مبینہ داعش ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے منظور کرلیا

این آئی اے نے ضمانت عرضداشت پر جواب داخل کیا، 8 / اپریل کو بحث متوقع، گلزار اعظمی ممبئی 23/ مارچ مہاراشٹرکے مراٹھواڑہ علاقہ کے پربھنی شہر سے...

این آئی اے نے ضمانت عرضداشت پر جواب داخل کیا، 8 / اپریل کو بحث متوقع، گلزار اعظمی

ممبئی 23/ مارچ
مہاراشٹرکے مراٹھواڑہ علاقہ کے پربھنی شہر سے ممنوع تنظیم داعش کے ہم خیال ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں م
یں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتارمسلم نوجوان اقبال احمد کبیر احمد کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے لیئے ممبئی ہائی کورٹ میں داخل عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سماعت کے لیئے منظور کرتے ہوئے 8/ اپریل بحث کرنے کے لیئے تاریخ مقرر کی ہے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اس ضمن میں بتایا کہ ملزم اقبال احمد گذشتہ پانچ سالوں سے جیل میں مقید ہے اور مقدمہ التواء کا شکار ہے لہذا ملزم کی ضمانت پرر ہائی کے لیئے ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کی گئی ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ دوسال قبل ملزم کی ضمانت عرضداشت خصوصی این آئی اے عدالت نے مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزم کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر سماعت عمل میں نہیں آرہی تھی، گذشتہ ہفتہ ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس منیش پٹالے سے ملزم کی ضمانت عرضداشت پرسماعت کیئے جانے کی گذارش کی گئی تھی جسے انہوں نے منظور کرلیا تھا، آج ممبئی ہائی کورٹ میں ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے ضمانت عرضداشت کو سماعت کے لیئے منظو ر کرلیا۔
عدالت کے حکم پر این آئی اے نے ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت پر اپنا جواب داخل کرتے ہوئے عدالت سے گذارش کی کہ وہ ملزم کے خلاف موجود ثبوت و شواہد کی روشنی میں فیصلہ صادر کرے۔
ممبئی ہائی کورٹ میں جمعیۃ علماء کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ مہر دیسائی، ا یڈوکیٹ کرتیکا اگروال، ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور ایڈوکیٹ عادل شیخ موجود تھے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ملزمین اقبال احمد، ناصر یافعی، رئیس الدین اور شاہد خان سمیت پر تعزیرات ہند کی دفعات 120(b),471,، یو اے پی اے کی دفعات 13,16,18,18(b), 20, 38, 39  اور دھماکہ خیز مادہ کی قانون کی دفعات 4,5,6 کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے اور ان پر یہ الزام عائد کیا ہیکہ وہ آئی ایس آئی ایس کے رکن ہیں اور ہندوستان میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں نیز انہوں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کو اپنا خلیفہ تسلیم کیا ہے اور اس تعلق سے اردو میں تحریر حلف نامہ بھی ضبط کرنے کا پولس نے دعوی کیا ہے حالانکہ ملزمین کے اہل خانہ کا یہ کہنا ہیکہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جھوٹے مقدمہ میں ان کے لڑکوں کو گرفتار کیا ہے کیو نکہ پولس نے ملزمین کے قبضہ سے ایسا کوئی بھی مواد ضبط نہیں کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وہ ممنوع تنظیم داعش کے رابطہ میں تھے اور وہ ہندوستان میں کچھ گڑ بڑ کرنا چاہتے تھے بلکہ شوشل میڈیا اور یوٹیوب کی مبینہ سرگرمیوں کو گرفتاری کی وجہ بتایا گیا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مبینہ داعش ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے منظور کرلیا
مبینہ داعش ملزم اقبال احمد کی ضمانت عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ نے سماعت کے لیئے منظور کرلیا
https://1.bp.blogspot.com/-RsOSNaD62rI/Xg3xC90_QfI/AAAAAAAAcpQ/ZKUaobirqLMEGx2bTOlfEpOrG5meA0T7QCPcBGAYYCw/s320/images%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-RsOSNaD62rI/Xg3xC90_QfI/AAAAAAAAcpQ/ZKUaobirqLMEGx2bTOlfEpOrG5meA0T7QCPcBGAYYCw/s72-c/images%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_152.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_152.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy