پروفیسر مناظرعاشق ہرگانوی کی رحلت پہ شعبۂ اردو، جے پییونیورسٹی میں تعزیتی نشست

  (چھپرہ)۔ جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں صدر شعبہ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی کی صدارت میں آج پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کے سانحۂ ارتحا...


 

(چھپرہ)۔ جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں صدر شعبہ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی کی صدارت میں آج پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کے سانحۂ ارتحال پہ تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اسن نشست کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ہاشمی نے کہا کہ گذشتہ تئیس (23) مارچ کو پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی پی ایچ ڈی کے وائیوا کے لیے شعبے میں تشریف لائے تھے۔ تب ان کی زندہ دلی اور ان کی سدا بہار شخصیت کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا تھا کہ عمر کے ساتھ ساتھ ان میں رمق زندگی بھی بڑھتی جارہی ہے۔ پروفیسر ہرگانوی کے مسکراتے ہوئے چہرے، ان کی گفتگو، ملنے جلنے کا انداز، بغیر کسی سہارے کے سہ منزلہ پہ آرام سے چلے آنا اور بھاگلپور سے اتنی دور کا سفر، کسی بھی معاملے میں ایسا نہیں محسوس ہوا کہ وہ عمر عزیز کی آٹھ دہائیاں پار کر چکے ہیں،یا ان میں تھکان کا بھی کوئی عنصر موجود ہے۔ ان کی فعالیت اور پڑھنے لکھنے سے ان کی دلچسپی کا عالم یہ تھا کہ اس عمر بھی ہر سال چند تصانیف منظر عام پہ آ جاتی تھیں۔ خود انھوں نے یہ کہا تھا کہ اب بھی ہر سال ان کی آٹھ سے دس کتابیں شائع ہو جاتی ہیں۔ اس دوران انھوں نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ چونکہ چھپرہ پہلی بار آنا ہوا ہے اس لیےیہاں کا سفرنامہ بھی لکھوں گا۔ انھوں شعبے کے سابق استاد  ڈاکٹر عبدالمالک صاحب سے یہ تاکید بھی کی تھی کہ چھپرہ کی تاریخی تفصیلات انھیں بھیج دیں گے۔ اس موقع پہ انھوں نے شعبۂ اردو کو اپنی کئی تصانیف بھی تحفے میں دی تھیں۔ وائیوا کے دوران انھوں نے یہاں کے ریسرچ اسکالرز سے بھی تبادلۂ خیالکیا تھا  اور کئی مفید مشوروں سے بھی نوازا تھا۔ پروفسیر ہاشمی نے کہا کہ پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی مرحوم کا اختصاص یہ رہا کہ انھوں نے شعر و ادب کی تمام تر اصناف میں اپنی تصانیف پیش کیں۔ انھوں نے نئی اصناف سے بھی اردو والوں کو متعارف کیا اور تخلیقی تجربے کیہمیشہ اس طرح حمایت کرتے رہے کہ بے شمار اہل قلم پہ ان کے احسانات ہیں۔ وہ اردو ہندی اور انگریزی پہ یکساں قدرت کے حامل تھے۔ انھوں نے نوجوانوں کو بھی آگے بڑھانے میں بہت ہی مثبت کردار ادا کیا ہے۔

          اس موقع پر شعبۂ اردو کے استاد ڈاکٹر مظہر کبریا نے کہا کہ ان کی چھپر ہ تشریف آوری کے بعد جب ان کی قیام گاہ پہ ان سے ملنے کا موقع ملا تو وہ جس خلوص اور محبت کے ساتھ پیش آئے اس سے یہ محسوس ہوتا تھا کہ ان سے برسوں کی آشنائی ہے۔ ان کی شیفتگی کا عالم یہ تھا کہ عمر میں اتنے فرق کے باوجود ان میں کسی بھی قسم کا رعب نہ تھا  اور وہ بہت ہی پیار سے باتیں کرتے تھے۔ ان کی رحلت سے بہار ہی نہیں مکمل اردو آبادی نے ایک معتبر اور جہاں دیدہ رہنما کھو دیا ہے۔ پچھلے سفر کے دوران انھوں نے جس اپنائیت کے ساتھ اساتذہ اور اسکالرز کے ساتھ اپنا وقت گزارا تھا  اس کا ہر پل ایکیادگار لمحہ ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی سے جڑی چھپرہ کییادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چھپرہ تشریف لانے کے بعد اسی شام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق علی صاحب نے انھیں اپنی رہائش گاہ پہ مدعو کیا تھا جہاں وائس چانسلر صاحب کے ذریعہ ان کی عزت افزائی کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ہرگانوی مرحوم سے انھوں نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ اس یونیورسٹی میں ان کی حیات و خدمات پہ تحقیق بھی کراوئی جائے گی۔       

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر مناظرعاشق ہرگانوی کی رحلت پہ شعبۂ اردو، جے پییونیورسٹی میں تعزیتی نشست
پروفیسر مناظرعاشق ہرگانوی کی رحلت پہ شعبۂ اردو، جے پییونیورسٹی میں تعزیتی نشست
https://1.bp.blogspot.com/-CBjMolAuIAE/YHvDahWWHxI/AAAAAAAAqzs/C1dTalMqAFsX3qTp8FFSIuvGB8tcUyIQwCLcBGAsYHQ/s320/20210417_205432.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-CBjMolAuIAE/YHvDahWWHxI/AAAAAAAAqzs/C1dTalMqAFsX3qTp8FFSIuvGB8tcUyIQwCLcBGAsYHQ/s72-c/20210417_205432.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_88.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_88.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy