علی گڑھ، 18/مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، ملاپورم سنٹر کے بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر سید احمد سعد کو ودّیا لنکر اسک...
علی گڑھ، 18/مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، ملاپورم سنٹر کے بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر سید احمد سعد کو ودّیا لنکر اسکول آف انفارمیشن ٹکنالوجی، ممبئی کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں ان کے مقالہ کے لئے بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے مقالہ کا موضوع تھا: سماجی انٹریپرینئرشپ اور سماجی اختراع: چند ہندوستانی معاملات کا جائزہ۔
سید احمد سعد نے اپنے مقالہ میں صحت، توانائی اور ماحولیاتی مسائل کے تصفیہ کے لئے مثبت تجاویز پیش کیں۔ انھوں نے سوشل انٹرپرائز کے کردار کا جائزہ لینے کے لئے کچھ کیس اسٹڈیز کو ب
طور مثال پیش کیا۔