ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی کے ناگہانی انتقال پر اساتذہ اور طلبہ رنجیدہ

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں اردو کے استاد ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگ...

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں اردو کے استاد ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 47 سال تھی۔ 

اے ایم یو وائس چانسلر
پروفیسر طارق منصور نے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فرقان سنبھلی ایک عمدہ استاد اور اچھے انسان تھے۔ ان کے انتقال سے اے ایم یو برادری رنجیدہ ہے۔ غمزدہ کنبہ کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ہم اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔ 

ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فرقان سنبھلی کا اچانک ہم سے جدا ہوجانا افسوسناک ہے۔ وہ ایک محنتی استاد تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ 

اردو شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد علی جوہر نے کہاکہ ڈاکٹر فرقان سنبھلی اپنے علم اور محنت و لگن سے کلاس روم میں جان ڈال دیتے تھے۔ اساتذہ اور طلبہ کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک نوجوان ساتھی اچانک ہم سے بچھڑ گیا۔ انھوں نے غمزدہ کنبہ کے تئیں ہمدری کا اظہار کیا۔ 

ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی، 2015 میں ویمنس کالج سے بطور گیسٹ ٹیچر وابستہ ہوئے اور 2019  میں وہ اسسٹنٹ پروفیسر ہوئے۔ اس سے قبل انھوں نے سنبھل کے ایس بی ایچ آزاد گرلس ڈگری کالج میں بھی بطور لیکچرر کام کیا تھا۔ وہ اردو کے ایک عمدہ محقق اور قلمکار تھے۔ ان کے متعدد مقالات اخبارات و جرائد میں شائع ہوئے۔ اس کے علاوہ اخباروں میں ان کے کالم بھی پابندی کے ساتھ شائع ہوتے تھے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی کے ناگہانی انتقال پر اساتذہ اور طلبہ رنجیدہ
ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی کے ناگہانی انتقال پر اساتذہ اور طلبہ رنجیدہ
https://1.bp.blogspot.com/-aeeVt2Ir-RM/YIjifNd8FaI/AAAAAAAArHA/2z3VD6fuzr0qE2WHwgUM9N_atvI4QKy0gCLcBGAsYHQ/s320/Dr%2BMohammad%2BFurqan%2BSambhali.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-aeeVt2Ir-RM/YIjifNd8FaI/AAAAAAAArHA/2z3VD6fuzr0qE2WHwgUM9N_atvI4QKy0gCLcBGAsYHQ/s72-c/Dr%2BMohammad%2BFurqan%2BSambhali.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_55.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_55.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy