اکیسویں صدی میں انٹرنیٹ کے ذریعے اردو کے فروغ پر سیمینار

اردو کی ترقی میں جدید تکنیکوں اور ایپلی کیشنز کا رول سب سے زیادہ موثر: عمران عاکف نئی دہلی,   گزشتہ روز اردو پریس کلب انٹرنیشنل نے قومی کونس...

اردو کی ترقی میں جدید تکنیکوں اور ایپلی کیشنز کا رول سب سے زیادہ موثر: عمران عاکف

نئی دہلی,
  گزشتہ روز اردو پریس کلب انٹرنیشنل نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مالی تعاون کے ذریعے اکیسویں صدی میں انٹرنیٹ کے ذریعے اردو کے فروغ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر کرنل کمال احمد صدیقی اور سہیل احمد صدیقی نے شرکت کی۔انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر اسے وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ ایسے سیمینار مستقبل میں تواتر سے ہوتے رہنے چاہیے تاکہ اردو جاننے والوں کو جدید دور کے ضروری وسائل اور اردو کے تعلق کا بہتر اندازہ ہوتا رہے۔ اس سیمینار کا مقصد تھا کہ ان پہلوئوں پر روشنی ڈالی جاسکے ، جن کے ذریعے اردو کی ترقی میں بہت حد تک مدد ملی ہے اور جن وسائل نے اردو کے ارتقا میں کافی اہم رول ادا کیا ہے۔ سیمینار میں شرکت کرنے والے طالب علم مختلف یونیورسٹیوں اور ریاستوں سے تعلق رکھتے تھے۔ جن میں جے این  یو سے عمران عاکف، عاصم بدر،عبدالعزیز، فیض رضوی اور عبدالعلام گوہر جیسے طالب علموں نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ وہیں دہلی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھی طلبا نے اپنے مقالہ جات سے سامعین کو نت نئی معلومات فراہم کیں۔ عاصم بدر نے اپنے مقالے میں یوٹیوب پر موجود اردو ادب کے ذخائر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور اعداد و شمار کے اعتبار سے الگ الگ چینلز کی درجہ بندی کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح یہ چینلز اردو کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اسی طرح عمران عاکف نے جو مقالہ پیش کیا ۔ اس میں واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے اردو کے لیے کس طرح کام کیا جارہا ہے، اسے نمایاں کیا گیا۔ عمران عاکف نے اپنے مقالے میں لکھا کہ اردو کی ترقی میں جدید تکنیکوں اور ایپلی کیشنز کا رول سے زیادہ بڑا اور گہرا رہا ہے۔ اور آج مختلف ایپلی کیشنز اپنے یہاں جب زبانوں کو ان بلڈ کرتی ہیں تو اردو کو ہرگز نظر انداز نہیں کرتیں۔ عبدالعزیز کے مقالے میں اردو  کے مختلف بلاگز اور ای اخبارات کا جائزہ لیا گیا ۔ جس کے ذریعے یہ بتایا گیا کہ کس طرح ان بلاگز اور ای اخبارات نے اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ بلاگز کے مقاصد کیا ہوتے ہیں اور انہیں اردو میں فی زماننا کس طرح لکھا جارہا ہے۔اس سیمینار میں اردو کے معروف شاعر و ادیب نعیم سرمد نے بھی اپنا مقالہ انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے حوالے سے پڑھا، ان کے مقالے کا موضوع فیس بک کے ذریعے اردو کی تشہیر تھا۔ اس کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ فیس بک جہاں ایک طرف اردو شاعروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے رہا ہے، وہیں اس جدید زمانے میں فوری کمنٹ کے آپشن نے غور و فکر کے مرحلے کو بھی اثر انداز کیا ہے۔ آخر میں تصنیف حیدر نے اپنے یوٹیوب  چینل ادبی دنیا کے حوالے سے ایک مقالہ پڑھا۔ جس میں انہوں نے ادبی دنیا  کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی  اور حاضرین محفل کو اپنے کام کی رفتار اور اہمیت کے بارے میں سمجھایا۔ سب سے آخر میں اردو پریس کلب انٹرنیشنل کے جنرل سکریٹری طارق فیضی نے اظہار خیال کیا اور بتایا کہ کس طرح اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے ان کی تنظیم متواتر کام کررہی ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو کو جدید دنیا میں ترقی کے لیے جدید وسائل کا جس قدر ہوسکے استعمال کرنا چاہیے اور زمانے کے ساتھ اہل اردو کو قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اکیسویں صدی میں انٹرنیٹ کے ذریعے اردو کے فروغ پر سیمینار
اکیسویں صدی میں انٹرنیٹ کے ذریعے اردو کے فروغ پر سیمینار
https://1.bp.blogspot.com/-PtsRpcpqI1Y/YFSCLQWi04I/AAAAAAAAp7g/vR-ACWAu2U8UomFmjrj9MfKOod9Q8vycwCLcBGAsYHQ/s320/PicsArt_03-19-02.15.34.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PtsRpcpqI1Y/YFSCLQWi04I/AAAAAAAAp7g/vR-ACWAu2U8UomFmjrj9MfKOod9Q8vycwCLcBGAsYHQ/s72-c/PicsArt_03-19-02.15.34.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_934.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_934.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy