سابق کارگزار وائس چانسلر سید احتشام الدین کی رحلت پر اظہار تعزیت۔

۔ بھاگلپور:            تلکامانجھی بھاگلپور یونیورسٹی ،بھاگلپور کے سابق کار گزار وائس چانسلر سید احتشام الدین کے انتقال پر ملال پر ریشمی شہرک...

۔
بھاگلپور: 
          تلکامانجھی بھاگلپور یونیورسٹی ،بھاگلپور کے سابق کار گزار وائس چانسلر سید احتشام الدین کے انتقال پر ملال پر ریشمی شہرکی سرکردہ شخصیات، دانشوران اور اساتذہ کرام نے اظہار افسوس کیاہے۔
 ‌‌   جے،پی یونیورسٹی ،چھپرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے کہاکہ مرحوم کی شخصیت بہت متنوع تھی۔ وہ انتہائی دیانت داری، رواداری اور ایمانداری کے اوصاف سے مملو تھے۔ انکی ذات نمایٔش اور تصنع سے پاک تھی‌۔انہیں قومی یک جہتی اور انسان دوستی پر یقین کامل تھا۔ ڈاکٹر فاروق علی نے مزید کہا کہ مرحوم‌ کا سماجی سروکار سے بھی زبردست رشتہ تھا۔ وہ سنٹرل محرم کمیٹی کے سالانہ جلسہ میں بھی شرکت کر تے ہوۓ اہل بھاگلپور کی حوصلہ افزایٔ کیا کرتے تھے۔
        ڈاکٹر اقبال احمد ،پی جی ڈپارٹمنٹ آف زولوجی نے اظہار تاسف کر ٹے ہوۓ کہا کہ سید احتشام الدین سے انکا رشتہ دیرینہ تھا۔ ایک تو زولوجی دوسرا انکی مدت کار میں مجھے انکے ماتحت کام کرنے کا موقعہ فراہم ہوا تھا جو میرے لیے دور ثمین تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایماندار،کام میں یقین رکھنے والے اور پنکچؤل‌ ایڈمنسٹریٹر تھے۔ وہ اپنے تمام ماتحتوں سے شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے۔ ڈاکٹر اقبال نے مزید بتایا کہ ان کی مدت کار میں ہی انڈور اسٹیڈیم کے قیام کا فیصلہ عمل میں آیا تھاجو یونیورسٹی اسپورٹس کے لیے قیمتی اثاثہ کی صورت ہے۔
    مونگیر یونیورسٹی کے  ایسوسی ایٹ پروفیسر اور  اردو رابطہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد رزمی نے اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ سید احتشام الدین صاحب کا اچانک داعی اجل کو لبیک کہنا نہ صرف صوبۂ بہار بلکہ شہر بھاگلپور کے لیے ایک نا تلافی نقصان ہے۔ وہ کثیرالجہت شخصیت کے مالک تھے۔‌ وہ بیک وقت اچھے ایڈمنسٹریٹر، بہترین استاد،انسان دوست،اسپورٹس نواز اور امن پسند انسان تھے۔دیانت داری اور فرض شناسی انکا شیوہ تھا۔ ڈاکٹر رزمی نے مزید کہا کہ ان کی جیسی شخصیت سازو نادر پیدا ہوتی ہے۔ اہل بھاگلپور کو ان کی معیت پر بجا ناز ہے اور رہےگا۔
   واضح ہو کہ سید احتشام الدین کا گذشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ بی، آر،اے بہار یونیورسٹی، مظفر پور کے پی جی شعبۂ زولوجی کے پروفیسراور صدر رہے ، وہ انٹومولوجی کے ماہر تھیے۔انکے متعدد ریسرچ پیپرمنظر عام پر آکر دادوتحسین حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پٹنہ یونیورسٹی کے بھی کار گزار وایٔس چانسلر رہ  چکےتھے۔انہیں اسپورٹس اوربالخصوص کرکٹ سے گہرا شغف تھا۔انکے برادر خورد پروفیسر ممتاز الدین بھی وأیس چانسلر کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔انکی رشتہِ داری خاص خانقاہ پیر دمڑیہ سے تھی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سابق کارگزار وائس چانسلر سید احتشام الدین کی رحلت پر اظہار تعزیت۔
سابق کارگزار وائس چانسلر سید احتشام الدین کی رحلت پر اظہار تعزیت۔
https://1.bp.blogspot.com/-sicgP-TQKXY/YLoWvVV3c3I/AAAAAAAAsBs/mZHeM8Kkow0fgsZkvjpwsaFgTEKdwJGhQCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210604-WA0034.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-sicgP-TQKXY/YLoWvVV3c3I/AAAAAAAAsBs/mZHeM8Kkow0fgsZkvjpwsaFgTEKdwJGhQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210604-WA0034.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/06/blog-post_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/06/blog-post_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy