جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبہئ اردو میں وائیوا کا انعقاد

آج کا اردو افسانہ عالمی ادب کے شایان شان: ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی (چھپرہ) ۔ جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے شعبہئ اردو میں آج ریسرچ اسکالر منصور ...

آج کا اردو افسانہ عالمی ادب کے شایان شان: ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی

(چھپرہ)

۔ جے پرکاش یونیورسٹی،


چھپرہ کے شعبہئ اردو میں آج ریسرچ اسکالر منصور عالم انصاری کے پی ایچ ڈی کے لیے وائیوا کا انعقاد ہوا۔ انھوں نے شعبہئ اردو کے اولین صدر پروفیسر علی فواد فتیحی کی نگرانی میں سعادت حسن منٹو ترقی پسند افسانہ نگار کے موضوع پر اپنی تحقیق مکمل کی تھی۔ بالمشافہ امتحان کے لیے بیرونی ممتحن کی حیثیت سے شعبہئ اردو، پٹنہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی تشریف لائے تھے۔

صدر شعبہ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی نے وائیوا کے آغاز سے قبل ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی کا شعبہئ اردو ابتدا سے ہی تاریخ ساز رہا ہے اور ڈاکٹر اعظمی کی صدارت نے اسے زندگی کی نئی تابناکیاں عطا کر دی ہیں۔ ڈاکٹر اعظمی کی فعال کار کردگیوں اور ان کی شخصیت کی ہمہ جہتی شعبے کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے گی۔ انھوں نے شعبے میں بلا مبالغہ ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ پروفسیر ہاشمی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی جواں سالی میں ہی ایک معتبر ناقد بطور خاص فکشن کے پارکھ کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کر چکے ہیں۔ سعادت حسن منٹو کی افسانہ نگاری پہ آج کے زبانی امتحان کے لیے یونیورسٹی کے ذریعہ ان کا انتخاب اس لیے بھی اہم ہے کہ انھوں نے تواتر کے ساتھ اردو افسانوں پہ تنقیدیں لکھی ہیں۔ پروفیسر ہاشمی نے جے پرکاش یونیورسٹی کے اولین سبکدوش صدر پروفسیر علی فواد فتیحی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی میں شعبے کے قیام میں ان کی اہم خدمات رہی ہیں۔ ان کی شخصیت ہمیشہ ہی بہت ہی پر وقار رہی ہے اور وہ اپنے رفقائے کار سے ہمیشہ شفقت و محبت کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں۔

وائیوا کے آغاز سے قبل شعبہئ اردو، جے پرکاش یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر مظہر کبریا نے ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کی شعبے میں آمد کے موقع پر ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی۔ ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے امتحان کا آغاز کرتے ہوئے منٹو کی افسانہ نگاری اور ترقی پسند افسانہ نگاری کی جہات سے متعلق کئی سوالات کیے جن کے تشفی بخش جواب دیے گئے۔ وائیوا کے بعد ایک مختصر توسیعی خطبے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر اعظمی نے اردو افسانہ نگاری کی موجودہ روش پہ جامع تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اردو افسانہ اب اس لائق ہو چکا ہے کہ اسے عالمی فکشن میں بھی مقام حاصل ہونے لگا ہے۔ نئے افسانہ نگاروں نے جن موضوعات اور اسلوب  و تکنیک کا استعمال کیا ہے ان کی وجہ سے یہ علم ہوتا ہے کہ آج کا اردو افسانہ دیگر اصناف کے بمقابلہ زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ 

ڈاکٹر مظہر کبریا نے پروگرام کے اختتام کے بعد حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک، راجیندر کالج کے صدر شعبہئ اردو ڈاکٹر علاء الدین خان کے علاوہ دیگر شعبوں کے اساتذہ کرام اور ریسرچ اسکالرزمیں نور فاطمہ، زہرہ بتول، مہرالنسا، روشن پروین، لاڈلی پروین اور ابو بکر بھی موجود تھے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبہئ اردو میں وائیوا کا انعقاد
جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبہئ اردو میں وائیوا کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-oGKC_ceQ4Bs/YER3BQh0gQI/AAAAAAAApeE/vDkRgU14Zis_QTZ8abg1PnAJNiw6WQ9-gCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210306-WA0058.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-oGKC_ceQ4Bs/YER3BQh0gQI/AAAAAAAApeE/vDkRgU14Zis_QTZ8abg1PnAJNiw6WQ9-gCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210306-WA0058.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_19.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_19.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy