شب برأت، ہولی ایسے موقع پر آنے والے ہیں جب کورونا پھر سے زور پکڑ رہا ہے اس لئے زیادہ احتیاط کریں۔

مولانا اعلم مصطفی یعقوبی (سکریٹری) اسلامک سینٹر فیروزآباد نے اس سلسلہ میں ایڈوائزری جاری کی اسلامک سینٹر کے سکریٹری مولانا اعلم مصطفی یعقوبی...


مولانا اعلم مصطفی یعقوبی (سکریٹری) اسلامک سینٹر فیروزآباد نے اس سلسلہ میں ایڈوائزری جاری کی

اسلامک سینٹر کے سکریٹری مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے کہا ہے کہ شب ِ برأت ایک برکت والی رات ہے، اس موقع پر رات میں گھروں اور مسجدوں میں عبادت کی جاتی ہے جس میں خاص طور سے فرض قضاء نمازیں اور نفلی نمازیں پڑھی جاتی ہیں، قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے، تسبیح اور وظیفے پڑھے جاتے ہیں اپنے اور ملک کے لئے دعائیں مانگی جاتی ہیں، صدقہ، خیرات کا اہتمام ہوتا ہے اور کچھ لوگ قبرستان بھی جاتے ہیں اپنے رشتہ داروں اور دیگر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اگلے دن نفل روزہ رکھتے ہیں۔

مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے کہا اس سال یہ برکت والی رات ۸۲/ مارچ ۱۲۰۲؁ء اتوار کو ہوگی، اسی رات میں ہمارے ہندو بھائی ہولی جلائیں گے اس لئے اپنے کامو ں کو پورا کرنے میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے کہا کہ کووڈ۹۱ جیسی خطرناک وبا کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ بوا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، اسی کی وجہ سے گذشتہ سال ۰۲۰۲ ؁ء میں ہماری عبادت اور تمام مذہبی معاملات تھم گئے تھے، یہ بوا ابھی بھی پوری ختم نہیں ہوئی ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

شب برأت، ہولی کے سلسلہ میں اسلامک سینٹر فیروزآباد نے مندرجہ ذیل ایڈوائزری جاری کی ہے:

۱۔ ۸۲/ مارچ ۱۲۰۲؁ء کو شب ِ برأت ہے اسی رات میں ہولی بھی جلائی جائیگی اسی لئے سمجھداری اور ہوشیاری سے کام لیں۔

۲۔کہیں بھی چار آدمیوں سے زیادہ جمع نہ ہوں۔

۳۔ قبرستان میں ماسک اور سوشل ڈسٹینسگ (سماجی دوری)کا خاص خیال رکھیں۔

۴۔آتش بازی اور دوسرے فضول کام نہ گھر پر کریں نہ گھر کے باہر۔

۵۔ اگلے دن ۹۲/ مارچ کا روزہ نفل ہے جو اپنی مرضی سے رکھنا چاہے رکھ سکتا ہے۔

۶۔ افطار اور سحری کے وقت فضول بازاروں میں بھیڑ نہ لگائیں، گھروں اور مسجدوں میں دیگر دعاؤں کے ساتھ اس بوا کے خاتمے کے لئے بھی دعا کریں۔

۷۔ شعبان کا پورا مہینہ فضیلتوں کا ہے اس لئے آج کل صدقے اور خیرات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں۔

۸۔ شب ِ برأت کے موقع پر ضرورت مندوں، غیروں اور بیماروں کا خیال رکھیں اور دوسری ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

۹۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ۰۱/ سال سے کم عمر اور ۰۶/ سال سے زیادہ عمر والے لوگ قبرستان نہ جائیں۔

۰۱۔ دھول والے دن رنگ کھیلا جاتا ہے، ایسے میں ہمارے نوجوان، ہمارے جوان، لڑکے فضول سڑکوں پر چوراہوں پر ہرگز نہ کھڑے ہوں، اگر کوئی ضرورت کے لئے باہر نکلے تو اپنے آپ کو خود بچائیں تاکہ امن کے ساتھ تہوار پورا ہو اور نہ ہی کسی سماج کی دل آزاری ہو جس سے شہر کے امن و چین میں خلل پڑے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شب برأت، ہولی ایسے موقع پر آنے والے ہیں جب کورونا پھر سے زور پکڑ رہا ہے اس لئے زیادہ احتیاط کریں۔
شب برأت، ہولی ایسے موقع پر آنے والے ہیں جب کورونا پھر سے زور پکڑ رہا ہے اس لئے زیادہ احتیاط کریں۔
https://1.bp.blogspot.com/-AEEAa4OAO0w/XrgHCSaYdUI/AAAAAAAAgrA/JQ4OQhWvG70pQqTbBtJIVbwt8_sVEaKAwCPcBGAYYCw/s320/IMG-20200510-WA0008.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-AEEAa4OAO0w/XrgHCSaYdUI/AAAAAAAAgrA/JQ4OQhWvG70pQqTbBtJIVbwt8_sVEaKAwCPcBGAYYCw/s72-c/IMG-20200510-WA0008.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_555.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_555.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy