شیخ الجامعہ کے ذریعہ شعبۂ اردو کے جریدہ ’اردو اسٹڈیز‘ کا اجرا

  شعبۂ اردو کی مجموعی کارکردگیاں قابل ستائش:وائس چانسلر پروفسر فاروق علی                                       (چھپرہ)۔   جے پرکاش یونیو...

 

شعبۂ اردو کی مجموعی کارکردگیاں قابل ستائش:وائس چانسلر پروفسر فاروق علی

                              

       (چھپرہ)۔  جے پرکاش یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق علی نے آج اپنے دفتر میں شعبۂ اردو کے سالانہ ذو لسانی تحقیقی جریدہ ’اردو اسٹڈیز‘ کے دوسرے شمارے کا اجرا کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ’اردو اسٹڈیز‘ کو اب یونیورسٹی کے ذریعہ شائع کرنے کا فیصلہ لیا جا چکا ہے۔ اس کی شناخت ایک عالمی تحقیقی جریدہ کی شکل میں پہلے ہی شمارے سے قائم ہو چکی تھی۔ اس جریدہ کو ملک و بیرون ملک کے بہترین دانشوروں کا قلمی تعاون حاصل ہے۔ یہ بات یونیورسٹی کے لئے قابل فخ
ر ہے کہ اس کے اردو کا شعبہ جنوبی ایشائی ممالک کے اردو کے دانشوروں کے درمیان بھی اپنی ایک پہچان قائم کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شمارے کے قلمی معاونین میں جو اہم نام شامل ہیں وہ سب مختلف تحقیقی میدانوں میں اپنی منفرد شناخت کے حامل ہیں۔ انہوں نے شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی اورشعبہ کے استاد ڈاکٹر مظہر کبریا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنتوں اور شوق سے دیگر شعبوں کے لئے ایک نظیر قائم ہوئی ہے۔اس جریدہ میں اردو اور انگریزی مقالات کے یکجا شائع ہونے سے اردو زبان و ادب اور تہذیب کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں دوسرے ممالک کے ماہرین کے خیالات سے بہارکے اساتذہ اور طلبا و طالبات کو استفادہ کا موقع ملے گا۔ آج کی گلوبلائزڈ دنیا میں ہمارے لئے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ہماری زبان اور ہمارے ادب نیز تہذیب کے سلسلے میں دوسری دنیاؤں کے ماہرین کیا تصور کرتے ہیں۔ اس شمارے میں پولینڈ، ایران اور امریکہ کے دانشوروں کے مقالوں کی شمولیت اسی کی غمازی کرتی ہے۔

       وائس چانسلر پروفیسر فاروق علی نے اجرا کے موقع پر موجود یونیورسٹی کے تمام عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح ہم سب اپنی محنت اور آمدنی کا کچھ حصہ اپنے اپنے شعبے کی بہتری کے لئے وقف کرنے کی ٹھان لیں تو ہمیں ہر محاذ پہ کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس کے آئندہ شماروں کی اشاعت میں اپنا بھرپور تعاون دے گی اور اس کے لئے رقم بھی مہیا کرا دی گئی ہے۔  اس موقع پر ڈاکٹر مظہر کبریا نے شیخ الجامعہ کو اپنی کتاب معاصر اردو تنقید کا نیا منظر نامہ بھی پیش کی۔ اجرا کے دوران صدر شعبۂ اردو پروفسیر ارشد مسعود ہاشمی، ڈاکٹر مظہر کبریا، یونیورسٹی کے پروکٹر، فنانس افسر، ڈی ایس ڈبلیو، انسپکٹر اوف کالجز، اگزیمینیشن کنٹرولر اور رجسٹرار بھی موجود تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شیخ الجامعہ کے ذریعہ شعبۂ اردو کے جریدہ ’اردو اسٹڈیز‘ کا اجرا
شیخ الجامعہ کے ذریعہ شعبۂ اردو کے جریدہ ’اردو اسٹڈیز‘ کا اجرا
https://1.bp.blogspot.com/-zVwMgAAarJc/YFtlCOY6DpI/AAAAAAAAqEc/V0HKdu6przYxRisrRa7ajydtEM2MP-gxgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210324-WA0109.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-zVwMgAAarJc/YFtlCOY6DpI/AAAAAAAAqEc/V0HKdu6przYxRisrRa7ajydtEM2MP-gxgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210324-WA0109.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_363.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_363.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy