آگرہ، عام آدمی پارٹی نے اُترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، پارٹی کے ریا...
آگرہ، عام آدمی پارٹی نے اُترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، پارٹی کے ریاستی انچاراُور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے لکھنو میں پارٹی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے سابق سکریٹری ڈاکٹر ہر دیش چودھری کو عام آدمی پارٹی کی رکنیت قبول کر واتے ہوئے، ان کو ریاستی سکریٹری کے عہدے پر تقرری کی تصدیق کر دی،
واضح ہو کہ آرادھنا تنظیم کی
جنرل سکریٹری اُور جاٹ کشترانی تنظیم کی صدر ڈاکٹر ہردیش چودھری کو پارٹی کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ نے نامزد کیا ہے اُور ریاستی سکریٹری کی کمان سونپی ہے، ان کے ساتھ باہ نگر پنچایت کے چھ کونسلر وں بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے،
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر چودھری اپنی گھومنترو اسکول کے ذریعہ سڈک کے کنارے واقع کچی آبادیوں میں تعلیم کو بیدا ر کرکے ریاستی سطح کے متعددایورڈ ذاپنے نام کیے ہیں، ان کی مامزدگی پر ضلع صدر بنے سنگھ پہلوان، گوپال شرما، اشونی شرما، وشنوشرما، لکشمی چودھری،پرینکا شرما نے خوشی کا اظہا رکیا ہے،