وزن 2026 کا واٹر پروجیکٹ بچا رہا ہے سیکڑوں زندگیاں 3000 سے زائد پروجیکٹ ہوئے مکمل

  ہم لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے  پینے کا صاف پانی مہیا کرا تے ہیں / آصف انور نئی دہلی  :      کیا آپ کو معلوم ہے  ہندوستان کے 97 ملین...

 

ہم لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے  پینے کا صاف پانی مہیا کرا تے ہیں / آصف انور


نئی دہلی :    کیا آپ کو معلوم ہے  ہندوستان کے 97 ملین گھروں میں پینے کا صاف پانی  دستیاب نہیں ہے ؟  راجستھان ، ہریانہ  ، مغربی بنگال ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑہ کے کچھ علاقے  شدید  مسائل کاشکار ہیں ،  دہلی سے  متصل  ہریانہ کے میوات میں  لگ بھگ دس کلومیٹر پر مشتمل   کا   ایک علاقہ پینے کے  صاف پانی   کے  شدید  مسائل سے دوچار ہے ۔ 

 

ان سبھی علاقوں  میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے  کے لیے  وزن 2026 مسلسل کام کر رہا ہے ۔  دہلی کے قریب ہریانہ کے  مروڑا  میوات   میں  پانی کے دو بڑے پروجیکٹ  لگائے گئے ہیں جس سے اطراف و جوانب میں پینے کا صاف پانی  ٹینکروں  کے ذریعے روازانہ پہونچایا جاتا ہے  ۔ اس کے علاوہ  40 ہنڈ پمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔ میوات  کے اس علاقے میں  لوگ اپنے گھروں کے باہر پ سے پانی منگواتے ہیں اور اسے اپنے گھروں پر بنے پانی کے ٹینکوں  میں    جمع کرکے ہفتوں رکھتے ہیں  اور وہی    اپنی سبھی ضرورتوں کے لیے  استعمال کرتے ہیں ، جمع پانی میں جراثیم کے سبب بیماریاں  پیدا ہوتی ہیں ۔

 

واٹر پروجیکٹ مینجر  آصف انور  نے بتایا کہ پینے کا صاف پانی  مہیا کرانے کا  ہمارا یہ پروگرام  کئی ریاستوں  میں جاری ہے  ۔ ہم غربت کے شکار لوگوں کو بیماریوں  سے بچانے کے لیے  ایسی آبادیوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرا تے ہیں ۔  ہم پہلے مقام کا سروے کرتے ہیں  جہاں  جیسی صورت حال ہوتی ہے وہاں اسی طرح کے پروجیکٹ لگائے جاتے ہیں  جس میں   ہینڈ پمپ ، کوئیں ،اور  آراو  واٹر پروجیکٹ  شامل ہیں ۔

 

  مروڑا کا یہ علاقہ دس کلومیٹر کی پٹی  پر مشتمل ہے جہاں  زیر زمین پانی   بمشکل دستیاب ہے ۔ مغربی بنگال کے ہاوڑہ   دیناج پور خطے میں   20 ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں  جس سے   300 افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔  ان سبھی علاقوں میں لوگوں میں  صفائی ستھرائی  کے تئیں  بیداری لانے کاکام بھی جاری ہے 

 

مسٹر آصف  نے بتایا کہ  مختلف ریاستوں میں  3000  واٹر پروجیکٹ  لگائے گئے ہیں   آنے والے دنوں میں  5000  ہینڈپمپ  ،2000 پانی کے کوئیں  ، 100 واٹر فلٹر پلانٹ  اور 500 پبلک ٹوائلیٹ  بنانے  کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وزن 2026 کا واٹر پروجیکٹ بچا رہا ہے سیکڑوں زندگیاں 3000 سے زائد پروجیکٹ ہوئے مکمل
وزن 2026 کا واٹر پروجیکٹ بچا رہا ہے سیکڑوں زندگیاں 3000 سے زائد پروجیکٹ ہوئے مکمل
https://1.bp.blogspot.com/-dK-Wh6OruVE/YN2iKMvN88I/AAAAAAAAspE/cuu7rF5Hqv0oNtMWyL1Scy9nh0or5M-pACLcBGAsYHQ/s320/water%2B2%2B%25281%2529.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-dK-Wh6OruVE/YN2iKMvN88I/AAAAAAAAspE/cuu7rF5Hqv0oNtMWyL1Scy9nh0or5M-pACLcBGAsYHQ/s72-c/water%2B2%2B%25281%2529.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/07/2026-3000.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/07/2026-3000.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy