مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

ایک اور سرکاری گواہ نے ملزم کرنل پروہت اور اس کی آواز کی شناخت کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ممبئی11 / مارچ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ م...

ایک اور سرکاری گواہ نے ملزم کرنل پروہت اور اس کی آواز کی شناخت کی

سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری
ممبئی11 / مارچ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 169کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گواہ نے عدالت کو بتایا کہ سال2009 میں  اے ٹی ایس افسران نے اسے بھوئی واڑہ پولس اسٹیشن طلب کیا تھا  جہاں ملزم کرنل پروہت کی آواز کے نمونے کا پنچ نامہ کیا گیا تھا، آج سرکاری گواہ نے عدالت میں ملزم کرنل پروہت کی شناخت
کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی آواز کی بھی تصدیق کی جسے عدالت میں ٹیپ ریکارڈ ر کے ذریعہ سنایا گیا۔
 وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری گواہ نے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ اے ٹی ایس کے افسرا ن نے اس سے اور دیگر شخص سے پنچ بننے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا جس کے بعد دنوں کو بھوئی واڑہ پولس اسٹیشن لے جایا گیا تھا جہاں کرنل پروہت پہلے سے موجود تھا۔
سرکاری گواہ نے ملزم کرنل پروہت کی آواز کانمونہ جس کیسٹ میں ریکارڈ کیا گیا تھا اس کی شناخت بھی کی اور بعد میں جب کیسٹ کو ٹیپ ریکارڈ میں بجایا گیا تو آواز کی تصدیق بھی کی۔ سرکاری گواہ نے اوریجنل پنچ نامہ پر موجود اس کی اور اس کے ساتھی پنچ کی دستخط کی شناخت بھی کی۔
خصوصی جج کے حکم پر این آئی اے افسر نے دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ جے پی مشرا، ایڈوکیٹ جیسوال، سرکاری وکیل اویناس رسال اور مداخلت کار کے وکیل شاہد ندیم کی موجودگی میں کیسٹ کو بجایا جس میں کرنل پروہت کو میجر رمیش اپادھیائے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔
 کرونل پروہت نے میجر رمیش اپادھیائے کو کہا کہ انڈین ایکسپریس اور ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ”بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے“ حالانکہ عدالت نے مکمل کیسٹ بجانے کی اجازت نہیں دی کیونکہ سرکاری گواہ نے پہلے چند منٹوں میں ہی کرنل پروہت کی آواز کی شناخت کرلی تھی۔
 واضح رہے کہ استغاثہ کا دعوی ہیکہ ملزم کرنل پروہت نے بم دھماکہ کے بعد دیگر ملزمین کو احتیاط برتنے کی صلاح دی تھی اور موبائل سیم کارڈ کسی دوسر ے کے نام پر نکالنے کا کہا تھا اسی کے ساتھ ساتھ ثبوت کو مٹانے کا بھی مشورہ دیا تھا۔
 ملزم کرنل پروہت کے وکیل شریکانت شیودے کی غیر موجودگی کی وجہ سے عدالت نے گواہ سے جرح کرنے کے لیئے سماعت ملتوی کردی۔
آج عدالت میں ملزم سمیر کلکرنی اور کرنل پروہت حاضر تھے جبکہ بقیہ ملزمین کی غیر حاضری کی اجازت  ان کے وکلاء نے عدالت سے حاصل کی تھی۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 169 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-VIDjVpa3oFY/YEo_YK-Lg3I/AAAAAAAApoQ/oPxen7lySyg9ZFE9_2aZs53NzlvYVaKUgCLcBGAsYHQ/s320/380974-prasad-purohit%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-VIDjVpa3oFY/YEo_YK-Lg3I/AAAAAAAApoQ/oPxen7lySyg9ZFE9_2aZs53NzlvYVaKUgCLcBGAsYHQ/s72-c/380974-prasad-purohit%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/2008_11.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/2008_11.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy