ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز کیےجانے پر پروفیسر حسین الحق کو مبارکباد : ڈاکٹر شاہد رزمی

بھاگلپور :  اردو رابطہ کمیٹی کے صدر‌ ڈاکٹر شاہد رضا جمال (شاہد رزمی) نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہل بہار اور پوری اردو آبادی کے لی...


بھاگلپور :  اردو رابطہ کمیٹی کے صدر‌ ڈاکٹر شاہد رضا جمال (شاہد رزمی) نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہل بہار اور پوری اردو آبادی کے لیے باعث مسرت ہے کہ بہار کے ایک سنجیدہ اور سرکردہ  اردو ادیب اور فکشن نگار  پروفیسرحسین الحق کو گراں قدر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سےسرفرازکیاگیا ہے۔ڈاکٹر رزمی نے کہا کہ حسین الحق گرچہ سرکردہ افسانہ نگار ہیں تاہم موصوف 3 ناولوں سے  وہ اپنی شناخت قایم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کے نام بالترتیب چپ رہو مت بولو(1990)، فرات(1992)اورآخری ذکرناول جس پر ساہتیہ اکادمی انعام دیا گیا یعنی اماوس  میں خواب(2017)۔
  اماوس میں خواب نہ صرف  اردو ادب کا ایک شاہکار کار  ناول ہے جس کے حوالے سے ناول نگار نے سرزمین بہار کو مرکزیت و سر بلندی عطا کی ہے۔  پچاس،ساٹھ سالہ برصغیر کی تاریخ کو موضوع بحث بنایا ہے جس کے زمرے میں عالمی نشیب و فراز بھی زیر بحث آئے ہیں جس میں خطے ہذا کی سیاسی، معاشرتی اور معاشی جملہ کش مکش کا احاطہ کر نے کی کامیاب کوشش کی گئ ہے۔ اس میں مقامیت اور علاقائیت کے ساتھ ساتھ آفاقی  عناصر کی بھی شمولیت کی گئی ہے جس کے سبب اس کا کینوس  وسیع تر ہو گیا ہے۔ اس ناول کے ذریعہ ناول نگار نے  لازوال کردار اسماعیل کے حوالے سے پوری عالم انسانیت کو  درپیش مسائل سے روشناس کرانے کی بھر پور سعی کی ہے۔ جناب حسین الحق  کا مذکورہ ناول 2017 میں منظر عام پر آیا ہےجس کے بعد سے اس کی ادبی،علمی اور معاشرتی حلقوں میں  بڑی پذیرائی ہوئی۔ اماوس کی تاریک راتوں کو استعارہ بنا کر اسکے خواب کو تلاشنے کی کامیاب کوشش کی گئ ہے۔ناول ہذا میں جدید تکنیک اور اسلوب‌ کا بہترین استعمال ہوا ہے نیز اشعار، اقوال،اقتباسات کے ذریعہ ناول کے پلاٹ کو ترتیب دینے کی مستحسن کوشش ہے۔ 
     ناول ہذا کو انعام سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم ہذا کے  جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حبیب مرشد نے کہا کہ حسین الحق نے نہ صرف ادب کو افتحار  بخشا ہے بلکہ دستاراردو کی فضیلت میں بھی اضافہ کیا ہے جو  باعث فخر کارنامہ ہے۔ 
      اس موقع پر ڈاکٹر ارشد رضا نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ حسین الحق کا متذکرہ ناول اماوس میں خواب ایک شاہکار ناول ہےجو اردو کے بہترین ناولوں میں شمار کیا جائےگا۔
  ‌ علاوہ ازیں ڈاکٹر اختر اعظم، فیاض حسین ، ڈاکٹر صدیق اور جناب ذاکر حسین وغیرہ نے بھی اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے فکشن نگار  پروفیسر حسین الحق ‌کو فخر بہار سے موسوم کیا اور ان کی طویل العمری کی دعا کی۔
 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز کیےجانے پر پروفیسر حسین الحق کو مبارکباد : ڈاکٹر شاہد رزمی
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز کیےجانے پر پروفیسر حسین الحق کو مبارکباد : ڈاکٹر شاہد رزمی
https://1.bp.blogspot.com/-cFeiq5mq0HI/YEyMGU7PaCI/AAAAAAAApqo/5_rrQ2fWp6IldxkhzWBIpPP9h1sCGL45ACLcBGAsYHQ/s0/IMG-20210313-WA0059.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-cFeiq5mq0HI/YEyMGU7PaCI/AAAAAAAApqo/5_rrQ2fWp6IldxkhzWBIpPP9h1sCGL45ACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210313-WA0059.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_36.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_36.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy