اردو ادب کے فروغ میں سینٹ جانس کالج کے کردار کو تحقیق کا موضوع بنایا جائے:پروفیسر ایس پی سنگھ

مشاعرہ سے ہوا دو روزہ قومی سیمینار کا آغاز،مقالہ خوانی و شام غزل آج آگرہ۔فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام اور سینٹ جانس کالج آ...

مشاعرہ سے ہوا دو روزہ قومی سیمینار کا آغاز،مقالہ خوانی و شام غزل آج

آگرہ۔فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام اور سینٹ جانس کالج آگرہ میں ’غالب اور اکبرآباد‘ کے عنوان سے دو روزہ قومی سیمینار،کل ہند مشاعرہ اور تہذیبی و ثقافتی پروگرام شام غزل کا آغاز ہو گیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس پی سنگھ نے دیپ جلا کر پرو


گرام کا افتتاح کیا۔سیمینار کے کنوینر پروفیسر شفیق احمد اشرفی نے پروفیسر ایس پی سنگھ کی اردو نوازی کے اعزاز میں دوشالہ اڑھا کر میمنٹو پیش کیا۔ دو روزہ سیمینار کا پہلا دن  شعر و سخن اور مشاعرہ کے نام رہا۔افتتاحی تقریب کی صدارت پروفیسر ایس پی سنگھ نے کی۔

صدارتی تقریر میں پروفیسر ایس پی سنگھ پرنسپل سینٹ جانس پی جی کالج آگرہ نے کہا کہ ہمارا شہر اور ہمارا کالج اردو زبان و ادب کے فروغ میں پیش پیش رہا ہے۔اردو کو خدائے سخن میر تقی میر اور پیغمبر سخن اسد اللہ خاں غالب اسی شہر نے دئے۔ہمارے کالج نے،سیماب اکبر آبادی،حامد حسین قادری، آل احمد سرور، ثاقب لکھنوی،معین احسن جذبی،مجاز لکھنوی جیسے کوہ نور ہیرے تراش کر اردو ادب کو دئے ہیں۔سینٹ کالج کے اساتذہ بھی نامی گرامی ادبی شخصیتیں رہی ہیں۔اردو ادب کے تحقیقی میدان کو سینٹ جانس کالج کی ادبی خدمات کو تحقیقی مطالعہ کاموضوع بنانا چائیے۔ اگر کوئی یونیورسٹی ہمارے کالج پر پی ایچ ڈی کراتی ہے تو ہم اور ہمارا ادارہ اس کی پوری معاونت کریں گے۔پروفیسر سنگھ نے کہا کہ غالب کے دانشوروں نے کلام کو وید مقدس کا مقام دیا ہے اس کا سبب اس کی وہ تازگی ہے جو ہر زمانہ کو اپنے اندر سمونے کی طاقت رکھتا ہے۔غالب کو پردہ کئے ایک سو پچاس سال سے زیادہ ہو گئے ہیں لیکن ان کلام ایک پچاس دن بھی پرانا محسوس نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے  اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ غالب اور اکبر آباد کے رشتوں کی تلاش کا مرکز ہمارا کالج بن رہا ہے۔

کنوینر پروفیسر اشرفی نے پرنسپل ایس پی سنگھ کی کشادہ دلی،ادب  پرستی اور خصوصی طور پر اردو سے دلی اور جذباتی لگاؤ کی ستائش کی۔انھوں نے کہا کہ میں نے بھی اسی کالج میں ۳۲ سال تدریسی خدمات ادا کی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں دہلی کالج کے بعد ادبی خدمات میں کوئی سینٹ  جانس کالج کا مقابلہ کر سکے۔پروفیسر اشرفی نے تحقیقی کام کرانے کی طرف متوجہ کرانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے بزرگ شاعر ڈکٹر راحت کرہلی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں شال اور میمنٹو پیش کیا اور غالب اور فیض احمد فیض کے منتخب اشعار پڑھ کر مشاعرہ کی زمام ناظم امیر احمد جعفری کے سپرد کر دی۔اس موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں سے آئے ہوئے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اکثر شعرا نے غالب کی زمینوں کو اپنی غزلوں کے لئے منتخب کیا۔ راحت کرہلی،خلش اکبر آبادی،احمر جلیسری،دل تاج محلی، شاہد ندیم،حسن اقبال رامپوری،سہیل لکھنوی،محمود اکبر آبادی،حسین مراد آبادی،شہزاد حیدار آبادی،حمزہ ناگپوری، سلیم بلام پوری،یونس جھارکھنڈی،قسیم دہلوی،انجم اکبر آبادی،نوفل آریہ،ارشد فروز آبادی،داوؤ  اقبال،شمیم اختر،سعید اللہ ماہر،شمیم کوثر، رئیس اکبر آبادی وغیرہ شعرا اور ان کا کلام مشاعرہ کی زینت رہے۔شہر کے ادب دوست معزز حضرات، کالج کے اساتذہ  کے ساتھ کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔کل صبح ۰۱ بجے سے مقالہ خوانی کا سلسلہ شروع ہو گا۔غالب اور اکبر آباد کے موضوع پر ملک کی ممتاز دانش گاہوں کے اساتذہ،رسرچ اسکالر اور ادیب اپنا مقالہ پیش کریں گے۔مقالہ خوانی کے بعد شام غزل کا پروگرام منعقد ہوگا جس میں سدھیر نرائن اپنی گلو کاری کے جوہر دکھائیں گے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو ادب کے فروغ میں سینٹ جانس کالج کے کردار کو تحقیق کا موضوع بنایا جائے:پروفیسر ایس پی سنگھ
اردو ادب کے فروغ میں سینٹ جانس کالج کے کردار کو تحقیق کا موضوع بنایا جائے:پروفیسر ایس پی سنگھ
https://1.bp.blogspot.com/-E5Qa83h6Pm4/YCfNASB7bPI/AAAAAAAAopQ/WNaapQybe7YjNYwakHHewe03JunnMZgEwCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210213-WA0029.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-E5Qa83h6Pm4/YCfNASB7bPI/AAAAAAAAopQ/WNaapQybe7YjNYwakHHewe03JunnMZgEwCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210213-WA0029.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_862.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_862.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy