ہندوستانی سماج میں ساجھی ثقافت کی روایات بہت گہری ہیں: پروفیسر رادھے شیام رائے

علی گڑھ، 27/مارچ:  ہندوستانی سماج ساجھی ثقافت کا احترام کرنے والاایک تکثیری سماج ہے، جس کی روایات بہت گہری ہیں۔ کثرت میں وحدت ہی ہندوستانی ث...

علی گڑھ، 27/مارچ:  ہندوستانی سماج ساجھی ثقافت کا احترام کرنے والاایک تکثیری سماج ہے، جس کی روایات بہت گہری ہیں۔ کثرت میں وحدت ہی ہندوستانی ثقافت کی شناخت یقینی بناتی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار کاشی ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر رادھے شیام رائے نے کیا۔ وہ علی گڑھ مسلم یون
یورسٹی (اے ایم یو) کے ہندی شعبہ کی جانب سے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت منعقدہ ویبینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور کاشی ہندو یونیورسٹی کی عظیم روایات کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے دونوں یونیورسٹیوں کے باہمی رشتوں اور ان کی خصوصیات کا ذکر کیا۔ 

ہندی شعبہ کے صدر پروفیسر رمیش چندر کی صدارت میں منعقدہ ویبینار میں پروفیسر عارف نذیر نے ہندوستانی سماج اور اس کی ثقافت کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے خسرو، کبیر، نظیر، رحیم، رسکھان اور غالب وغیرہ کے ادب میں موجود ساجھی وراثت کی مثالیں پیش کیں اور ہندوستانی سماج کے ثقافتی تنوع کا ذکر کیا۔ اسی سلسلہ میں انھوں نے اٹل بہاری واجپئی کی حب الوطنی پر مبنی کچھ کویتاؤں کا بھی حوالہ دیا۔ 

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر رمیش چندر نے سن 1857 کے انقلاب کے حوالہ سے ہندوستانی جنگ آزادی کی کڑی میں ہندوستانی سماج کے سبھی طبقات اور کمیونٹیز کی مشترکہ خدمات و قربانیوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہاکہ آزادی کے امرت مہوتسو کی معنویت یہی ہے کہ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں دونوں کا احترام کرتے ہوئے ہم آزادی کی لڑائی سے وابستہ سبھی چھوٹی چھوٹی باتوں اور واقعات کی اہمیت کو سمجھیں۔ 

پروگرام میں شعبہ کے اساتذہ سمیت ملک کے مختلف حصوں سے اساتذہ، طلبہ اور ریسرچ اسکالرز موجود رہے۔ پروگرام کنوینر پروفیسر شمبھو ناتھ تیواری نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہندوستانی سماج میں ساجھی ثقافت کی روایات بہت گہری ہیں: پروفیسر رادھے شیام رائے
ہندوستانی سماج میں ساجھی ثقافت کی روایات بہت گہری ہیں: پروفیسر رادھے شیام رائے
https://1.bp.blogspot.com/-f3AVln-Y5sM/YF8nsR76X-I/AAAAAAAAqRk/QfUc55fnUSASkt1F4zmuWTUWSQwYjMbGACLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BShambhunath%2BTiwari%2Band%2BProf%2BRamesh%2BChand%2Bduring%2Bthe%2BWebinar%2Bat%2BDepartment%2Bof%2BHindi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-f3AVln-Y5sM/YF8nsR76X-I/AAAAAAAAqRk/QfUc55fnUSASkt1F4zmuWTUWSQwYjMbGACLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BShambhunath%2BTiwari%2Band%2BProf%2BRamesh%2BChand%2Bduring%2Bthe%2BWebinar%2Bat%2BDepartment%2Bof%2BHindi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_683.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_683.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy