آگرہ، سماجی تنظیم اقلیتی اسمبلی اُترپردیش کے ضلعی صدر عد نان قریشی کی سربراہی میں وسیم رضوی کی گرفتاری کے مطالبہ کا میمورنڈم ڈپٹی کلکٹر پی س...
آگرہ، سماجی تنظیم اقلیتی اسمبلی اُترپردیش کے ضلعی صدر عد نان قریشی کی سربراہی میں وسیم رضوی کی گرفتاری کے مطالبہ کا میمورنڈم ڈپٹی کلکٹر پی سی موریہ کو دیا گیا، اس موقع پر عدنان قریشی نے کہا کہ وسیم رضوی جیسے لوگ معاشرے میں نفرت پیدا کرکے امن خراب کرنا چاہتے ہیں، وسیم انسانیت کا دشمن ہے، قرآن شریف کی آیاتوں پر تبصرہ کرنے والے وسیم کے خلاف ملک بھر کے مسلمانوں میں سخت ناراضگی ہے، قرآن مجید آسمانی کتاب ہے اس پر کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا، وسیم جسے بزدل شخص نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کی کوشش کی ہے، جس سے پورے ملک کے علمائے کرام اور مسلمانوں کے ناراض ہوئے ہیں، سماجی تنظیم اقلیتی اسمبلی وسیم
رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اُور جیل بھجنے کا مطالبہ حکومت ہند سے کرتا ہے۔
میمورنڈم دینے والوں میں ابرار حسین، حاجی ابرار،سلیم خان،شاہ نواز خان، پرویز بھائی، شاہد علی شاہ، ماہر خان، نبی حسین صدیقی، نزیر عثمانی، ذیشان عالم وغیرہ موجور رہے،