان کا آغاز کرتے ہوئے سارن کی ادبی خدمات پہ روشنی ڈالی اور کہا کہ یہاں اردو زبان و ادب کی مثبت قدروں کے فروغ کی مستحکم اور قابل فخر روایتیں رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بے شمار اہم موضوعات ہیں جن کے سلسلے میں تلاش و تحقیقی کی ضرورت ہے۔ آزادی سے قبل یہاں اردو کے اہل قلم حضرات کی قابل قدر موجود تھی۔ صحافت کے سلسلے میں بھی اس زر زمین کی نمایاں خدمات رہی ہیں۔ انھوں نے رباعی کی ہیئت، چھپرہ کے رباعی گو شعرا کے موضوعات کے تنوع اور بطور خاص اجتبی رضوی کی رباعی گوئی پر سوالات کیے۔ سید معصوم رضا نے تمام سوالات کے تشفی بخش جواب دیتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالہ کے نتائج سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ پروفیسر نبی احمد نے ان سے فارسی رباعی گوئی پہ سوالات کیے۔ ڈاکٹر رزمی نے کہا کہ یہ مقالہ محنت سے لکھا گیا ہے۔وائیوا کے دوران موجود حاضرین میں مقالہ کے نگراں ڈاکٹر مظہر کبریا اور ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی چند سوالات کیے۔ اس دوران شعبے میں ڈاکٹر پرویز عالم اورڈاکٹر رجب عالم غوثی کے علاوہ اچھی تعداد میں ریسرچ اسکالرز موجود تھے۔ ان میں محمد شاہد، لطیف الرحمن،نور فاطمہ، لاڈلی پروین، زینب ناز، نصرت جبین، زہرہ بتول، احسان خان، ابو بکر نے مہمان ڈاکٹر رزمی کو اپنے اپنے تحقیقی موضوعات سے آگاہ کیا۔ انھیں مفید مشورے بھی دیے گئے۔ وائیوا کے بعد نصرت جبین کا پری سبمشن وائیوا بھی ہوا جنھوں نے پروفیسر نبی احمد کی نگرانی میں اسلم بدر کی ادبی خدمات پہ اپنی تحقیق مکمل کی ہے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ کے شعبہئ اردو میں وائیوا کا انعقاد
جے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ کے شعبہئ اردو میں وائیوا کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-ROkPuvortdw/YDdqanheosI/AAAAAAAApEw/r_9ABMKzz2Ab82_ZSYrX8clJOEzYR6oZgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210224-WA0058.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ROkPuvortdw/YDdqanheosI/AAAAAAAApEw/r_9ABMKzz2Ab82_ZSYrX8clJOEzYR6oZgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210224-WA0058.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_741.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_741.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy