حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری کی شخصیت پر علمی،ادبی اور تحقیقی مجلہ کی رونمائی

  داناپور:صوبہئ بہار کے مشہور صوفی شاعر حضرت شاہ اکبرؔداناپوری کا 115/واں سالانہ عرس خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ،شاہ ٹولی،داناپور میں منعقد...

 

داناپور:صوبہئ بہار کے مشہور صوفی شاعر حضرت شاہ اکبرؔداناپوری کا 115/واں سالانہ عرس خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ،شاہ ٹولی،داناپور میں منعقد ہوا،عرس کے تقریبات سنیچر کی صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی اور قل سے ہوا اس مبارک موقع پر مختلف ریاست سے زائرین نے شرکت کی،مغرب کی نماز کے بعد محفل تذکیر اور عشا کے بعد آستانہ پر چادر وگل پوشی کی رسم ادا کی گئی اورعقیدت مندوں نے قل میں شرکت کی اس موقع پر خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت سیدشاہ سیف اللہ ابوالعلائی صاحب نے ملک میں امن وسکون اور محبت و رواداری کی دعائیں مانگی،بعدہٗ خانقاہ میں محفل سماع کا اہتمام رہا جس میں لوگوں نے اپنی کیفیت کاخوب اظہار کیا، عرس کے دوسرے روز اتوار کو 9/بجے تبرکات خواجہ بہاوالدین نقشبند کی کلاہ و تسبیح،مخدوم منعم پاک کی کلاہ،اعلیٰ حضرت قمرالدین حسین کاخون آلود رومال وپیرہن،شاہ اکبرؔداناپور ی کی جائے نماز و کلاہ وغیرہ کی زیارت کرائی گئی اس دوران حسبِ روایت منقبت خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہااور 10/بجے دن میں خانقاہ کے ہال میں حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری کی سیرت و شخصیت پر علمی،ادبی اور تحقیقی مجلہ ”انواراکبری“ کی پہلی جلد کی رونمائی کی گئی، اس بزم کی صدارت خانقاہ منیر شریف کی بزرگ ہستی اور معروف اسلامی شخصیت حضرت مولانا ڈاکٹر سیدشاہ تقی الدین فردوسی صاحب نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پرپرائیوٹ اسکول اینڈ چلڈرنس ولیفئر ایسوسئشن کے قومی صدر سیدشمائل احمد اور بہار یووا راجد کے صدر قاری صہیب،پروفیسر سیدشاہ طلحہ رضوی برقؔ،، سیدشاہ سیف الدین رازی ابدالی،  سیدشاہ غلام حسین فیاضی،روزنامہ تاثیر کے امتیاز کریم،محمد کلیم اللہ مظفرپوری،ڈاکٹر مظفرالدین بلخی،سلطان آزاد،شکیلؔ شہسرامی،سیدشاہ عمران احمد،سیدشاہ صفدروقاص ابوالعلائی،سیدشاہ وہاج الدین ابوالعلائی،سیدشاہ غیاث الدین ابوالعلائی،جمالؔ کاکوی،وسیم اختر،کہکشا توحید،منورؔ داناپوری، سیدشاہ ابصارالدین بلخی،حافظ شاہنواز اختر،سیدشاہ سعدالدین احمد، سیدوسیم احمد،سیدذیشان احمدوغیرہ شریک ہوئے،اس بزم کی نظامت خانقاہ حلیمیہ ابوالعلائیہ،الہ آباد کے نائب سجادہ نشین مولانا سیدشاہ حیات احمد ابوالعلائی نے انجام دی،اس موقع پر سیدشمائل احمد نے کہا کہ حضرت شاہ اکبرداناپوری نے قوم کے نام جو پیغام دیا تھا وہ آج کی نئی نسل کے لئے سبق آموز ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم ان کی کتابیں اور شاعری کو پڑھیں تاکہ یہ محسوس ہوسکے کہ صوفیوں نے ملک کی آزادی کے لئے کس قدرکوشش کی ہے، قاری صہیب نے کہا کہ حضرت شاہ اکبر داناپوری کی تعلیمات اور ان کی قومی شاعری کو پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اپنے اسلاف کے کارنامے سے واقف ہوسکیں،معروف صحافی ڈاکٹر سید ریحان غنی صاحب نے کہاکہ حضرت شاہ اکبرداناپوری بہار کے گوہر نایاب ہیں ان کا تذکرہ کرنا بھی باعث ثواب ہے، اس موقع پر حضرت اکبرؔ پر1971ء میں پی،ایچ،ڈی کرنے والی معروف شخصیت پروفیسر سیدشاہ طلحہ رضوی برقؔ بھی موجود رہے انہوں نے کہا کہ حضرت اکبرداناپوری ایک عظیم صوفی اور بہترین شاعر ہیں،ان کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع و عریض ہے،آخر میں خانقاہ منیر شریف کے ڈاکٹر سید شاہ تقی الدین فردوسی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت اکبر کے آباو اجداد کا مولدومسکن منیر شریف ہے ان کے جداعلیٰ حضرت امام محمد تاج فقیہ کے چھوٹے بیٹے مخدوم عبدالعزیزہیں،آخر میں خانقاہ کے سرپرست سیدشاہ خالد امام ابوالعلائی نے رسم اجرا میں شریک ہونے والے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیارسم رونمائی کے بعد حسب معمول محفل سماع کا آغاز حضرت شاہ اکبرؔداناپوری کے مشہور کلام ”اے بے نیاز مالک، مالک ہے نام تیرا“ سے ہوا جس سے محفل میں آئے ہوئے زائرین کے علاوہ علما و مشائخ نے بھی شرکت فرمائی اور خوب کیفیت کا اظہار کیا، عرس اکبری کا اختتام حضرت مولانا شاہ محفوظ اللہ ابوالعُلائی کے آخری قل سے ہوا جس میں سجادہ نشین حضرت سیدشاہ سیف اللہ ابوالعلائی نے اجتماعی دعا فرمائی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری کی شخصیت پر علمی،ادبی اور تحقیقی مجلہ کی رونمائی
حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری کی شخصیت پر علمی،ادبی اور تحقیقی مجلہ کی رونمائی
https://1.bp.blogspot.com/-IQXIXlmvXsA/YDzQ7zJiSaI/AAAAAAAApN8/5DzkXQFE2QcGluJ7-KcTSUSreZat8_SNgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210228-WA0033.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-IQXIXlmvXsA/YDzQ7zJiSaI/AAAAAAAApN8/5DzkXQFE2QcGluJ7-KcTSUSreZat8_SNgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210228-WA0033.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_20.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_20.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy