ڈاکٹرذاکرحسین کی روشن شخصیت قابل تقلید : شاہد رزمی

 بھاگلپور:  اقلیتی فلاح ہاسٹل ،بھاگلپور کے زیراہتمام ایک مذاکر کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے ڈین آف اسٹوڈنٹ...

 بھاگلپور:
 اقلیتی فلاح ہاسٹل ،بھاگلپور کے زیراہتمام ایک مذاکر کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی کے ڈین آف اسٹوڈنٹس ڈاکٹر رام پرویش سنگھ نے کی جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر مونگیر یونیورسٹی کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رزمی موجود تھے ۔ 
 اردو رابطہ کمیٹی کے

سکریٹری ڈاکٹر حبیب مرشد خان اور ہاسٹل ہذا کے سپریٹنڈنٹ جناب نعیم اختر بھی موجود تھے ۔پروگرام کی نظامت آصف علی نے کی۔
 جلسہ کا آغاز  طلبہ کی مختصر مگر جامع تعارفی تقریر سے ہواجن میں محمد شاہد، شاکر ،ساجد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔
   اس موقع ڈاکٹر رام پرویش سنگھ نے کہا کہ آج اس عظیم شخصیت کا  یوم پیدائش ہے جنہو‌ں نے نہ صرف ہندوستان اور عالمی پیمانے  پر ہندوستان  کا نام روشن کیا بلکہ ڈاکٹر ذاکر حسین نےریاست بہار کی ادبی،علمی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نےکہا کہ ڈاکٹر ذاکر حسین نے بطور گورنر بہار گراں قدر خدمات انجام دی ہے جو تاریخ کا سنہری باب ہے۔
  مہمان اعزازی اور اہم مقرر ڈاکٹر شاہد رزمی نے ڈاکٹر ذاکر حسین کی شخصیت پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ  صدرجمہوریہ ہند،نائب صدر،گورنرجیسے عہدۂ  جلیلہ پر فائز تھے تاہم ان کی شخصیت کے کىٔ روشن پہلو ہیں جو قابل تقلید ہیں۔
   ڈاکٹر رزمی نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر حسین پہلے اقلیتیں طبقہ سے تعلق رکھنے والے صدر جمہوریہ ہند تھے لیکن ایسے  صدر جمہوریہ ہند کےطور پر ان کا نام تاریخ میں رقم ہے کہ جنہیں صدر جمہوریہ ہند کی مدت کار سے قبل ہندوستان کے اعلی سولین ایوارڈ بھارت رتن سے سرفراز کیا گیا تھا۔ 1963میں انہیں بھارت رتن سےسرفراز کیا گیا تھا  وہ 1967کو صدرجمہوریہ کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ اس کے بعد اے پی جے عبدالکلام کو 1997میں بھارت رتن کے لئے منتخب کیا گیا تھاجبکہ وہ 2002 میں صدر جمہوریہ ہند کے کے عہدے جلیلہ پر فائز ہوئے تھے ۔
 ڈاکٹر شاہد رزمی نے مزید کہا  کہ ڈاکٹر ذاکر حسین ہندو- مسلم ایکتا اور قومی یکجہتی  نیز انسانیت کے بڑے علمبردار اور گاندھی جی کے سچے پیروکار تھے۔صدر جمہوریہ ہند کے عہدے پر فائز ہونے کے افتتاحی تقریب  کے موقعہ پر انہوں نے کہا تھا India is his home and all its people is his family 
  ڈاکٹر ذاکر حسین کی شخصیت کا ایک روشن باب یہ ہے کہ گاندھی جی نے وردھا تعلیمی کانفرنس کا انہیں صدر مقرر کیا تھا جو باعث افتخار ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ذاکر حسین کی شخصیت کے کئی اہم پہلو ہیں  جن میں ان کی اردو سے انسیت اور اردو نوازی واضح طور پر عیاں  ہے انہوں نے طالب علمی کے زمانے میں ہی پلیٹو کی معرکۃ الآرا کتاب کا اردو میں ترجمہ ریاست کے نام سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ انتخاب کلام غالب بھی شائع کیا تھا جو ان کی اردو  ادب نوازی کا بین ثبوت ہے ۔ ادب اطفال میں بھی ڈاکٹر ذاکر حسین کا نام قابل ذکر ہے۔ 
ابو خاں کی بکری بچوں کی کہانیوں کا ایک شاہکار مجموعہ ہے جو آج بھی بچوں کی تربیت اور اخلاقی اقدار سازی کے لیے اہم کتاب ہے ۔اسی سلسلے میں میں اردو نوازی کا ایک اور واضح ثبوت یہ ہے کہ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلانےاور اردو کا اسکا جا ٔز حق دلانے کے لیے انہوں نے‌1954 میں  لیڈی امام کے ہم راہ لاکھوں دستخط پر مبنی میمورنڈم اس زمانے کے صدر جمہوریہ کی خدمت میں پیش کیا تھا تاکہ اردو کا اس کا جائز اورآئینی حق  دستیاب ہوسکے اور اردو کو دوسری سرکاری زبان درجہ  عطا ہو۔ اس کے بعد ہی ملک گیر پیمانے پر کئی ریاستوں میں اردو  کودوسری سرکاری زبان کی تحریک شروع ہو ٔی مثلا بہار ، بنگال ،مہاراسٹر،  اتر پردیش، دہلی ،جھار کھنڈ، تلنگانہ وغیرہ ریاستوں میں اردو دوسری سرکاری زبان کا درجہ  حاصل کر نے میں کامیاب ہؤی۔
  ڈاکٹر ذاکر حسین کے کیٔ اور ذاتی اوصاف نمایاں ہیں جن کی طرف اشارہ کرنا لازمی ہے۔ وہ وقت کے بڑے پابند تھے اور طالب علمی کے زمانے میں انہوں نے اپنے کلاس میں حاضری (attendance)  کا ریکارڈ بنایا تھا۔ وہ صفایٔ اور پاکیزگی کا بھی بڑا لحاظ رکھتے تھے اور کیٔ موقعے  پر بطور وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
ان کے قصے مشہور ہیں۔
 ڈاکٹر رزمی نے  ڈاکٹرذاکر حسین کے کیٔ مخفی روشن پہلوؤں کو طلبہ سے روشناس کرایا تاکہ ان کے نقش قدم پر چل کر ایک روشن اور منور  ہندوستان کی تعمیر میں‌ ممد و معاون ہو سکیں۔  
 یوم ذاکر پر جلسہ سے ڈاکٹر  حبیب مرشد خان اور سپریٹینڈنٹ جناب نعیم اختر نے بھی خطاب کیا ۔ انہیں ملک اور قوم کا مثالی اور منفرد شخصیت سے تعبیر کیا کیا ۔
   جلسہ کے اخیر میں اقلیتی فلاح ہاسٹل کے سپریٹنڈنٹ جناب نعیم اختر نے تمام شرکاء کا اظہار تشکر کرتے ہوئے اس قسم کے دیگر پروگرام کے انعقاد کا اعادہ کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ڈاکٹرذاکرحسین کی روشن شخصیت قابل تقلید : شاہد رزمی
ڈاکٹرذاکرحسین کی روشن شخصیت قابل تقلید : شاہد رزمی
https://1.bp.blogspot.com/-mNXONhkZrkk/YCFqJSr8bjI/AAAAAAAAoeo/K2rTDhiUbCo2J84yTTUDGr3ah_x-_177wCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210208-WA0081.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-mNXONhkZrkk/YCFqJSr8bjI/AAAAAAAAoeo/K2rTDhiUbCo2J84yTTUDGr3ah_x-_177wCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210208-WA0081.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_855.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_855.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy