اپنی تحریروں پر خصوصی محنت کی ضرورت ہے

شعبہ اردو بنارس ہندو یونیوسٹی کے زیر اہتمام شائع ریسرچ جرنل ' دستک' کے تازہ شمارے پر خصوصی مذاکرے میں پروفیسر زماں آزردہ اور ادب کے ...

شعبہ اردو بنارس ہندو یونیوسٹی کے زیر اہتمام شائع ریسرچ جرنل ' دستک' کے تازہ شمارے پر خصوصی مذاکرے میں پروفیسر زماں آزردہ اور ادب کے اساتذہ کا اظہار خیال

وارانسی، 2 فروری :
آج شعبہ اردو بنارس ہندو یونیوسٹی کے زیر اہتمام شائع ہونے والے ریسرچ جرنل ' دستک' کے تازہ شمارہ پر خصوصی مذاکرے کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر زماں آزردہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے قاضی عبد الودود کو دیکھاہے۔وہ بیرسٹر تھے لیکن اردو کے لیے ان کی خدمات تاریخ ساز ہیں۔ انہوں نے ریسرچ جرنل’دستک‘ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جن تحریروں پر تنقیدیں لکھتے ہیں؛ کل اسی طرح ہماری تحریروں پر تنقیدی تحریریں لکھی جائیں گی۔ اس لیے ہمیں محنت کرکے تحریریں لکھنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے دوسری زبانوں کی تحریروں کے ترجمے شائع کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مذاکرے کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہاکہ اردو ادب کے حوالے سے اس وقت ہم لوگ بد ترین دور سے گزررہے ہیں۔ آج چند دنوں میں کتابیں لکھنے والے بہت ہیں لیکن زماں آزردہ کا شمار ان ادیبوں میں ہوتاہے جنہوں نے لکھا تو بہت کم ہے لیکن جو بھی لکھا ہے وہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے مرزادبیرؔ پر جو کام کیا ہے وہ لائق ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اردو والے جو احساس کمتری کے شکار ہیں انہیں اس سے نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بنارس ہندویونیورسٹی کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی اوریہاں کے پرامن ماحول کی تعریف کی۔ اس موقع پر شعبہ کے سینئر استاذ ڈاکٹر مشرف علی نے مہمانوں کا تعارف کرایا اور ریسرچ جرنل 'دستک' کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ’دستک‘ کے تازہ شمارے پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعبہ فارسی کے استاذڈاکٹر مغیث احمد نے کہاکہ یوجی سی کیر لسٹ میں شامل ہونے پرمیں رسالے کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے رسالے میں شامل اداریے پر خصوصی گفتگوکی۔ ڈاکٹر افضل مصباحی نے کہاکہ یہ رسالہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس کے مشمولات بے حد اہم ہیں۔ کووڈ-19 کے زمانے میں اسے شائع کیاجانا تاریخ ساز قدم ہے۔ اس کے لئے رسالے کے ایڈیٹرپروفیسرآفتاب احمد آفاقی مبارکبادکے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر قاسم انصاری نے کہاکہ اردو کے تمام رسائل قاری کی تلاش میں ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں میں مطالعے کی عدم دلچسپی ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد استاذ شعبہ فارسی نے کہا کہ ہمارے منتشر خیالات کو یکجا کرکے دستک میں شامل کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیق اور تنقید پر جو مضامین دستک میں شائع کئے گئے ہیں وہ بے حد معلوماتی ہیں۔ انہوں نے رسالے میں شامل تحقیقی مضمون 'یادگار غالبؔ: چند تحقیقی مباحث' پر خصوصی گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروفیسر سید عباس حسن نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے جو یہ علمی، تحقیقی اورتنقیدی رسالہ شائع کیا جارہاہے اسے طلبہ دلچسپی کے ساتھ پڑھیں اور اساتذہ کے قدم بہ قدم ساتھ رہیں اور اس سے استفادہ کریں۔ پروفیسرشاہنہ رضوی نے کہاکہ غالبؔ کی شخصیت پر کوئی مقالہ نظر آتاہے تو اسے پڑھنے کا اشتیاق بڑھ جاتاہے۔ اس رسالے میں شائع مقالے میں غالبؔ کے حوالے سے جن پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے وہ بہت اہم ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر رقیہ بانو کے مضمون'لداخی زبان:لسانی بحث' پر خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر احسان حسن نے کہاکہ طلبہ کوزیادہ سے زیادہ ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہئے۔ یہ ترقی کااہم ترین زینہ ہے۔ پروگرام کی نظامت شعبہ کے استاذڈاکٹر عبد السمیع نے کی۔ اس مذاکرے میں ڈاکٹر اشفاق احمد،ڈاکٹرقمر، ڈاکٹرریحان، ڈاکٹر رشی کمار، پروفیسر تعیبر کلام، ڈاکٹر راہل چترویدی، بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔
(ڈاکٹر افضل مصباحی کے قلم سے)

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اپنی تحریروں پر خصوصی محنت کی ضرورت ہے
اپنی تحریروں پر خصوصی محنت کی ضرورت ہے
https://1.bp.blogspot.com/-qHGmyTtSfCA/YBmDz-9HGOI/AAAAAAAAoTg/Ml1Pj6nTEeIFzuZrwmF1FqZM_7m1HT8PwCLcBGAsYHQ/s320/FB_IMG_1612277355350.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-qHGmyTtSfCA/YBmDz-9HGOI/AAAAAAAAoTg/Ml1Pj6nTEeIFzuZrwmF1FqZM_7m1HT8PwCLcBGAsYHQ/s72-c/FB_IMG_1612277355350.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_93.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_93.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy