مسجدمیں شروع کئی گئی اولین بچوں کی مولانا حسرت موہانی کے نام سے محلہ لائبریری

اورنگ آبا دکی مریم مرزا کی تحریک ”محلہ محلہ لائبریری“ ہورہی ہے مقبول اورنگ آباد 2 بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے اورنگ آباد میں مری...

اورنگ آبا دکی مریم مرزا کی تحریک ”محلہ محلہ لائبریری“ ہورہی ہے مقبول

اورنگ آباد 2
بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے اورنگ آباد میں مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری ایک تحریک چلائی جارہی ہے عوام میں اسے کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ابھی تک اس مہم کے تحت اورنگ آباد کے مختلف محلوں اور بستیوں میں آٹھ محلہ لائبریاں قائم کی جاچکی ہیں۔شہر کے پسماندہ علاقہ و مزدور بستی ایکتا نگر جہانگیر کالونی میں واقع مسجد فاطمہ (قدیم) میں عظیم مجاہد آزادی مولانا حسرت موہانی کے نام سے اولین محلہ لائبریری بچوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔
لائبریری کا افتتاح مشہور عالم دین ڈاکٹرمولانا عبدالرشید ندوی مدنی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس وقت انہوں نے محلہ کے ساکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسجد نبوی میں آپ ﷺ کے زمانے میں تمام امورطئے پاتے تھے اور یہ سلسلہ صدیوں تک جاری رہا اور مسلمان چھائے رہے۔آج ہمیں مسجد نبوی کے نہض پر اپنی مساجد کو آباد کرناہوگا،جہاں مسجدوں میں مکاتیب چلتے ہیں،اجتماع ہوتے ہیں اسی طرح اب ہماری مساجدمیں لائبریاں قائم ہونا چاہئے جہاں محلہ کے بچے،نوجوان اور بڑے لوگ آکر بیٹھیں اورکتابوں کا مطالعہ کرسکیں۔ریڈاینڈ لیڈفاؤنڈیشن اور فیم کے تعاون سے چلائی جارہی تحریک کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ مریم مرزا کی یہ تحریک محلہ محلہ لائبریری صرف اورنگ آبادشہر ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر شہر میں یہ سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔
مولانا محمد صادق ندوی  استاذ فاطمہ گرلس ہائی اسکول اورنگ آباد نے حاضرین کورہمنائی کرتے ہوئے کہاکہ کویڈ19کے چلتے تمام اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے طلباء کتابوں سے بہت دور ہوگئے ہیں یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ مسجد میں محلہ کے بچوں کے لیے  لائبریری قائم کی گئی ہے۔جہاں بچوں کے تاریخی،اسلامی،مذہبی کتابیں ہیں جنہیں بچے بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔امان اللہ موتی ہائی اسکول کے صدر مدرس اور فیم کے ضلع صدر خان جمیل احمد نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کتابوں سے دوستی اور اس سے محبت کرنا چاہئے ہمیں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت کتابوں کے مطالعہ میں گزارنا چاہئیے۔انہوں نے بڑی دلچشپ بات کہی کہ جو بچے ٹی وی نہیں دیکھتے ہیں وہ ٹی وی میں دیکھتے ہیں اور جو ٹی وی دیکھتے ہیں وہ ٹی وی میں نہیں دیکھتے اس لیے ہمیں چائیئے کہ ہم ٹی وی سے پرہیز کریں او رکتابوں سے دوستی کریں۔ پروگرام کے مسجد کمیٹی کے جملہ اراکین موجود تھے انہوں ان کی مسجدمیں لائبریری قائم ہونے پر خوشی اظہارکیا اور کہاکہ وہ اس لائبریری کے لیے اپنا ہر ممکن تعاوی دیں گے اور وہ شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مساجدمیں لائبریریوں کی مہم کا آغاز ان کی مسجد سے کیا گیا۔ مہمانان خصوصی میں مولانا یوسف ندوی امام فاطمہ مسجد بیری باغ،مولانا محمد یوسف ملی موجود تھے۔
پروگرام کی نظامت اور مشن مریم جمیلہ کا تعارف مرزا عبدالقیوم ندوی نے کیا جبکہ شکریہ مسجد ہذا کے امام مولانا عتیق الرحمن ندوی نے ادا کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسجدمیں شروع کئی گئی اولین بچوں کی مولانا حسرت موہانی کے نام سے محلہ لائبریری
مسجدمیں شروع کئی گئی اولین بچوں کی مولانا حسرت موہانی کے نام سے محلہ لائبریری
https://1.bp.blogspot.com/-m1vN7m4MPko/YD5bb_NcjgI/AAAAAAAApTo/upFNq2ZzGXMBaypg5p_9yoRfCMOGlh42QCLcBGAsYHQ/s320/masjeed.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-m1vN7m4MPko/YD5bb_NcjgI/AAAAAAAApTo/upFNq2ZzGXMBaypg5p_9yoRfCMOGlh42QCLcBGAsYHQ/s72-c/masjeed.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_44.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_44.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy