پروفیسر محمد عارف صدیقی کے انتقال پر تعزیت

 علی گڑھ، 3 مئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے سبکدوش سابق پرنسپل و سی ایم ایس اور سابق ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن پرو...


 علی گڑھ، 3 مئی: علی گڑھ مسلم
یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے سبکدوش سابق پرنسپل و سی ایم ایس اور سابق ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد عارف صدیقی کا مختصر علالت کے بعد دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 1997 میں اے ایم یو کے میڈیکل کالج سے سبکدوش ہوئے تھے۔ وہ میڈیسن شعبہ کے سربراہ بھی رہے۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر عارف صدیقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر صدیقی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور اپنے رفقاء کے ساتھ انہوں نے جے این میڈیکل کالج میں میڈیسن کے کئی موضوعات میں کام شروع کرایا جو اب علاحدہ شعبے بن چکے ہیں۔ ان کی رہنمائی و سرپرستی سے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پروفیسر عارف صدیقی کا انتقال ان کا ذاتی نقصان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سبکدوش ہونے کے بعد پروفیسر عارف صدیقی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہتے تھے۔ غریبوں کو وہ مفت طبی خدمات فراہم کرتے تھے۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے پر زور دیتے تھے۔  

اپنے طویل تدریسی و تحقیقی کیریئر کے دوران پروفیسر صدیقی نے سیکڑوں مقالات تحریر کیے اور کانفرنسوں میں شرکت کی۔ انہوں نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی (جنرل میڈیسن) کیا اور ایم آر سی پی (لندن، گلاسگو، ایڈنبرگ)، ایف آر سی پی (لندن، ایڈنبرگ) اور ایف اے سی پی (یو ایس اے) بھی کیا۔

اُن کے پسماندگان میں بیوہ محترمہ رفعت فاطمہ صدیقی، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر محمد عارف صدیقی کے انتقال پر تعزیت
پروفیسر محمد عارف صدیقی کے انتقال پر تعزیت
https://1.bp.blogspot.com/-AAAWIxdHYnk/YJAAy4goLJI/AAAAAAAArPg/WtsoTN5in_M-MzCAPMw8JNwrkaugE08RgCLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BM%2BArif%2BSiddiqui.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-AAAWIxdHYnk/YJAAy4goLJI/AAAAAAAArPg/WtsoTN5in_M-MzCAPMw8JNwrkaugE08RgCLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BM%2BArif%2BSiddiqui.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/blog-post_33.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/blog-post_33.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy