ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی خود نوشت سوانح حیات کا وائس چانسلر کے بدست اجراء

  علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ابن سینا اکیڈمی میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق راجیہ سبھا...

 

علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ابن سینا اکیڈمی میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ہاشم قدوائی مرحوم کی خود نوشت سوانح حیات ”میری سیاسی سرگزشت“ (اردو) کا اجراء کیا۔ 
ڈاکٹر ہاشم قدوائی ایک مجاہد آزادی اور اے ایم یو میں علم سیاسیات کے استاد تھے۔ اپنی خود نوشت میں انھوں نے 1946 تک تحریک آزادی میں اپنی جدوجہد کی داستان رقم کی ہے۔ 
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر ہاشم قدوائی سے اپنی طویل وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودنوشت ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کے افکار پر روشنی ڈالتی ہے۔ کانگریس کے ایک سپاہی کے طور پر انھوں نے طویل وقت گزارا اور اپنی قوم پرست سیاسی سرگرمیوں کو انھوں نے مذکورہ کتاب میں قلمبند کیا ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ڈاکٹر ہاشم قدوائی قوم کے لئے وقف ایک سیاسی کارکن تھے اور آخر دم تک انھوں نے اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ 
اے ایم یو خازن پروفیسر حکیم سید ظل الرحمٰن نے اے ایم یو میں ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی مختلف خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ طلبہ کا ہمیشہ بہت خیال رکھتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی سرگزشت حیات صرف ان کی زندگی کی سرگزشت نہیں ہے بلکہ یہ تحریک آزادی کی تاریخ ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح قوم پرست مسلمان ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور اس زمانہ میں فرقہ پرستی کا مقابلہ کیا۔ 
ڈاکٹر ہاشم قدوائی کے صاحبزادے ڈاکٹر سلیم قدوائی نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے بتایا کہ خود نوشت کا مسودہ والد صاحب کے غیر مطبوعہ ذخیرہ میں ملا۔ موجودہ وقت میں اس کی اشاعت اس لئے ضروری محسوس ہوئی کیونکہ یہ کتاب تحریک آزادی کی تاریخ کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے جن کے ڈاکٹر ہاشم قدوائی عینی شاہد رہے ہیں۔ تحریک آزادی کے دور میں یہ ایک محب وطن مسلمان کی جدوجہد کی داستان ہے۔ 
سیاسیات شعبہ کے سابق استاد اور شعبہ میں ڈاکٹر ہاشم قدوائی کے جونیئر ساتھی پروفیسر شان محمد نے کہا کہ علی گڑھ میں اپنے ابتدائی دنوں سے ہی جب بھی کوئی علمی مسئلہ درپیش ہوا تو انھوں نے ڈاکٹر ہاشم قدوائی سے رجوع کیا اور انھوں نے ہمیشہ مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کردیا۔ قومی اور بین الاقوامی سیاست پر ڈاکٹر ہاشم قدوائی اور ان کی کتابوں سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا ہے جو آج بھی دل و دماغ پر نقش ہے۔ 
پروفیسر علی ندیم رضاوی نے اپنی بچپن کی یادوں کا ذکر کیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ ایم ایم ہال کوارٹرز میں رہا کرتے تھے اور ڈاکٹر ہاشم قدوائی ایم ایم ہال کے پرووسٹ تھے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ہاشم قدوائی ہمیشہ طلبہ سیاست اور آزادی اظہار رائے کے حامی رہے۔ اس خود نوشت کا مطالعہ کرکے نوجوان طلبہ ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ 
پروگرام میں پروفیسر ذکیہ اطہر صدیقی، پروفیسر ایس ایس شاہ، پروفیسر اے آر قدوائی، پروفیسر شافع قدوائی، عبدالمعز قدوائی، مہر الٰہی ندیم، ڈاکٹر راحت ابرار، پروفیسر مولا بخش سمیت کئی معززین اور نمایاں شخصیات نے حصہ لیا۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی خود نوشت سوانح حیات کا وائس چانسلر کے بدست اجراء
ڈاکٹر ہاشم قدوائی کی خود نوشت سوانح حیات کا وائس چانسلر کے بدست اجراء
https://1.bp.blogspot.com/-fn8eQ9-OldI/YEWjPx9RCmI/AAAAAAAApfw/nxJEQb8ObcEKMQTMUmAF8Hzol63n7rvQACLcBGAsYHQ/s320/Autobiography%2Bof%2BProf%2BHashim%2Bkidwai%2Breleased%2Bat%2BIbne%2BSina%2BAcademy.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-fn8eQ9-OldI/YEWjPx9RCmI/AAAAAAAApfw/nxJEQb8ObcEKMQTMUmAF8Hzol63n7rvQACLcBGAsYHQ/s72-c/Autobiography%2Bof%2BProf%2BHashim%2Bkidwai%2Breleased%2Bat%2BIbne%2BSina%2BAcademy.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_31.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_31.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy