معروف ملی و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ احمد خان صاحب کا سانحہئ ارتحال

نئی دہلی:   مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے سابق چیف پبلک پراسیکیوٹر دہلی اور معروف ملی وسماجی اور جماعتی ش...

نئی دہلی:

 

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے سابق چیف پبلک پراسیکیوٹر دہلی اور معروف ملی وسماجی اور جماعتی شخصیت ایڈوکیٹ احمد خان صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیاہے اور ان کی موت کو ملک وملت اورجماعت کا بڑا خسارہ قرار دیاہے۔

امیر محترم نے کہا کہ ایڈوکیٹ احمد خان صاحب غازی پور اتر پردیش کی مردم خیز بستی بارا کے ایک معروف ومعزز دینی علمی اور جماعتی خانوادے کے چشم وچراغ اوربڑے خلیق وملنسار،صوم وصلوۃ کے پابند،تہجد گزار،حقیقی معنوں میں نیک وصالح،شریف و متواضع،منکسر المزاج،ملک وملت اور جمعیت وجماعت کے بے لوث خادم اور ایماندار سپاہی تھے۔آپ جیسے ملکی قانون کے ماہر،اس کی پاسداری کرنے والے اور دین وایمان اور بہترین اخلاق کا نمونہ بہت کم نظر آتے ہیں۔ آپ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے کاز اور پروگراموں سے بڑی دلچسپی رکھتے تھے، اس کے کاموں کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے اور ملی و سماجی مسائل کو حل کرنے میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔جمعیت کے ذمہ داران سے بڑی محبت کرتے تھے۔مرکزی جمعیت کے پروگراموں خصوصاً دورات تدریبیہ برائے ائمہ،دعاۃ ومعلمین میں بڑے اہتمام سے شرکت کرتے اور قانونی موضوعات پر قیمتی محاضرہ دیتے تھے، ان علماء ودعاۃ کو ملکی قانون سے کما حقہ آگاہ کرنے کے ساتھ ان کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے،تعمیر ملک وملت میں حصہ لینے اور بہترین شہری بننے کی تلقین کرتے تھے۔ مرکزی جمعیت کی اہم کانفرنسوں اور میٹنگوں کی مناسبت سے بھی اپنا ممکنہ کردار ادا کرتے تھے۔ آپ ہمہ وقت ملک وملت اور جماعت کی بھلائی کے لیے سوچتے رہتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان دنوں ہندوستان کی بعض مشہور جماعتوں پر لگے الزامات اور مقدمات کی پیروی بھی کررہے تھے۔ ایسے نیک انسان اس میدان میں خال خال ہی نظر آتے ہیں۔اللہ بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں۔

پریس ریلیزکے مطابق ایڈوکیٹ احمدخان صاحب آج مورخہ ۰۳/مارچ کی درمیانی شب کے ایک بج کر ۰۲منٹ پر مختصرعلالت کے بعد دہلی کے بترا ہاسپیٹل میں بعمر ۰۷سال داعیئ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ان کے جنازے کی نماز آج بعد نماز ظہر ڈھائی بجے اوکھلا نئی دہلی کے شاہین باغ قبرستان میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔جس میں مختلف شعبہئ حیات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد وشخصیات نے شرکت کی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے نماز جنازہ کی امامت فرمائی۔پسماندگان میں اہلیہ محترمہ،دوصاحب زادے ایڈوکیٹ فہیم خان دہلی ہائی کورٹ، انجنیئر وسیم خان کینیڈا اور دو صاحب زادیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے،ملکی وملی اور جماعتی خدمات کو قبول فرمائے، بشری کوتاہیوں سے در درگزر کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، پسماندگان کو صبر وسلوان کی توفیق بخشے اور جمعیت وجماعت اور ملک و ملت کو ان کا نعم البدل عطافرمائے۔آمین

پریس ریلیزکے مطابق ایڈوکیٹ احمد خان صاحب کے انتقال پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے دیگر ذمہ داران وکارکنان نے بھی گہرے رنج وافسوس کااظہار کیا ہے اور وہ ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گوہیں۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: معروف ملی و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ احمد خان صاحب کا سانحہئ ارتحال
معروف ملی و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ احمد خان صاحب کا سانحہئ ارتحال
https://1.bp.blogspot.com/-0KkPSg2GBy0/YGMzq0TrvQI/AAAAAAAAqVs/wXokSpaniFgNI7kp8ZmoHSTTqI3YZbbrQCLcBGAsYHQ/s320/Markazi-jamiat-Ahle-Hadees-Hind-Logo.png
https://1.bp.blogspot.com/-0KkPSg2GBy0/YGMzq0TrvQI/AAAAAAAAqVs/wXokSpaniFgNI7kp8ZmoHSTTqI3YZbbrQCLcBGAsYHQ/s72-c/Markazi-jamiat-Ahle-Hadees-Hind-Logo.png
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_879.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_879.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy