نئی دہلی۔ آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا احمد بیگ ندوی نے کہا کہ: "بی جے پی اور آر ایس ایس کی غنڈا گردی روز بروز بڑھتی جار...
آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا احمد بیگ ندوی نے کہا کہ: "بی جے پی اور آر ایس ایس کی غنڈا گردی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ کانپور کے موسی نگر کے قبرستان پر بی جے پی لیڈر وجے سونی کی جانب سے ہوئی غیر قانونی دکانوں کی تعمیر انتظامیہ، پولیس اور سنگھ پریوار کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔*
انھوں نے کہا کہ: محمد گلفام کی بار بار مداخلت اور خود کشی کی تنبیہ کے باوجود اس طرح کی غیر قانونی کارروائی پر روک نہ لگانا انتہائی خطرناک سازش کا نتیجہ ہے۔ *قبرستان کی زمین کو ہتھیانے کی سازش میں پولیس اور انتظامیہ سب برابر کی شریک ہیں۔*
قومی صدر نے کہا کہ: محمد گلفام کے پولیس اسٹیشن میں بار بار رپورٹ دینے کے باوجود، پولیس کی جانب سے کوئی بھی مثبت ردعمل کا اظہار نہیں ہونے کے باعث انھوں نے اپنے تین بچوں اور بیوی سمیت خود کشی کرلی، جس میں ایک کی موت بھی ہوچکی ہے باقی سب اسپتال میں سیریس ہیں۔ ان سب کا ذمے دار بی جے پی لیڈر وجے سونی اور پولیس انتظامیہ ہے۔
*اس لیے آل انڈیا امامس کونسل عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بی جے پی لیڈران اور پولیس افسران کو فورا جیل میں ڈالا جائے اور ان پر قتل اور غنڈہ گردی کا مقدمہ چلایا جائے اور غیر قانونی تعمیر شدہ دکانوں کو توڑ کر قبرستان کو خالی کر کے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے اور گلفام اور اس کی فیملی کو معقول معاوضہ دیا جائے۔*