آگرہ، محبت کے شہر تاج نگری میں ڈارمہ میں اداکاری سے شروعات کرنے والے طلعت عمری اداکار کے ساتھ ایک مصنف اور ہدایتکار کے طور پر ساملنے آرہے ہی...
نوجوانوں کو ذندگی گزارنے کے لئے تحریک دیتی ہے،فلم کو اپنی کامیابی کے ساتھ پانچ بین الاقوامی فلمی میلوں میں بھی منتخب کیا گیاہے،
جس میں پریاس انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول، گلوبل تاج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۰۲۰۲، سینے میکنگ بین الاقوامی فلمی میلہ ۰۲۰۲، ریلس انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول ۰۲۰۲، کھجوراؤ بین الاقوامی فلمی میلہ ۰۲۰۲شامل ہیں، ان فیسٹیولوں میں اپنی شناخت بنانے کے بعد یہ فلم بیک وقت چار اوٹی ٹی پلیٹ فارمز میکس پلیئر، ایئرٹیل ایکسٹریم، ہنگاماپلے اور وی آئی موویز پر جاری کی گئی ہیں، فلم کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں،
اپنی فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے پروڈیوسر میتالی کمار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے وقت لوگوں کو مایوسی کا سامناکرنا پڈا تھا،اُسی اثنامیں یہ کہانی ذہن میں آئی، جس پر ہم نے اپنی فلم کے ہدایت کار سے تبادلہ خیال کیا اور اس کے بعد یہ فلم تیار کی گئی،معاشرے کے لوگوں کو صحیح ذندگی گزارنے کی تعلیم دیتے ہوئے پریشانیوں کا سامنا کر نے کی ترغیب دیتا ہے،
فلم نوجوانوں کو صحیح سمت دکھانے کے لئے کام کر رہی ہے، ہمیں سامعین سے بھی محبت مل رہی ہے، ہماری فلم کو تقریبا پانچ فلمی میلوں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے، ہم نے اس فلم کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم جاری کیا ہے،توناظرین اپنی فلم دیکھ سکتے ہیں،
اپنی فلم کی بارے میں معلومات دیتے ہوئے فلم کے مصنف اور ہدایت کار طلعت عمری نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ خود کو تھوڈی پریشانی میں تنہاسمجھتے ہیں اور خودکشی کرتے ہیں اور سب کچھ ختم کردیتے ہیں، حال ہی میں گجرات میں عائشہ کے ذریعہ دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کے واقعے نے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا، اپنی فلم کے ذریعہ ہم نے نوجوانوں کو ذندگی سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے، اسی کے ساتھ ہی، ذندگی کے اُتار چڈھاؤ کو سمجھنے اوراس کا سامنا کرنے کے لئے اس کی ترغیب دینے پر بھی ذور دیا گیاہے،آج ہمارا پیغام او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے پورے ملک میں پھیل رہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ لوگ درست سمت کی پیروی کریں گے، فلم کے ذریعے آوارہ نوجوانوں میں ایک نیاجوش شامل کیا جا سکتا ہے،ذندگی کے لئے ان کی مناسب شناخت کی جاسکتی ہے،