شمس الرحمن فاروقی جیسا نقاد موجودہ ادبی منظر نامہ پر دوسرا نظر نہیں آتا: ڈاکٹر جمال اویسی

المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شمس الرحمن فاروقی اور پروفیسر فاراں شکوہ یزدانی کی رحلت پر تعزیتی نشست دربھنگہ: المنصور ...

المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شمس الرحمن فاروقی اور پروفیسر فاراں شکوہ یزدانی کی رحلت پر تعزیتی نشست


دربھنگہ: المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، شوکت علی ہاؤس، پرانی منصفی، دربھنگہ کے زیر اہتمام اردو ادب کے دیدہ ور نقاد،ناول نگار و شاعر جناب شمس الرحمن فاروقی اور شعبہئ اردو، ایل این ایم یو، دربھنگہ کے ہردلعزیز استادپروفیسر فاراں شکوہ یزدانی صاحب کی رحلت پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر عبدالمنان طرزی نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مجیر احمد آزاد نے انجام دیئے۔ اس موقع پر پروفیسر احتشام الدین، ڈاکٹر جمال اویسی، ڈاکٹر عبدالحی، ڈاکٹر مجیر احمد آزاد، سید محمود احمد کریمی، انور آفاقی، ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر،محمد نثار احمد خاں اور ڈاکٹر احسان عالم موجود تھے۔صدر نشست پروفیسر طرزی نے کہا کہ شمس الرحمن فاروقی سے میرے دیرینہ تعلقات رہے۔ جب وہ این سی پی یو ایل کے وائس چیئرمین تھے تب میں این سی پی یو ایل کا ممبر تھا۔ ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کے انتقال سے میرا ذاتی نقصان ہوا ہے۔ فاراں شکوہ یزدانی میرے دیرینہ دوست تھے۔ انہوں نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر احتشام الدین نے کہا کہ فاروقی صاحب اپنی بات اثبات سے شروع کرتے اور نفی سے چند سوالات پیدا کرتے ہیں اور مطالعے کے تجربے کی روشنی میں اس کا جواب مثالوں کے ذریعہ دیتے جاتے ہیں۔ فاراں شکوہ یزدانی صاحب کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر فاراں شکوہ یزدانی دوست صفت استاد تھے۔ دوستانہ ماحول میں ذہن کی آبیاری کی۔ شاگردوں پر اعتبار کا ایسا ماحول بنایا کہ شاگردان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے مطالعہ کرتے تھے۔ ڈاکٹر جمال اویسی نے کہا کہ شمس الرحمن فاروقی جیسا نقاد موجودہ ادبی منظر نامہ پر دوسرا نظر نہیں آتا ہے۔ اکیسویں صدی میں داستان پر ان کے تحقیقی و تنقیدی نوعیت کے کام نے اور لغت نگاری نے ان کے ادبی مقام اور مرتبے میں مزید اضافہ کردیا تھا۔ پھر ان کی افسانہ نگاری اور ناول نگاری نے بھی انہیں وقار بخشا اس لئے ان کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوا۔ لیکن ان کو بحیثیت نقاد غیر جانبداری کے ساتھ پیش کیا جائے تو کھلی کھلی چند باتیں دکھائی دیتی ہیں۔ان کی تنقید میں آمرانہ لہجہ کی گونج صاف سنائی دیتی ہے۔ ڈاکٹر عبدالحی نے کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں کا عرصہ دیکھ لیں آپ پائیں گے کہ شمس الرحمن فاروقی صاحب نے اردو کے تنقیدی دبستان پر حکومت کی ہے۔جہاں وہ جدیدیت کو مستحکم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں وہیں کلاسیکی ادب پر ان کا کام بے مثال ہے۔ صنف حالیہ کے موجد ڈاکٹر مبین صدیقی نے کہا کہ ہمارے مایہ ناز ادیب اور دانشور نقاد جناب شمس الرحمن فاروقی نے اردو ادب میں جو بڑے کارنامے انجام دیئے اور جن کے لئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کارناموں میں ایک اہم کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے جدید طرز و اسلوب کو ادب میں جدید رمزیتیں اور تہہ داری کو جدید ترین ادبی رویوں کو اختراعی ادب کے ہمہ جہت پہلوؤں کی اہمیت، عظمت، حرمت، افادیت کو از سر نو قائم کیا۔ ڈاکٹر مجیر احمد آزاد نے اپنی نظامت کے دوران شمس الرحمن فاروقی اور استاذ فاراں شکوہ یزدانی صاحب کے حوالے سے کئی معلوماتی باتیں پیش کیں۔ڈاکٹر منصور خوشتر نے شمس الرحمن فاروقی صاحب کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے اردو ادب کو ایک بڑا خسارہ ہوا اور اس خلا کو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب پروفیسر فاراں شکوہ یزدانی کے انتقال کا غم دربھنگہ والوں کو مدتوں رہے گا۔  ڈاکٹر احسان عالم نے بہت مختصر انداز میں کہا کہ فاروقی صاحب کے کارنامے اہمیت کے حامل ہیں۔ دوسری جانب پروفیسر فاراں شکوہ یزدانی صاحب طلباء و طالبات کے لئے کافی معاون شخصیت کے حامل تھے۔ وقت سے قبل ان کے انتقال پر ادبی حلقہ کافی سوگوار ہے۔ انور آفاقی صاحب نے کہا کہ شمس الرحمن فاروقی نے شب خون نکالا اور معیاری ادب کو فروغ دیا۔ ان کی کمی تادیر رہے گی۔  پروفیسر طرزی صاحب نے دونوں مرحومین کے تئیں کچھ یوں اظہار تعزیت کیا:
٭پروفیسر فاراں شکوہ یزدانی:
دنیا سے اب گیا ہے وہ فاراں شکوہ بھی
بے شبہ ایک ہستی جو باغ و بہار تھی
میرا رفیق کار، مجھے تھا بہت عزیز
مدت بھی ساتھ گذری تھی اٹھارہ سال کی
پڑھنا، پڑھانا کا تھا اک فرض منصبی
ہنسنا، ہنسانا بھی تھی روش اس کی فطرتی
ملتا تھا سب سے ایک تبسم لئے ہوئے
ہونٹوں پہ اس کے رقص ہی کرتی سدا ہنسی
حاصل تھا اعتبار اسے علم و فن کا خوب
شاگردان سے پاتے رہے فیض خوب ہی
مالک قضا و قدر کا پروردگار ہے
تھی عمر اس کے جانے کی لیکن نہیں ابھی
ہنستا ہوا وہ چہرہ بھلائیں بھی کس طرح
خوبی تھی اس کی ذات میں کیا کیا نہیں بھری
دربھنگہ والے اس کو نہیں بھول پائیں گے
کتنے دلوں کا ایک تھا محبوب بھی وہی
اللہ سے دعا ہے کہ ہواس کی مغفرت
فردوس ہی کی راس اسے آئے زندگی
پس ماندگان کو اس کے عطا صبر کر خدا
حاصل ہو زندگی میں ترقی بھی خوب ہی
٭شمس الرحمن فاروقی:
دارفانی سے ہیں گئے اب شمس الرحمن فاروقی
جن کا جہان دانش میں تو کئی ہے ثانی بھی
’شب خوں‘ والے پر ہی کیسا ڈالا اجل نے ہے شب خوں 
جن سے اہل دانش پر ہیں طاری صدمے، حیرانی
برلا فاؤنڈیشن سے ہی پایا تھا سمان بڑا
ایسی عزت افزائی بھی ”شعر شور انگیز“ نے دی
علم و دانش کی دنیا میں ایک سند کی جیسی ہیں 
شمس الرحمن فاروقی کی ہیں بھی کتابیں کچھ ایسی
دیکھنے سے تو دبلے پتلے اک انساں وہ لگتے تھے
آپ کی بالا قامت علمی محکم ایک حقیقت تھی
درس سے یا تدریس سے رشتہ گرچہ نہیں تھا کچھ ان کا
فکر و فن یا علم و دانش کے وہ ادارہ تھے کوئی
این۔ سی۔ پی۔ یو۔ ایل۔ کے قائد تھے اگر تو میں ممبر
ساتھ جناب والا کے بھی طرزی کی تھی کچھ گذری
اس موقع پر ڈاکٹر انتخاب احمد ہاشمی، حامد سبحانی، حبیب اصغر، وسیم اختر کے علاوہ درجنوں لوگ شامل تھے۔آخر میں ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر کے اظہار تشکر کے ساتھ تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شمس الرحمن فاروقی جیسا نقاد موجودہ ادبی منظر نامہ پر دوسرا نظر نہیں آتا: ڈاکٹر جمال اویسی
شمس الرحمن فاروقی جیسا نقاد موجودہ ادبی منظر نامہ پر دوسرا نظر نہیں آتا: ڈاکٹر جمال اویسی
https://1.bp.blogspot.com/-Nu_YYLAjXxE/X_xUrvQBHAI/AAAAAAAAnc0/oWWRbpDYHcY1RbuQLjMGj2eLSrlT-UTtwCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210110-WA0028.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Nu_YYLAjXxE/X_xUrvQBHAI/AAAAAAAAnc0/oWWRbpDYHcY1RbuQLjMGj2eLSrlT-UTtwCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210110-WA0028.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_664.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_664.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy