علی گڑھ، 18/مارچ: پروفیسر آفتاب عالم کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اسٹریٹجک اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔...
پروفیسر آفتاب عالم تدریس و تحقیق کا بیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ چیوننگ-کامن ویلتھ اسکالر رہے ہیں اور انڈین سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کی ایکزیکیٹیو کونسل میں دو بار شام
ل رہ چکے ہیں، جو انٹرنیشنل لاء کا ایک ممتاز تحقیقی ادارہ ہے۔ مسلح شورش کے بین الاقوامی قانون میں پروفیسر آفتاب عالم کو تخصص حاصل ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ انالیسز کے ایسوسی ایٹ ممبر رہ چکے ہیں اور انڈین جرنل آف انٹرنیشنل لاء، اور آئی ایس آئی ایل ایئربک آن انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین اینڈ رفیوجی لاء کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن ہیں۔ انھیں ہیگ اکیڈمی آف انٹرنیشنل لاء، نیدر لینڈ کی فیلوشپ بھی حاصل ہوئی ہے۔
پروفیسر آفتاب عالم نے 6/کتابیں تصنیف کی ہیں اور مؤقر تحقیقی رسائل میں حقوق انسانی، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی سیاست کے موضوعات پر پچاس سے زائد تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں۔ انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء پر انھیں ایک تعارفی کتاب لکھنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
پروفیسر آفتاب عالم متعدد پی ایچ ڈی اور ایم فل مقالوں کی رہنمائی کرچکے /کررہے ہیں۔ انھوں نے اقلیتوں کے تعلیمی حقوق پر یوجی سی سے امداد یافتہ ایک ریسرچ پروجیکٹ بھی مکمل کیا ہے۔