*محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین محلہ لائبریری کا افتتاح.*

*مساجد و مکاتیب میں لائبریری کا قیام وقت کا اہم تقاضہ ہے. مولانا نسیم الدین مفتاحی* *مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت 9ویں لائبریری ق...

*مساجد و مکاتیب میں لائبریری کا قیام وقت کا اہم تقاضہ ہے. مولانا نسیم الدین مفتاحی*
*مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت 9ویں لائبریری قائم*

 
اورنگ آباد 13 مارچ 

*مساجد و مکاتیب میں لائبریری کا قیام وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو خصوصاً نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنے اور ان میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے جتنا ممکن ہو سکے ہمیں اپنے محلوں اور بستیوں میں لائبریریاں قائم کرنا چاہئیے.. ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر مدرس 
 مولانا نسیم الدین مفتاحی نے گزشتہ روز تحریک مریم مرزا کے تحت قائم نویں لائبریری 
محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین محلہ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر کہا.. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک چھوٹی سی لڑکی مریم جمیلہ کی ایک بڑی کوشش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. یہ ایک مثالی اور قابل تقلید عمل ہے اس طرح کی کوششیں دیگر شہروں اور علاقوں میں بھی ہونی چاہیے.. 
پروگرام کے ابتداء میں مرزا عبدالقیوم ندوی نے تحریک مریم مرزا کا تعارف اور اب تک کی کارکردگی کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کی شروعات گزشتہ 8/جنوری کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری بائجی پورہ گلی نمبر 20 سے ہوئی جس کا افتتاح رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کے ہاتھوں میں عمل آیا تھا.. اور آج اس تحریک کی 9 ویں لائبریری کا افتتاح ہونے جا رہا ہے. 
واضح رہے کہ یہ لائبریری شہر کے پسماندہ اور مزدور طبقہ علاقہ ہلال کالونی تین مندر روڈ عارف کالونی میں قائم کی گئی ہے. 
مریم مرزا کے اس تحریک میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کا تعاون و سرپرستی حاصل ہے. 
اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما صفا بیت المال کے ذمہ دار 
مولانا مفتی انیس الرحمن ندوی لائبریری کے قیام کو فعال نیک بتاتے ہوئے مریم مرزا کے والد مرزا عبدالقیوم ندوی کے اس مثبت اور تعمیری جدت پسند کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ شہریان خصوصاً طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد و اختیار کرتے ہیں جو نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ قابل تشہیر بھی ہے. افتتاحی تقریب مہمانان خصوصی میں خان جمیل احمد (اورنگ آباد ضلع صدر فیم) مولانا شیخ رضوان (امام صاحب)مولانا ساجد( امام مرکز مسجد)  فیم کے کارگزار صدر سید مختار قادری, سید مبین الدین چشتی، سید منتظر چشتی امجد بھائی، سید عنایت علی سید تراب علی کے علاوہ بستی کے معزز شخصیات موجود تھیں...
پروگرام سے پہلے بچوں میں ماسک اور سینٹائجر تقسیم کیا گیا... شوشل ڈسٹنس کا بھی خیال رکھا گیا..
پروگرام کی نظامت مولانا شیخ رضوان فرمائی جبکہ اظہار تشکر کی رسم سید علی صاحب مکان نے ادا کی.

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: *محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین محلہ لائبریری کا افتتاح.*
*محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین محلہ لائبریری کا افتتاح.*
https://1.bp.blogspot.com/-bqfu_VjSG-o/YEzpwySa76I/AAAAAAAApsk/KGRUZ59W7Ao-yFw-7yQifJAUnwnkp8k_wCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210312-WA0042.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-bqfu_VjSG-o/YEzpwySa76I/AAAAAAAApsk/KGRUZ59W7Ao-yFw-7yQifJAUnwnkp8k_wCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210312-WA0042.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_57.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_57.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy