مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کےلیے ’ڈیجیٹل نقشہ ‘

                                                       (عرب اردو نیوز رپورٹ) ماہ رمضان کے آغاز سے ہی مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے زائرین...

                                                      (عرب اردو نیوز رپورٹ)


ماہ رمضان کے آغاز سے ہی مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے زائرین اور آنے والے نمازیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل معلوماتی نقشہ جاری کر دیا ہے ۔
 الیکٹرانک نقشے  کے ذریعے باآسانی معلوم کیا جا سکے گا کہ مسجد نبوی الشریف میں کہاں جگہ ہے اور کس جگہ مزید افراد کی گنجائش نہیں ہے۔

 ڈیجیٹل نقشہ میں اردو، انگلش اورعربی کی سہولت موجود ہے

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معلوماتی نقشہ اردو، انگلش اور عربی میں جاری کیا گیا ہے جس کا ایڈرس https://t.co/G4rIlRSxI1?amp=1 ہے۔
 مسجد نبوی الشریف آنے سے قبل اس نقشے کے ذریعے باآسانی جگہ کے بارے میں معلوم کیا جا سکے گا۔ معلومات کے لیے مختلف رنگوں کے ذریعے نشاندہی کی جاتی ہے۔
سبز رنگ اس امر کی علامت ہے کہ یہاں جگہ خالی ہے، پیلا رنگ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جگہ تقریبا بھر چکی ہے۔ جبکہ سرخ رنگ مصرف مقام کی علامت ہے اور سرمئی رنگ کا مطلب ہے کہ جگہ خالی نہیں۔
مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے ڈیجیٹل نقشے سے رمضان المبارک میں نماز باجماعت اور تراویح کے لیے آنے والوں کو کافی سہولت ہوگی اور وہ براہ راست اس مقام پر جا سکیں گے، جہاں جگہ خالی ہو گی۔

 مقررہ حد مکمل ہونے پر نقشے کے ذریعے معلوم ہوجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

نقشے میں مقامات کی نشان دہی کرتے ہوئے انہیں ایک سے 8 تک نمبردیئے گئے ہیں جن نمبر 1 مسجد نبوی الشریف کا اندرونی حصہ، 2 خواتین کے لیے مشرقی سمت والا حصہ ، 3 خواتین کے لیے مغربی سمت والا حصہ، 4  مشرقی صحن کا علاقہ، 5 شمالی صحن، 6 مغربی صحن، 7 ، مغربی صحن برائے خواتین، 8 مغربی صحن کا نیا حصہ اور چھت ہیں ۔
ڈیجیٹل نقشے سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کس حصہ میں نمازیوں کی تعداد پوری ہے اور کہاں مزید افراد کی گنجائش ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ سہولت کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہے، تاکہ مسجد میں آنے والے افراد کے لیے جگہ تلاش کرنا آسان ہو اورمسجد میں مقررہ گنجائش 
سے زائد افراد نہ آئیں۔
 
(عرب اردو نیوز رپورٹ)


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کےلیے ’ڈیجیٹل نقشہ ‘
مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کےلیے ’ڈیجیٹل نقشہ ‘
https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/April/37286/2021/nqshh_2.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_44.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_44.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy