ساحر لدھیانوی ایک ایسے شاعر تھے جن کی شاعری میں امن و شانتی کا پیغام نظر آتا ہے: ڈاکٹر مشتاق احمد

ساحر کی شاعری اردو ادب کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کا بھی ایک قیمتی اثاثہ ہے: پروفیسر ندیم احمد ساحر اپنے گیتوں اور نظموں کی وجہ سے آج بھی ہمار...

ساحر کی شاعری اردو ادب کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کا بھی ایک قیمتی اثاثہ ہے: پروفیسر ندیم احمد

ساحر اپنے گیتوں اور نظموں کی وجہ سے آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں: پروفیسر بشواناتھ جھا

دربھنگہ کے سی ایم کالج میں قومی اردو کونسل کے تعاون سے پہلے مولانا مظہرالحق توسیعی خطبے کا انعقاد

دربھنگہ۔ 24 مارچ۔ساحر ایک ایسا شاعر ہے جو ساری زندگی امن کی بات کرتا رہا۔ ساحر کی شاعری اردو ادب کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کا بھی ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ساحر کی شاعری کو آج پھر سے پڑھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ آج کے کش مکش بھرے ماحول میں ساحر کی شاعری ہمیں ایک نیا حوصلہ دیتی ہے۔ساحر ایک ایسے معاشرے کی تمنا کرتے تھے جس میں جہالت اور بھوک پیاس نہ ہو۔امن و سکون کا ماحول ہو۔یہ باتی



ں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر ندیم احمد نے سی ایم کالج دربھنگہ میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مالی تعاون سے منعقدہ پہلے مولانا مظہرالحق توسیعی خطبے میں کہیں۔ انھوں نے ساحر کی انسان دوستی  اور ہمدردی پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساحر کے عشق نے انھیں کامیابی عطا کی۔اس توسیعی خطبے میں بطور مہمان خصوصی للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے رجسٹرار اور معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر مشتاق احمد نے شرکت کی۔ انھوں نے ساحر کے حوالے سے اپنی یادیں بھی دوہرائیں اور کہا کہ ساحر کی 1980 میں وفات کے بعد ایک ریڈیو ٹاک میں بھی انھوں نے ساحر کی شاعری پر لکھا تھا۔ ساحر ایک انقلابی شاعر تھے اور انھوں نے ترقی پسند نظریات کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا۔ساحر کی نظمیں پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے عورتوں کو کتنی عزت دی ہے اور کتنا احترام دیا ہے۔انھوں نے پرچھائیاں جیسی شہرہ آفاق نظم لکھی جو آج بھی مقبول ہے۔ساحر لدھیانوی ایک ایسے شاعر تھے جن کی شاعری میں امن و شانتی کا پیغام نظر آتا ہے۔توسیعی خطبے کی صدارت کرتے ہوئے سی ایم کالج دربھنگہ کے پرنسپل پروفیسر بشواناتھ جھا نے ساحر لدھیانوی کی ادبی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کالج کے لیے آج کا یہ دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ ہمارے کالج میں ساحر لدھیانوی کے صد سالہ یوم پیدائش پر اس توسیعی خطبے کا اہتمام کیا گیا ہے۔توسیعی خطبے کے لیے ہمیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، وزارت تعلیم سے مالی تعاون بھی ملا ہے، ہم حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اگر ہمیں اسی طرح سے سرکار کا تعاون ملا تو سی ایم کالج میں ہم ایک اردو بھون یا اردو مرکز کا قیام کرنا چاہیں گے جس کے تحت اردو زبان کی تعلیم و تربیت دی جائے اور اردو زبان و ادب کے حوالے سے مزید پیش رفت کی جائے۔سی ایم کالج شاید ملک کا پہلا کالج ہے جہاں ساحر کا صد سالہ یوم پیدائش اس دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ساحر عوام کے شاعر تھے، انھوں نے ہمیشہ دبے کچلے اور مظلوم لوگوں کی حمایت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔اس سے قبل پروگرام کے آغاز میں سی ایم کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ظفر عالم نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساحر کی شاعری  پڑھتے ہوئے کہیں بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا، ساحر کی شاعری ہر انسان کے دل کی آواز معلوم ہوتی ہے۔ انھوں نے شعبے کا تعارف بھی پیش کیا اور پروفیسر ندیم احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ندیم صاحب اسی کالج کے طالب علم رہے ہیں اورمجھے فخر ہے کہ آج وہ یہاں بطور خطیب موجود ہیں۔ توسیعی خطبے کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سی ایم کالج کے استاد ڈاکٹر عبدالحی نے مختصرا مولانا مظہر الحق اور ساحر کی خدمات پر گفتگو کی اور ساحر کے نغموں کے ساتھ ساتھ ان کے تحریر کردہ بھجنوں کا بھی ذکر کیا کہ ساحر کے لکھے بھجن آج بھی مقبول ہیں۔ساحر بطور رومانی شاعر بھی کامیاب رہے ہیں۔توسیعی خطبہ ڈاکٹر مسرور صغریٰ کے کلمات تشکر پر ختم ہوا۔ اس توسیعی خطبے میں سی ایم کالج کے تمام اساتذہ کے ساتھ ساتھ للت نارائن متھلایونیورسٹی کے سینیٹر اور فائنانس کمیٹی کے ممبر پروفیسر نارائن جھا، شعبہ اردو للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے صدر پروفیسر آفتاب اشرف، افسانہ نگار انور آفاقی،دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد کاظم، سی ایم بی کالج کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عبدالودود قاسمی،فخرالدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج کے استاد ڈاکٹر ارشد حسین سلفی،ملت کالج کے استاد ڈاکٹر شاہنواز عالم، مانو موڈل اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر مظفر اسلام، شعبہ اردو للت نارائن متھلایونیورسٹی کے استادڈاکٹر مطیع الرحمٰن و ڈاکٹر وصی احمد شمشاد،استادجناب محمد اخلاق احمد، روزنامہ انقلاب دربھنگہ کے بیورو چیف ڈاکٹر احتشام الحق، ریسرچ اسکالرز،و دیگر عمائدین شہرموجود تھے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ساحر لدھیانوی ایک ایسے شاعر تھے جن کی شاعری میں امن و شانتی کا پیغام نظر آتا ہے: ڈاکٹر مشتاق احمد
ساحر لدھیانوی ایک ایسے شاعر تھے جن کی شاعری میں امن و شانتی کا پیغام نظر آتا ہے: ڈاکٹر مشتاق احمد
https://1.bp.blogspot.com/-R2PASdZYWqw/YFtsUVEys2I/AAAAAAAAqFQ/qqeQLBt893IL1di2v40cD-X3nWbo_fVXwCLcBGAsYHQ/s320/Registrar%2BLNMU%2BDr%2BMushtaque%2BAhmad.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-R2PASdZYWqw/YFtsUVEys2I/AAAAAAAAqFQ/qqeQLBt893IL1di2v40cD-X3nWbo_fVXwCLcBGAsYHQ/s72-c/Registrar%2BLNMU%2BDr%2BMushtaque%2BAhmad.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_170.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_170.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy