تبصرہ”النعمۃ الجاری فی مناقب خواجہ عبداللّٰہ انصاری“

میری میز پر ”النعمۃ الجاری فی مناقب خواجہ عبداللّٰہ انصاری“کے عنوان سے پیرہرات خواجہ عبداللہ انصاری(پیدائش ۶۹۳ھ -وصال ۱۸۴ھ) پر ایک مستقل ک...


میری میز پر ”النعمۃ الجاری فی مناقب خواجہ عبداللّٰہ انصاری“کے عنوان سے پیرہرات خواجہ عبداللہ انصاری(پیدائش ۶۹۳ھ -وصال ۱۸۴ھ) پر ایک مستقل کتاب ہے جسے برادم خواجہ سلمان احمد ناصری زاداللّٰہ محبتہٗ نے بڑی تحقیق و تدقیق کے بعدقلمبند کی ہے۔

خواجہ عبداللہ انصاری محبوبان خداکی فہرست میں ایک عظیم نام ہے،صدیوں سے ان کی تصنیفات عالیہ، معرفت و للہیت، کشف و کرامات، تعلیم و تربیت،تفسیر وحدیث طالبین و شائقین کے لئے سرچشمہئ حیات بن رہی ہے، ان کا تذکرہ بڑے بڑے اولیاو اصفیا،علماو دانش اور اصحاب علم وفکرنہایت آداب و القاب سے کرتے چلے آرہے ہیں، آپ خواجہ ابوالحسن خرقانی جیسے معروف صوفی کے دست گرفتہ تھے، علم باطن کے علاوہ علم ظاہری کا یہ کمال تھاکہ بندگان خدا آپ کی علمی صحبت میں بیٹھ کر تشنگی بجھاتے تھے، اسی کتاب میں موصوف لکھتے ہیں۔

”آپ کے علم و فضل کی یہ شان تھی کہ کئی ہزار احادیث مع اسناد حفظ تھیں چنانچہ ایک مرتبہ آپ نے ایک مجلس کے قاریوں سے فرمایا کہ مجھے تین ہزار احادیث شریفہ یاد ہیں اور ان میں سے ہزاروں ان کے اسن

اد کے از بر ہیں، ادبیاتِ عربی میں یہ مقام تھا کہ ان کے اپنے قول کے مطابق انہیں ستر ہزار سے لے کر لاکھ تک عربی اشعار زبانی یاد تھے، تمام علوم اور خاص کر علم تفسیر قرآن کا یہ عالم تھا کہ قرآن حکیم کی آیت مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے وقت عربی کے چار چار سو اشعار کے حوالے دیا کرتے تھے جن سے کلام پاک کے الفاظ مفاہیم کی توضیح و تشریح مطلوب ہوتی تھی،قرآن کریم کی آیت ان الذین سبقت لھم من الحسنیٰ کی تفسیر ۰۶۳/ مجالس میں بیان فرمائی ہے، تفسیر الہروی جو تفسیر بزبانِ درویشان سے موسوم ہے، کی ترتیب و تدوین میں حضرت شیخ الاسلام(خواجہ عبداللہ انصاری) نے اپنے قول کے مطابق۰۷۱/ تفاسیر سے استفادہ کیا تھا“ (ص۹۸)

خواجہ عبداللہ انصاری کے تبحر علمی کے حوالے سے ابن تیمیہ بھی کہہ گذرے ہیں کہ 

”خواجہ کو شیخ الاسلام کے نام سے پکارا گیا،آپ تاریخ اسلام کی پہلی ہستی ہیں جو کہ اسی لقب سے پہچانی جاتی رہی ہیں“

(ص۷۹)

حضرت عبدالرحمٰن جامیؔ تو اس حد تک چلے گئے کہ

مولدم جام ورشحہئ قلم جرعہئ جام شیخ الاسلامی ست

لاجرم درجریرہ اخبار برو معنیٰ تخلصم جامیؔ ست

خواجہ سلمان احمد ناصری مبارک باد کے لائق ہیں کہ انہوں نے اپنے جد اعلیٰ یعنی خواجہ کے تفصیلی حالات لکھ کر نئی نسل کو روشناس کرایا اس کتاب میں موصوف نے۰۴/ سے زائد وقیع عنوانات قائم کئے ہیں اور ان سب پر تفصیلی گفتگو کی ہے،جیسے خواجہ عبداللہ کی زندگی،ان کی شاعری،جانشینی،درس ترمذی، بیعت و ارادت،تقویٰ و طہارت،خانقاہی نظام،اقوال و افعال،تصنیفات و تالیفات ا س کے علاوہ ہندوستان میں خواجہ عبداللہ انصاری کی اولاد کی فہرست جس میں فرنگی محل،پانی پت، سہارن پور،یوسف پور،انبیہٹہ وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں،موصوف نے بلاشبہ اس کتاب کو بڑی دیدہ ریزہ سے تیار کیا ہے اس سے ان کی محنت، لگن،کتاب دوستی،علمی انہماک و ارتکاز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، موصوف کی یہ پہلی کاوش ہے، قلم کی نوخیزی اور زبان کی روانی اصول و لوازم کی پیرو ہے،کتاب ۶۷۱/صفحات پر اپنے موضوع کے اعتبارومعیار سے بہترین ہے، سرورقِ طباعت اور کاغذ کے اعتبار سے بھی قیمتی ہے۔

ریَّان ابوالعُلائی

خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ

شاہ ٹولی،داناپور

رابطہ 7301242285 



COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: تبصرہ”النعمۃ الجاری فی مناقب خواجہ عبداللّٰہ انصاری“
تبصرہ”النعمۃ الجاری فی مناقب خواجہ عبداللّٰہ انصاری“
https://1.bp.blogspot.com/-coTfQpjqrSA/YFYAMl8MjnI/AAAAAAAAp_c/CtsvzwuEYfM52Lxp2ocGirLrz_6es1dpgCLcBGAsYHQ/s320/1616241867814.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-coTfQpjqrSA/YFYAMl8MjnI/AAAAAAAAp_c/CtsvzwuEYfM52Lxp2ocGirLrz_6es1dpgCLcBGAsYHQ/s72-c/1616241867814.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_542.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_542.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy