عرفان اظہار کے پہلے شعری مجموعے ’سمندر سامنے ہے‘ کی رسم اجرا

عرفان اظہار کی شاعری پس آبادیات اور نوآبادیات کے پس منظر میں پیدا ہونے والے مسائل سے ابھری ہوئی شاعری ہے: عابد شمیم      نئی دہلی,  گزشتہ ...

عرفان اظہار کی شاعری پس آبادیات اور نوآبادیات کے پس منظر میں پیدا ہونے والے مسائل سے ابھری ہوئی شاعری ہے: عابد شمیم
 
  نئی دہلی,  گزشتہ روز انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں دبئی میں مقیم اردو کے منفرد لب و لہجے کے شاعر عرفان اظہار کی کتاب کی رسم اجرا  ادا کی گئ۔ فیڈریشن فار گلوبل کلچر کی جانب سے منعقد کردہ اس پروگرام  میں خود عرفان اظہار کے علاوہ بہت سی معزز ہستیوں نے شرکت کی۔ جن میں عزت مآب وزیر رام نواس گوئل، سابق وزیر معراج الدین، عزت مآب ایڈیشنل ڈسڑکٹ اور سیشنز جج عابد شمیم ، عزت مآب ڈسٹرکٹ جج شیلینڈر پانڈے، عزت مآب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نسیمہ خان، عزت مآب سول جج آدرش ترپاٹھی، ڈی آئی جی واجد علی ، ڈی آئی جی واجد جمال، آلوک یادو کمار، سنتوش کمار جھا، ریکھا گپتا، ریذیڈنٹ کمشنر اجے چودھری، ممبر پارلیمان کنور دانش کے علاوہ ایس ایچ او شعیب فاروقی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عرفان اظہار کو ان کے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے رام نواس گوئل نے کہا کہ عرفان اظہار کی شاعری اس سمندر کی  مانند ہے جو اپنے اسلوب و معنی کے پھیلاو میں اپنی نظیر نہیں رکھتا۔ سابق وزیر معراج الدین نے کہا کہ اردو شاعری ہمیں ہر وقت چونکاتی ہے، جب بھی ہم مستقبل کے اندھیروں سے مایوس ہونے لگتے ہیں تو عرفان اظہار جیسا کوئی شاعر اس پردے پر ابھر کر ہماری سماعتوں اور عقلوں کو حیران کردیتا ہے۔ عابد شمیم نے اس موقع پر عرفان اظہار کی شاعری کے حوالے سے ایک مقالہ پڑھا ، جس میں انہوں نے عرفان اظہار کی شاعری کے رموز و نکات پر روشنی ڈالی۔اپنے مقالے میں ایک جگہ انہوں نے کہا کہ ’عرفان اظہار کی شاعری پس آبادیات اور نوآبادیات کے پس منظر میں پیدا ہونے والے مسائل سے ابھری ہوئی شاعری ہے، انہوں نے ان مسائل کو خالص نعرہ بازی نہ بنا کر جس خوبصورتی سے شعری پیکر میں ڈھالا ہے وہ اپنی مثال آ پ ہے۔‘اسی موقع پر شعیب فاروقی نے بھی عرفان اظہار کے شاعری کے تعلق سے ایک چھوٹا سا مقالہ پڑھا ، جس میں ان کی شعری بصیرت اور قابلیت کو سراہا گیا۔ انہوں نے لکھا ’مجھے طمانیت اور توانائی کا احساس ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ اردو ادب سے پروفیشن کے طور پر نہ جڑنے والے لوگ میدان سخن میں طبع آزمائی کرتے ہیں اور پھر کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ ‘عرفان اظہار نے اس موقع پر اپنے شعر بھی سنائے اور ان کی شاعری کو پانچ مختلف گلوکاروں نے اپنی سحر انگیز آواز سے بھی نوازا۔ غزل گائکی کی اس محفل کو آباد کرنے والے گلوکاروں میں اوشین بھاٹیا، ارجن کھیریال، عمران خان، زوہیب حسن  اور شعیب حسن کے نام شامل ہیں۔ عرفان اظہار نے خود اپنی شاعری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے مجموعے کا نام سمندر سامنے ہے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بھی قطرہ بھر سفر کیا ہے اور اس علمی و تخلیقی میدان میں پورا سمندر ان کے سامنے پھیلا ہوا ہے۔ فیڈریشن فار گلوبل کلچر کے روح رواں طارق فیضی نے کہا کہ انہیں عرفان اظہار کی شعری صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اس محفل کا انعقاد کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ نئی شعری و تخلیقی صلاحیتیں سامنے آئیں اور اردو ادب کے شعری منظرنامے کے حوالے سے جو غلط تصورات ہیں ان کا خاتمہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ معیاری شاعری کے حوالے سے پہلے بھی بہت کام کرچکے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔پروگرام میں باقی مہمانوں نے بھی جستہ جستہ عرفان اظہار کی شاعری کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: عرفان اظہار کے پہلے شعری مجموعے ’سمندر سامنے ہے‘ کی رسم اجرا
عرفان اظہار کے پہلے شعری مجموعے ’سمندر سامنے ہے‘ کی رسم اجرا
https://1.bp.blogspot.com/-tbKoR7fX4iI/YER0P9D7doI/AAAAAAAApdk/xMykGJDGq5MI-ijXqSsE0CzmnOr5COK_ACLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210306-WA0038.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-tbKoR7fX4iI/YER0P9D7doI/AAAAAAAApdk/xMykGJDGq5MI-ijXqSsE0CzmnOr5COK_ACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210306-WA0038.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_22.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_22.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy