پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن کے چچا شبیر احمد لدھیانوی کا پاکستان میں انتقال

مجلس احرار اسلام کے دفتر میں تعزیتی مجلس کا انعقاد،مرحوم کی خواہش تھی کہ آبائی شہر لدھیانہ میں دفنایا جاتا  لدھیانہ   گزشتہ شام پنجاب کے شاہ...


مجلس احرار اسلام کے دفتر میں تعزیتی مجلس کا انعقاد،مرحوم کی خواہش تھی کہ آبائی شہر لدھیانہ میں دفنایا جاتا 

لدھیانہ   گزشتہ شام پنجاب کے شاہی امام و مجلس احرار اسلام ہند کے صدر مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب پاکستان سے خبر موصول ہوئی کہ شاہی امام پنجاب کے چچا جناب شبیر احمد مفتی لدھیانوی کاپاکستان کے شہر رحیم یار خان میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہو گیا، مرحوم لدھیانہ شہر میں 1935؁ء میں پیدا ہوئے تھے اور تقسیم ہند کے وقت اپنے والدین کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئے تھے لیکن تمام عمر لدھیانہ کی محبت آپ کے دل میں موجزن رہی، مرحوم شبیر احمد مفتی حضرت مولانا محمد حسن لدھیانوی ؒ کے بیٹے اور عظیم مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اول مرحوم کے حقیقی بھتیجے تھے، آپ 2017؁ء میں اپنا آبائی وطن دیکھنے لدھیانہ تشریف لائے تھے اور کئی روز تک اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے شہر کے گلی کوچوں حتیٰ کے قدیم درختوں سے بھی بغلگیر ہوتے رہے، مرحوم مفتی شبیر احمد لدھیانہ پاکستان میں ایک ماہر تعلیم اور مشہور کالم نگار کے طور پر بھی جانے جاتے تھے دنیا بھر کے تمام تازہ حا لات پر آپ اکثر انگریزری زبان میں مضامین تحریر کرتے تھے جو کہ اہل علم و دانش کے حلقہ میں بڑی توجہ سے پڑھے جایا کرتے تھے، آپ شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کے والد محترم مرحوم مفتی اعظم پنجاب حضرت مولانا مفتی محمد احمد رحمانی لدھیانوی ؒ کے چچازاد بھائی تھے، ملک کی یقسیم کے بعد جن لوگوں کو بار بار اپنے آبائی گھر اور شہرکی یاد ستاتی رہی اور جو بار بار بھارت آکر اپنے وطن کی مٹی کو چومنا اپنے لئے سعادت کی بات سمجھتے رہے ان میں مرحوم شبیر احمد مفتی لدھیانوی کا نام سر فہرت ہے، آپ کی بیٹی محترمہ ستارہ ماہ جبین نے اسی سال علمائے لدھیانہ کی سیرت نگاری پر اپنی تحقیق پی ایچ ڈی مکمل کی ہے جس پر آپ نے خوب مسرت کا اظہار فرمایا تھا، مرحوم کے انتقال کی خبر آتے ہی آج مجلس احرار اسلام ہند لدھیانہ کے دفتر میں تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانو ی نے فرمائی، مجلس میں قرآن پاک کے ختم کے ساتھ ہی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاء کروائی گئی، نیز اس مجلس میں گزشتہ ہفتہ دہلی میں انتقال کر گئیں شاہی امام پنجاب کی ہمشیرہ صالحہ بیگم بنت مولانا محمد طیب لدھیانوی ؒ کے لئے بھی دعا ئے مغفرت کروائی گئی،اس موقعہ پر بزم حبیب کے صدر غلام حسن قیصر، شاہی امام پنجاب کے پرنسپل سکریٹری محمد مستقیم احرار،شاہنواز خان احراری، قاری محمد محترم، مولانا محمد سلیمان احرار، خاص طور پر موجود تھے، اس موقعہ پر شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ انہیں لدھیانہ کی سرزمین میں دفنایا جائے، انہوں نے کہا کہ خاندان حبیب میں آپ اس وقت ہم سب کے سرپرست تھے آُپ کے انتقال سے ناقابل فراموشی نقصان ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مرحوم اس دور میں اکابر علمائے لدھیانہ کی یادگار تھے،ا 


 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن کے چچا شبیر احمد لدھیانوی کا پاکستان میں انتقال
پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن کے چچا شبیر احمد لدھیانوی کا پاکستان میں انتقال
https://1.bp.blogspot.com/-W21Gln7uRG0/YIY_vUoij4I/AAAAAAAAq_Q/pmCdy3R6iEwmGCsRUGTgHT4q-h1zK6E_wCLcBGAsYHQ/s320/shabbitr%2Bahmead%2Bludhianvi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-W21Gln7uRG0/YIY_vUoij4I/AAAAAAAAq_Q/pmCdy3R6iEwmGCsRUGTgHT4q-h1zK6E_wCLcBGAsYHQ/s72-c/shabbitr%2Bahmead%2Bludhianvi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_34.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_34.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy