جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم فیصلہ

اہل خیر حضرات مدارس عربیہ کا دل کھول کر تعاون کریں       تصدیق نامہ کی میعاد میں مزید توسیع:مولانا حلیم اللہ قاسمی  ممبئی,    سال 2019میں جم...

اہل خیر حضرات مدارس عربیہ کا دل کھول کر تعاون کریں 

   تصدیق نامہ کی میعاد میں مزید توسیع:مولانا حلیم اللہ قاسمی 
ممبئی,
   سال 2019میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر سے جاری کئے گئے تصدیق نامہ کی یک سالہ میعاد میں توسیع کرکے اس کو ماہ شوال المکرم
1442کے آخرتک وسعت دے دی گئی ہے۔اس کے لئے سال 2019کے تصدیق نامہ پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفترسے تائیدوتوثیق حاصل کر نی ضروری ہوگی،بغیر تائید و توثیق کے سال 2019کا تصدیق نامہ ناقابل قبول ہوگا۔اور معمول کے مطابق تعلیمی نظام شروع ہونے کے بعد ہی حسب ضابطہ تجدیدکی جائے گی۔وہ مدارس عربیہ جن کو ابھی تک جمعیۃعلماء مہاراشٹر سے تصدیق نامہ جاری نہیں ہوا ہے،ان کو امسال (رمضان المبارک 1442)
تصدیق نامہ یا تائید و توثیق نہیں ملے گی۔یہ بات مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اخبارات کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ 
مولانا حلیم اللہ قاسمی کے بیان میں ہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے تمام شعبہ جات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اور اس کے اثر سے مساجد و مدارس کا مالی نظام بھی بحران کا شکار ہوا۔مساجد کے ائمہ و مؤذنین اور مدارس کے اساتذہ و خدام ماہانہ مشاہرہ سے محروم سخت آزمائش سے دوچارتھے
۔اس مشکل گھڑی میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے اجلاس مجلس عاملہ منعقدہ ۸/ نومبرمیں مساجد و مدارس کی اس صورت حال پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے بطور خاص ایک قرار داد منظور کی تھی۔ منظور شدہ قرار دادکے مطابق حالات قدرے بحال ہونے پر مساجد و مدارس کی مالی اعانت کے لئے قوم کے مخیر حضرات کی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے خصوصی اپیل جاری کی تھی۔ 
مولانا نے یہ بھی کہا کہ مدارس دینیہ جن کا مکمل انحصار رمضان المبارک کے چندے پر ہوتاہے۔ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے حد درجہ متاثرہ ہوئے ہیں۔اب جب کہ حالات شدہ شدہ معمول پرآرہے ہیں امید ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر حسب سابق مدارس دینیہ کے مالی فراہمی کے لئے نمائندے شہرممبئی ا ور مضافات میں تشریف لائیں گے۔ اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممبئی و اطراف کے اہل خیر حضرات جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تصدیق کو قدر کی نظر سے دیکھتے اور اعتماد کرتے ہوئے مدارس کے تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔جس کی بناء پر سفراء اور ذمہ داران مدارس جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تصدیق کے حصول کے لئے ریاستی دفتر واقع اما م باڑہ کمپاؤنڈ،ممبئی تشریف لاتے ہیں۔
چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بشمول مدارس دینیہ مکمل طور پر بند رہنے کی وجہ سے سال رواں میں زیر تعلیم دار الاقامہ کے طلبہ کی تعداد اور مدارس کے مطبخ وغیرہ کے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنا مشکل ہے۔ اس لئے ذمہ داران جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے سال گزشتہ 2019میں جاری کئے گئے تصدیق نامہ کی یک سالہ میعاد میں توسیع کرکے اس کو ماہ شوال المکرم1442کے آخرتک وسعت دیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے سال 2019کے تصدیق نامہ پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفترسے تائیدوتوثیق حاصل کر نی ضروری ہوگی،بغیر تائید و توثیق کے سال 2019کا تصدیق نامہ ناقابل قبول ہوگا۔اور معمول کے مطابق تعلیمی نظام شروع ہونے کے بعد ہی حسب ضابطہ جدید تصدیق نامہ جاری کئے جانے کا اعلان کیا  گیاہے۔وہ مدارس عربیہ جن کو ابھی تک جمعیۃعلماء مہاراشٹر سے تصدیق نامہ جاری نہیں ہوا ہے،ان کو امسال (رمضان المبارک 1442)تصدیق نامہ یا تائید و توثیق نہیں ملے گی۔ 
آخر میں مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اہل خیر،صاحب ثروت اورائمہ مساجدسے اپیل ہے کہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ،ممبئی سے جاری سال گزشتہ2019کے تصدیق نامہ کی اصل کاپی پر اعتماد کرتے ہوئے مدارس دینیہ کے نمائندوں کی بھر پور مدد کریں۔  

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم فیصلہ
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم فیصلہ
https://1.bp.blogspot.com/-vgc9LK0kkoU/YFMx3_m1aVI/AAAAAAAAp28/OTmkgip7YX4ud_pYzJ4Kp9dbmPb2dsNSACLcBGAsYHQ/s320/M%2BHalimullah%2BQasmi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-vgc9LK0kkoU/YFMx3_m1aVI/AAAAAAAAp28/OTmkgip7YX4ud_pYzJ4Kp9dbmPb2dsNSACLcBGAsYHQ/s72-c/M%2BHalimullah%2BQasmi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_422.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_422.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy