اورنگ آباد میں منایا گیا عالمی یومِ مادری زبان.

اورنگ آباد 21/فروری آج 21/ فروری عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کی جانب سے اورنگ آباد میں منایا گیا. پروگرام...

اورنگ آباد 21/فروری
آج 21/ فروری عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کی جانب سے اورنگ آباد میں منایا گیا. پروگرام کی ابتداء اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان کے گفتگو سے ہوئی انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مادری زبان میں تعلیم و تربیت کو سر فہرست رکھا جاتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اردو کی فروغ اور بقاء کے لئے اردو کتب اور اخبارات کو خرید کر پڑھنا ہی عالمی یوم مادری زبان پر سچا خراج تحسین ہو گا. پروگرام کے ابتداء میں فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے عالمی یومِ مادری زبان کی تاریخ اہمیت و افادیت اور موجودہ دور میں مادری زبان کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اس کی شروعات بنگلہ دیش سے ہوئی جہاں بانگلہ زبان کو بنگلہ دیش کی مادری زبان قرار دینے کے لیے طلباء نے تحریک چلائی تھی 21/فروری 1952 کو ڈھاکہ یونیورسٹی طلباء اور سماجی کارکنوں اس وقت کے پاکستانی حکومت کے لسانی نظریات اور تعصبات کے خلاف شدید مخالفت کی اور زور دار طریقہ سے تحریک اور مظاہرے کیے جس کے نتیجے میں انہیں پولس اور فوج کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور اس میں کئی نوجوانوں کو اپنی جانیں بھی گنوانی پڑیں.. لسانی تحریک میں شہید ہوئے نوجوانوں کی یاد میں یونیسیکو نے پہلی بار 1999 میں 21 /فروری کو عالمی یومِ مادری زبان منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس وقت سے ساری دنیا میں یہ دن منایا جاتا ہے.
پروفیسر شبانہ خان،جنرل سیکرٹری اردو کارواں،پرنسپل سائرہ خان،خزانچی اردو کارواں،اشرف ریشم والا اور سیدہ تبسم ناڈکر،رکن مجلس عاملہ اردو کارواں ممبئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے ان محلہ لائبریریوں کو مادری زبان کی فروغ میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے مریم مرزا کو مبارکباد پیش کی..
جلگاؤں سے تشریف لائے مشتاق کریمی اور ان کے فرزند ریحان کریمی کا بھی اس موقع پر استقبال کیا گیا.. مشتاق کریمی نے استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد ایک تاریخی شہر ہے اور اردو شاعری اور زبان و ادب کی تاریخ اورنگ آباد کے تذکرہ کے بغیر ممکن نہیں ہے.
پروگرام کی ابتداء میں مرزا ابوالحسن علی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ پروگرام کی نظامت ایم ڈی طیب نے انجام دیتے ہوئے شکریہ کی رسم بھی ادا کی.
 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اورنگ آباد میں منایا گیا عالمی یومِ مادری زبان.
اورنگ آباد میں منایا گیا عالمی یومِ مادری زبان.
https://1.bp.blogspot.com/-qeosOJ2n42w/YDJouic_PNI/AAAAAAAAo7A/Vsqkhuv99CoHjjeIQCf8tdKHrARHkIAOwCLcBGAsYHQ/s320/mother%2Btung.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-qeosOJ2n42w/YDJouic_PNI/AAAAAAAAo7A/Vsqkhuv99CoHjjeIQCf8tdKHrARHkIAOwCLcBGAsYHQ/s72-c/mother%2Btung.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_837.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_837.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy