مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرائل تھم گئی ممبئی 3مئی مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کی سماعت کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھم گئی ہے، گواہوں کو عدالت میں...

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرائل تھم گئی


ممبئی 3مئی
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کی سماعت کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھم گئی ہے، گواہوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گواہوں کو سفر کرنے میں پریشانیاں ہیں لیکن جیسے حالات نارمل ہونگے گواہوں کو عدالت میں طلب کیاجائے گا۔
یہ باتیں آج یہاں خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال نے عدالت میں کہی، اویناس رسال نے عدالت کو مزیدبتایا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے بیشتر گواہوں کی گواہیاں مکمل ہوچکی ہیں، بقیہ گواہوں کا تعلق پونے، ایم اپی، یوپی اور دیگر ریاستوں سے ہے لہذا موجودہ حالات میں انہیں گواہی کے لیئے طلب کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو ملزم سمیر کلکرنی نے کہا کہ این آئی اے کو کوشش کرنا چاہئے کہ وہ گواہوں کو عدالت میں پیش کرے جس پر جج نے انہیں کہا کہ ہائی کورٹ کی گائڈلائن کے مطابق گواہوں کو عدالت میں آنے کے لیئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
سمیر کلکرنی نے عدالت کو مزید کہاکہ پولس والوں کو ویکسین دیا جاچکا ہے لہذا گواہوں کی فہرست میں شامل پولس والوں کو گواہی کے لیئے عدالت میں طلب کرنا چاہئے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکیل شاہد ندیم نے خصوصی جج کو کہاکہ یہ بات صحیح ہیکہ حالات سازگار نہیں ہیں لیکن جب حالات سازگار تھے تب بھی این آئی اے روزانہ گواہوں کو عدالت میں پیش نہیں کررہی تھی لہذا حالات سازگار ہوتے ہی عدالت این آئی اے کو حکم دے کہ وہ روزانہ عدالت میں ایک سے زائد گواہوں کو پیش کرنے کی کوشش کرے جس پر جج نے کہا کہ لاک ڈاؤں میں نرمی ہوتے ہی وہ ا س تعلق سے حکم جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ ابتک خصوصی این آئی اے عدالت میں  176 سرکاری گواہان اپنے بیانات کا اندراج کراچکے ہیں اور سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے لیکن کرونا کی وجہ سے گواہوں کے عدالت میں نہ آنے سے ٹرائل ایک بار پھر رک گئی ہے۔  
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-ZDozghRGH6M/YJABwk7al-I/AAAAAAAArPs/V1i5uyhK2jgDjIi7js7Oht88qDiOJOAeACLcBGAsYHQ/s320/79410720.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ZDozghRGH6M/YJABwk7al-I/AAAAAAAArPs/V1i5uyhK2jgDjIi7js7Oht88qDiOJOAeACLcBGAsYHQ/s72-c/79410720.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/2008.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/2008.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy