تعلیم کا حصول قوم کے بچوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ، کوئی قوم تعلیم اور اچھے اخلاق کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔ ماسٹر امان الرحمن

ویٹو سکسیس ایجو کیشن پوائنٹ  کے زیرِ اہتمام ایک شام ہونہار طلبہ کے نام ،اینول فنگشن و فیرویل پرو گرام کا انعقاد  ہاپوڑ (سید اکرام ) خداداد ا...

ویٹو سکسیس ایجو کیشن پوائنٹ  کے زیرِ اہتمام ایک شام ہونہار طلبہ کے نام ،اینول فنگشن و فیرویل پرو گرام کا انعقاد 
ہاپوڑ (سید اکرام ) خداداد اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل طلبہ کی حوصلہ افزائی بہت اہمیت کی حامل ہے ۔بچے خداداد صلاحیتیں لے کردنیا میں آتے ہیںجو بچے خداداد صلاحیتوں سے لیس ہوتے ہیں انھیں غیر معمولی یا خداداد صلاحیتوں کے حامل بچوں سے تعبیر کیا جاتا ہےخداداداورغیر معمولی صلاحیت کے حامل طلبہ اپنی ذہنی استعداد کی بنا ء پر اسکول میں ہر ایک کے منظور نظر ہوتے ہیں ۔ مسلم قوم کے نسلِ نو کے اندر موجود صلاحیتوںکو اجا گر کرنے کیلئے ویٹو سکسیس ایجو کیشن پوائنٹ سینٹر میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیوشن پڑھنے والے کامیاب طلبہ وطالبات کو گراں قدر انعامات دیکر حوصلہ ا فزائی کی گئی۔  انٹر میڈیٹ کا طالبعلم سارتھک گوپال کو اول مقام حاصل کرنے کے صلہ میں اعلیٰ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جبکہ دوسرامقام حاصل کرنے والی باصلاحیت طالبہ ہبہ کلام سیفی اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے حاجی اسلام مالا گڑھیا کے پوتے حماد الٰہی قریشی نے اعزاز حاصل کیا  اس موقع پر نہیں مبارکباد دی گئی اور روشن مستقبل کی نیک خواہشات کے ساتھ  دیگر  ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی 
  واضح رہے کہ اس سینٹر میں شہر کے مسلم و نون مسلم دونوں طبقہ کے درجہ 6 سے انٹر کے طلبہ یہاں  قاری ماسٹر امان کی نگرانی میں اپنی صلاحیت کو نکھار نے کیلے ٹیوشن پڑھنے آتے ہیں اور اپنے اپنے ایگزام کی تیاریاں کرتے ہیں سینٹر کے روحِ رواں قار ی ماسٹر امان الرحمن نے بتایا کہ یہاں پر سائنس، میتھ ،ریاضی، اور ٹیکنا لوجی کے شعبے ہیں جس میں طلبہ  اپنی اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر اعلیٰ نمبرات حاصل کر کے اچھی میرڈ میں مقام حاصل کرتے ہیں۔ پرو گرام میں ماسٹر عزیز الرحمن، مرغوب ملک  ابو ذر قریشی، سعد صدیقی ، انشاء تنظیم ، زینب فاطمہ، شعیب احمد ، علی انصاری ، اشرف شیخ ، علمہ خان  اور سمیہ پروین کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ پرو گرام کے اخیر میں طلبہ کو  خطاب کرتے ہوئے فروغِ اردو زبان ایجو کیشنل انڈ سوشل ویلفئر ٹرسٹ ہاپوڑ کے سکریٹری نے کہا  طلبہ میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنا  اساتذہ کی ذمہ داری ہے اور تما  صاحب ثروت افراد کی بھی ذمہ داری بنتی ہے تاکہ طلباء اپنے اندر زیادہ سے زیادہ احساس اور صلا حیت پیدا کریں تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کریںتاکہ وہ اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو بہترین  انداز میں دکھا سکیںطلبا میں زیادہ سے زیادہ محرک جذبات پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ واضح مقاصد کی وضاحت کی جائے۔ اور اس کو بہتر منظرنامے میں تبدیلی کو شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔کامیابی کی حوصلہ افزائی کا ایک اور طریقہ ہے کہ اساتذہ اپنے طلبا میں زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرسکتے ہیںتاکہ طالب علموں کو مایوسی کا سامنا  نہ کرنا پڑے۔ طلباء کو مثبت آراء دینا یا تجاویز فراہم کرنا انھیں حوصلہ افزائی کریں۔انعامات پر زیادہ بھروسہ نہ کرائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیت کے تئیں پرجوش رہیں: جوش و جذبے متعدی ہوسکتا ہے ، اور لوگ مثبت توانائی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اورہروژن مستقبل کیلئے متحرک رہیں۔کو صحیح تعلیمی منصوبہ بندی اور کورسز سے عدم واقفیت کی بنا مستقبل تابناک نہیں ہوتا  ہر طالب علم میں کچھ نہ کچھ صلاحیت ہوتی ہے اس کو ابھارنے کی ضرورت ہوتی ہے
 پرو گرام کے اخیر میں اردو زبان کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ زبان ہندوستان کی زبان ہے یہ تہذیب و ثقافت کی زبان ہے یہ زبان ہامری قومی ورثہ بھی ہے اس کی حفاظت کیلئے اس زبان کو باقاعدہ طور پر پڑھنا سیکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں اردو خطاطی اور کیلیو گرافی کا مقابلہ بھی کرایا جائےگا اول دوم سوم آنے ولاے باصلاھٰت بچوں کو  ایوارڈ اور سندی دی جائے گی


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: تعلیم کا حصول قوم کے بچوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ، کوئی قوم تعلیم اور اچھے اخلاق کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔ ماسٹر امان الرحمن
تعلیم کا حصول قوم کے بچوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ، کوئی قوم تعلیم اور اچھے اخلاق کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ۔ ماسٹر امان الرحمن
https://1.bp.blogspot.com/-pXiGcL4M09I/YEyBOZyDvOI/AAAAAAAApqc/s7GREDUwovYo_cw6cA0a2qLYq3eGu-o8QCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210308-WA0058.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-pXiGcL4M09I/YEyBOZyDvOI/AAAAAAAApqc/s7GREDUwovYo_cw6cA0a2qLYq3eGu-o8QCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210308-WA0058.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_13.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_13.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy