پٹنہ، بی جے پی کے بانی ممبر اور سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا آر کے سنہا نے بہار حکومت مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحہ کے تمام غیر قانونی سازوں کو...
پٹنہ، بی جے پی کے بانی ممبر اور سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا آر کے سنہا نے بہار حکومت مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلحہ کے تمام غیر قانونی سازوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اس سے بہارکا نام بدنام ہو رہا ہے۔
سنہا نے کہا کہ جموں میں جو طالب علم گرفتا ر کیا گیا ہے اُس کے پاس سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواداُور بڈی تعداد میں اسلحہ برامد ہوا ہے، سکیورٹی ایجنسیوں کا دعوی ہے کہ یہ دراصل بہار کے مختلف اضلاع میں کام
کرنے والے غیر قانونی اسلحہ ساذوں نے بنائے ہیں۔یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے میں بہار نے وزیر اعلی کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں اور گزارش کرتا ہوں کہ اس طرح کے تمام غیر قانونی اسلحہ سازوں کو بغیر کسی تاخیر کے گرفتار کیا جائے اُور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، اس کی وجہ سے بہار کا نام بدنام کیا جارہا ہے، اسے فوری کارروائی کی ضرورت ہے،