ہندستان میں واقع #فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا کووڈ سے انتقا ل

 جمعیۃ علماء ہند کی کووڈ ہیلپ ٹیم نے تدفین کی ذمہ داری ادا کی    نئی دہلی :۲۲؍اپریل    ہندستان میں واقع فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حم...


 جمعیۃ علماء ہند کی کووڈ ہیلپ ٹیم نے تدفین کی ذمہ داری ادا کی 
 
نئی دہلی :۲۲؍اپریل  
 ہندستان میں واقع فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا دہلی کے فورٹس ہسپتال میں کووڈ ۔۱۹ کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔مرحوم ۶۳ سال کے تھے ، ان کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں واقع ہو ئی جس کے نظم ونسق کی ذمہ داری جمعیۃ کووڈ ہیلپ ٹیم نے انجام دی ۔
 ان کی وفات ۲۱؍اپریل ۲۰۲۱ء کو فورٹس ہسپتال میں ہوگئی تھی ، ہندستان میں ان کے اہل خانہ موجود تھے ،لیکن ان کی تدفین کیسے اور کہاں ہو، یہ بڑا مسئلہ تھا ، چنانچہ اس کے حل کے لیے سفارت خانہ کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرازق ابو جازیرنے محمد مبشر صاحب کے معرفت سے جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے رابطہ کیا ، چنانچہ مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کی پوری ٹیم نے اس عمل کو انجام دیا ، ان کی لاش فورٹس ہسپتال بسنت کنج سے مولانا عظیم اللہ صدیقی اور ماسٹر شفیع اللہ نے ایمبولینس کے ذریعہ پک اپ کیا ، جہاں سے لاش دفتر جمعیۃ علماء ہند لائی گئی، یہاں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ ان کی نماز جنازہ مولانا کلیم الدین قاسمی سیئنر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور امام و خطیب مسجد عبدالنبی کی امامت میں اد ا کی گئی ۔نماز جنازہ میں دفترکے سبھی ذمہ داران و اسٹاف موجود تھے ۔
 اس کے بعد ان کی جسد خاکی دہلی گیٹ قبرستان لے جایا گیا جہاں ان کو باضابطہ فلسطینی چادر اور جھنڈے میں لیپٹ کر دفن کیا گیا ، تدفین کے بعد مولانا قاسم نوری صدر جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی نے دعاء کرائی ۔ 

اخیر میں مولاناعظیم اللہ قاسمی نے انگریزی میں ان کے اہل خانہ کے سامنے *جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی صاحب* کی طرف سے پیغام تعزیت پیش کیا ،  بتایا کہ مولانا مدنی نے مرحوم کونسلر کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی ہے ۔یہ یقینا صبر آزما وقت ہے کہ وطن سے ہزارو ں کوس دور موت ہوئی ہے، لیکن ہم سب کو آپ اپنا خاندان سمجھیں ، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی خیریت کے لیے دعا گو ہیں ۔ 

آج کے آپریشن ٹیم میں مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، محمد مبشر، مولانا غیور احمد قاسمی،ماسٹر شفیع اللہ ، محمد شمشاد،ڈاکٹر ابو مسعود، مولانا محمد یسین جہازی، مولانا نجیب اللہ قاسمی ، بھائی محمد عارف، انوار احمد نور شامل تھے ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہندستان میں واقع #فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا کووڈ سے انتقا ل
ہندستان میں واقع #فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا کووڈ سے انتقا ل
https://1.bp.blogspot.com/-xOPohGY5vYk/YIGarqEgMLI/AAAAAAAAq60/PJWLSL9WgaI9typ5gdhDl47qyc1Dfv_nQCLcBGAsYHQ/s320/FB_IMG_1619100136793.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-xOPohGY5vYk/YIGarqEgMLI/AAAAAAAAq60/PJWLSL9WgaI9typ5gdhDl47qyc1Dfv_nQCLcBGAsYHQ/s72-c/FB_IMG_1619100136793.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_22.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_22.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy