ریٹائرڈ آئی اے ایس سراج حسین ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے نئے چیئر مین منتخب

  وژن 2026 کے بانی پروفیسر کے اے صدیق حسن کی یاد میں نالیج ولیج کا قیام ،ایوارڈ اور اسکالر شپ کا اعلان   نئی دہلی :  ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ن...

 

وژن 2026 کے بانی پروفیسر کے اے صدیق حسن کی یاد میں نالیج ولیج کا قیام ،ایوارڈ اور اسکالر شپ کا اعلان

 

نئی دہلی :  ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے  وژن 2026 کے بانی  پروفیسر کے اے صدیق حسن کی یاد میں اہم اسکیموں اور ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔  یہ فیصلہ فاونڈیشن کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں لیا گیا ۔ جامعہ اسلامیہ میوات کیمپس کو پروفیسر کے اے صدیق حسن نالیج ولیج نام دیا گیا ہے، یہ کیمپس لگ بھگ 25 ایکڑ پر مشتمل ہے اور یہاں پر تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں ، دوسرا اعلان   پروفیسر کے اے صدیق حسن سوشل انجینئر ایوارڈ ہے  یہ سماجی خدمت میں مصروف این جی اوز اور افراد کو دیا جائے گا اور تیسرا بڑااعلان پوسٹ گریجویشن کرنے والے 100 طلبا کو اسکالر شپ دینے کا ہے جو مالی طور پر کمزور گھرانوں سے آتے ہیں ہونہار ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے  ۔

 

پروفیسر کے اے صدیق حسن نالیج ولیج بچوں اور بچیوں کے لیے پبلک اسکول ، پیرا میڈیکل کالیج ،ومینس کالیج ،آئی ٹی آئی ،اسپیشل اسکول ،ہاسپٹل ،لائبریری اور آڈیٹوریم پر مشتمل ہوگا ۔

 

میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ وژن 2026 آنے والے دنوں میں  خصوصی طور پر اپنی توجہ روزگار مہیا کرانے پر مرکوز کرے گا ، کرونا سے پریشان حال لوگوں کو روزگار سے جوڑنا اس کی ترجیحات میں شا مل کیا گیا  ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔

 

فاونڈیشن نے اپنی اسی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں رواں میقات کے لیے نئے عہدے داران کا بھی انتخاب کیا ۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس سراج حسین ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے نئے چیئر مین منتخب ہوئے ہیں ، سراج حسین حکومت ہند کے ایگری کلچر سکریٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں اور جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر بھی رہے ہیں  ۔ ٹی عارف علی اور مامونی مولوی وائس چیئر مین  بنائے گئے ہیں جبکہ معظم نائک جنرل سیکریٹری اور سید محمد جعفر کو خزانچی بنایا گیا ہے ۔ وژن 2026 کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد ہندوستانی مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا تھا اور اس ادارے نے بہت کم  عرصے میں تعلیم ،صحت اور روزگار کے میدان میں نمایاں کام انجام دیا ہے ۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ریٹائرڈ آئی اے ایس سراج حسین ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے نئے چیئر مین منتخب
ریٹائرڈ آئی اے ایس سراج حسین ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے نئے چیئر مین منتخب
https://1.bp.blogspot.com/-yWyIbkdNCfg/YPA1W4ATu8I/AAAAAAAAs5M/WX6ujog4E30HoAlxlWexaN1dnrYPyhbKACLcBGAsYHQ/s320/Siraj%2BHussain%2BIAS%2BRet.%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-yWyIbkdNCfg/YPA1W4ATu8I/AAAAAAAAs5M/WX6ujog4E30HoAlxlWexaN1dnrYPyhbKACLcBGAsYHQ/s72-c/Siraj%2BHussain%2BIAS%2BRet.%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/07/blog-post_843.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/07/blog-post_843.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy