اے ایم یو کی سابق طالبہ نے آئی سی سی آر کے بین الاقوامی ویڈیو بلاگنگ مقابلہ میں اوّل انعام جیتا

علی گڑھ، 10/اپریل: کشمیر کی وادیوں میں تنہا سفر کرنے، دہلی میں انواع و اقسام کے لذیذ پکوان کی تلاش اور راجستھان کے تاریخی شہروں کی خاک چھانن...

علی گڑھ، 10/اپریل: کشمیر کی وادیوں میں تنہا سفر کرنے، دہلی میں انواع و اقسام کے لذیذ پکوان کی تلاش اور راجستھان کے تاریخی شہروں کی خاک چھاننے کا شوق رکھنے والی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ کی سابق طالبہ، ماریشس کی مدوح آمنہ امّ تسنیم نے اپنے ایک مختصر ویڈیو میں ہندوستان کی تہذیب و تاریخ اور رنگ برنگی زندگی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے، جسے انڈین کونسل فار کلچرل رلیشنز (آئی سی سی آر) کے انٹرنیشنل ویڈیو بلاگنگ مقابلہ میں اوّل انعام سے نوازا گیا ہے۔ یہ انعام دو ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو کے شعبہ ترسیل عامہ میں متعدد غیرملکی طلبہ و طالبات داخلہ لیتے ہیں اور ماریشس کے کئی طلبہ نے یہاں سے تعلیم حاصل کی ہے۔ شعبہ کے استاد پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا کہ نامور صحافی اور مصنف مریم غودار اسی شعبہ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ 

صدر شعبہ پروفیسر پرتیباس پردھان نے تسنیم کو بین الاقوامی حیثیت کے حامل مقابلہ میں اوّل انعا



م ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تسنیم کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کا سفری تجربہ جو ایک ویڈیو بلاگ کے لئے تیار کیا گیا تھا، ان کی مادرِ علمی اے ایم یو کے لئے توصیف و ستائش کا باعث بنے گا اور انھیں آئی سی سی آر کے ویڈیو بلاگنگ مقابلہ ”مائی اِمپریشنس آف انڈیا“ میں اوّل انعام حاصل ہو گا۔ تسنیم نے 2015 میں ترسیل عامہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کے ویڈیو کو ماریشس میں واقع انڈیا مشن نے 33 /ممالک سے موصول ہونے والی انٹریز میں عمدہ ترین قرار دیا۔ 

تسنیم نے کہا ”مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن میرے ویڈیو بلاگ کو مؤقر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اے ایم یو کی نمائندگی کی۔ میری کامیابی ترسیل عامہ شعبہ میں میرے اساتذہ کی مرہون منت ہے، جہاں مجھے عملی تربیت حاصل ہوئی“۔ 

تسنیم نے کہاکہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اے ایم یو میں ساتھ ساتھ رہتے ہیں اور کثرت میں وحدت کی مثال پیش کرتے ہیں۔ تسنیم خود بھی اپنے ویڈیو میں ہولی تیوہار کے دوران شاداں و فرحاں ماحول میں دوستوں پر رنگ ڈالتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں انھوں نے کشمیر کی وازوان وادی، منالی کے حسین نظاروں اور ہمالیہ کی چوٹیوں، دہلی کے بازاروں اور باغات، راجستھان کے قلعے اور محلات، رشی کیش کے ایڈونچرز، بابا رام دیو کے یوگا کلاس اور کیلاش کھیر کے موسیقی ریز پروگرام کے بارے میں دلکش پیرائے میں بیان کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ویڈیو میں ہندوستان کے ذائقہ دار پکوانوں، طرز بودو باش، عبادت کے طریقوں، فنون لطیفہ، تعمیراتی ورثہ اور جغرافیائی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان میں حسن الگ الگ رنگوں میں ظاہر ہوتا ہے، آپ جتنا تلاش کریں گے اتنا سامنے آتا جائے گا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو کی سابق طالبہ نے آئی سی سی آر کے بین الاقوامی ویڈیو بلاگنگ مقابلہ میں اوّل انعام جیتا
اے ایم یو کی سابق طالبہ نے آئی سی سی آر کے بین الاقوامی ویڈیو بلاگنگ مقابلہ میں اوّل انعام جیتا
https://1.bp.blogspot.com/-3ACOZqhbUjg/YHGWtuPowfI/AAAAAAAAql8/61uWo2nY014fvYuxBEVP1wWcBVOoP73zgCLcBGAsYHQ/s320/Stills%2Bfrom%2Bthe%2Baward%2Bwinning%2Bvideo.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-3ACOZqhbUjg/YHGWtuPowfI/AAAAAAAAql8/61uWo2nY014fvYuxBEVP1wWcBVOoP73zgCLcBGAsYHQ/s72-c/Stills%2Bfrom%2Bthe%2Baward%2Bwinning%2Bvideo.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_66.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_66.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy