رمضان المبارک میں غریبوں کی امداد کے لیے جمیعت علماء گوونڈی کے اراکین منتظمہ کی میٹنگ کا انعقاد

ممبئی/24مارچ  ( عبد القادر فہمی کی رپورٹ) جمیعت علماء ہند اپنے قیام کے روزِ اول سے دینی و ملی خدمات انجام دے رہی ہے اس کا بنیادی مقصد یتیموں...

ممبئی/24مارچ  ( عبد القادر فہمی کی رپورٹ) جمیعت علماء ہند اپنے قیام کے روزِ اول سے دینی و ملی خدمات انجام دے رہی ہے اس کا بنیادی مقصد یتیموں، غریبوں، بیواؤں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی بلاتفریق مذہب و ملت امداد کرنا ہے جو وہ کرتے آرہی ہے اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی جمیعت علماء گوونڈی بھی ہے جو ہر مشکل وقت میں اپنے علاقے کے یتیم و غریب کی ہر ممکن نصرت و مدد کرتی ہے خصوصاً رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں غرباء میں راشن کٹ اور دوسری اشیاء تقسیم کرتی ہے تاکہ اس مبارک مہینے اور آنے والی عید سعید میں انکی خوشی دوبالا ہو جائے اس سلسلے میں ذمہ داران جمیعت علماء گوونڈی نے اراکین منتظمہ کی ایک میٹنگ مسجد دارارقم گوونڈی میں منعقد کی ۔

مجلس کا آغاز قاری

عبداللہ صاحب کی تلاوت سے ہوا تلاوت قرآن کے بعد قاری نوشاد صاحب نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں جنرل سیکرٹری حضرت مولانا صدر عالم قاسمی صاحب نے سال گزشتہ کی مختلف سرگرمیوں اور کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن جیسے مشکل حالات میں عوام الناس کی خدمت اور انکے کھانے پینے اور راشن وغیرہ کے انتظامات میں جمیعت علماء گوونڈی کے کردار تذکرہ کیا انہوں نے اراکین منتظمہ کے مختلف افراد کی خدمات کو سراہا اور فرداً فرداً مختلف افراد اور انکی خدمات کا تذکرہ بطور تحدیث نعمت کے کیا اور کہا کہ انکی کارکردگی ہم تمام لوگوں کے لیے قابل تقلید ہے۔
 صدر جمیعت مولانا محسن خان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء بحسن وخوبی صرف دس روپے میں طبی خدمات انجام دے رہی ہے اور غریبوں اور محتاجوں کے لیے فری دوا اور جانچ کا انتظام بھی کرتی ہےبعد ازاں خزانچی قاری عبداللہ صاحب نے سالانہ بجٹ پیش کیا ۔
 اسکے بعد راشن وغیرہ کے انتظام کے لیے اراکین منتظمہ کے درمیان حلقہ تقسیم کیا گیا اور اراکین پر زور دیا گیا کہ اس مشکل حالات میں آپ کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے لہذا اتنی محنت کی جائے کہ سال گزشتہ کے مقابلے میں اس سال زیادہ راشن کٹ کی تقسیم ممکن ہوسکے بعد ازاں مولانا اشرف علی نعمانی مہتمم مدرسہ اشرفیہ اور مولانا عبد القادر فہمی امام و خطیب مسجد علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ نے ذمہ داران جمیعت کے سامنے لاچار و بے بس علماء کی نصرت و مدد کے لیے ایک رقم خاص کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء کے سارے انتظامات علماء برادری ہی کرتی ہے اس لیے جمیعت کی یہ ذمہ داری ہے کہ جب ان پر کوئی مشکل حالات پیش آئے تو جمیعت انکی امداد کرے ۔ذمہ داران نے انکی اس تجویز کو بسر و چشم قبول کرکے اس سلسلے میں ایک کمیٹی کی تشکیل دینے کی بات کہی۔
 مولانا شکیل ندوی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا،شرکاء مجلس میں مندرجہ ذیل حضرات کا نام قابل ذکر ہے۔ مولانا اسید صاحب قاسمی، مفتی احمد صاحب، حاجی نعیم صاحب، مولانا محفوظ الرحمن قاسمی، مفتی شکیل قاسمی، ڈاکٹر جاوید عالم علیگ، مولانا ذاکر مظاہری، حافظ عبد الباری، مفتی اصغر، حافظ عصمت اللّٰہ،مولانا اسعد قاسمی،مولانا اشرف مظاہر ی، مولانا شکیل قاسمی مولانا حسین مظاہری، حکیم التمش صاحب، تنویر صاحب گوتم نگر،حافظ رضی احمد، مولانا ثناء اللہ مرقاۃ العلوم،سالک صاحب، حاجی دلشاد صاحب، حاجی طفیل صاحب، مولانا محسن جا معی، حافظ عبد الرشید آفس سکریٹری وغیرہ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: رمضان المبارک میں غریبوں کی امداد کے لیے جمیعت علماء گوونڈی کے اراکین منتظمہ کی میٹنگ کا انعقاد
رمضان المبارک میں غریبوں کی امداد کے لیے جمیعت علماء گوونڈی کے اراکین منتظمہ کی میٹنگ کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-hj5utk2i11M/YFttWsi4NhI/AAAAAAAAqFg/t8CtgYolvJMXP2IASp10iufij3uwLPhawCLcBGAsYHQ/s320/WhatsApp%2BImage%2B2021-03-22%2Bat%2B5.40.11%2BPM.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-hj5utk2i11M/YFttWsi4NhI/AAAAAAAAqFg/t8CtgYolvJMXP2IASp10iufij3uwLPhawCLcBGAsYHQ/s72-c/WhatsApp%2BImage%2B2021-03-22%2Bat%2B5.40.11%2BPM.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_470.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_470.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy