رمضان المبارک میں بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آسان اور مسنون نکاح مہم جاری رہے گی!

رمضان عبادت و ریاضت کے ساتھ تزکیہ نفس اور حصول تقویٰ کا مہینہ بھی ہے : مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نئی دہلی،  : اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈ...

رمضان عبادت و ریاضت کے ساتھ تزکیہ نفس اور حصول تقویٰ کا مہینہ بھی ہے : مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی



نئی دہلی،  : اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے نکاح کو سادہ اور آسان بنانے کے سلسلے میں مسلسل پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں مختلف ریاستوں کے ہزاروں علماء و دانشوروں اور ملی و سماجی کارکان کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا اور 27؍ مارچ سے 05؍ اپریل 2021ء تک ملکی سطح پر دس روزہ آسان اور مسنون نکاح مہم چلائی گئی تھی۔ جس کے بڑے اچھے نتائج سامنے آئے اور مختلف ریاستوں کے علماء و دانشوروں نے نکاح کو آسان بنانے کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے اور لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے ان سے اقرار لیا کہ وہ نکاح کو آسان اور مسنون طریقہ پر انجام دینگے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہیکہ پورے ملک میں مہم کے تحت سینکڑوں پروگرام ہوئے اور افہام و تفہیم کے نتیجے میں درجنوں نکاح سادگی کے ساتھ سنت کے مطابق انجام پائے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ آسان اور مسنون نکاح مہم کوئی وقتی تحریک نہیں ہے بلکہ یہ ایک مستقل کام ہے، جس کیلئے مسلسل اور منظم محنت ضروری ھے۔ مولانا نے فرمایا کہ دس روزہ مہم کے دوران مختلف ریاستوں میں اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جو اس سلسلے میں مسلسل کوششیں کررہی ہیں۔ مولانا رحمانی نے فرمایا کہ اب رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ رمضان المبارک جہاں نزول قرآن، گناہوں کی بخشش اور عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے وہیں یہ اسلامی تہذیب کا مظہر، تزکیہ نفس اور حصول تقویٰ کا مہینہ ہے۔ اصلاح کے لئے رمضان سے زیادہ اچھا اور بہتر مہینہ کوئی نہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہیکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی معاشرے کی اصلاح کیلئے آسان اور مسنون نکاح کی مہم کو جاری رکھا جائے گا۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک میں اس مہم کے تحت مختلف ریاستوں اور اضلاع میں اصلاح معاشرہ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے گا، مساجد کے ذمہ داران آسان اور مسنون نکاح کا اقرار نامہ فریم کی شکل میں تیار کرکے اپنی اپنی مساجد میں لگائیں گے، کوئی وقت متعین کرکے علماء کرام روزانہ اپنی اپنی مسجد میں دس پندرہ منٹ آسان نکاح کی برکت اور بیجا رسوم و رواج بالخصوص جہیز کے نقصان کے موضوع پر خطاب کریں گے نیز جن مساجد میں رمضان المبارک میں خاص موضوعات پر خطاب کیا جاتا ہے وہاں اس رمضان آسان نکاح پر خطاب کیا جائے گا، ختم قرآن کے جلسوں اور عید کے خطبے میں خطباء حضرات اقرار نامہ پڑھ کر مسلمانوں سے عہد لیں گے، اقرار نامہ کے چھوٹے چھوٹے پمفلٹ تیار کرکے جمعہ، ختم قرآن کے جلسوں اور عید کے موقع پر مصلیوں میں تقسیم کئے جائیں گے، علاوہ ازیں بڑی بڑی عیدگاہوں میں اقرار نامہ کے بینر بھی چسپاں کئے جائیں گے، رمضان کارڈز، کیلنڈر اور ہفت روزہ اخبارات اور ماہانہ رسالوں میں اقرار نامہ  شائع کیا جائے گا، نیز سوشل میڈیا اور اخبارات میں مضامین شائع کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، رمضان المبارک کے بعد اس تحریک کو مضبوط اور مستحکم طریقہ سے چلانے کیلئے ابھی سے مستحکم منصوبہ اورپرحکمت طریقہ کار تیار کیا جائے گا ان شاءاللہ۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اپنے بیان کے اخیر میں امید ظاہر کی کہ ان شااللہ رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس و متبرک مہینے میں آسان اور مسنون نکاح مہم کو بڑی تقویت اور کامیابی ملے گی اور اسکے اچھے نتائج مرتب ہونگے۔ انہوں نے علماء، ائمہ، ملی و سماجی کارکنان، مختلف اداروں، جماعتوں، تنظیموں کے ذمہ دار حضرات اور کارکنان سے درخواست کی ہیکہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور رمضان المبارک میں مہم کے سلسلے میں جو رہنما خطوط متعین کئے گئے ہیں ان پر عمل کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں غیر شرعی رسوم و رواج بالخصوص جہیز کی رسم کو ختم کرنے اور نکاح کو آسان بنانے کی محنت کریں!

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: رمضان المبارک میں بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آسان اور مسنون نکاح مہم جاری رہے گی!
رمضان المبارک میں بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آسان اور مسنون نکاح مہم جاری رہے گی!
https://1.bp.blogspot.com/-BhXO3Car3jI/YHgr9hde7iI/AAAAAAAAquA/tEZ8KTdl3scriYF7pHT0K9fTeDQgsVBIwCLcBGAsYHQ/s320/1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-BhXO3Car3jI/YHgr9hde7iI/AAAAAAAAquA/tEZ8KTdl3scriYF7pHT0K9fTeDQgsVBIwCLcBGAsYHQ/s72-c/1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_36.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_36.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy