معاشی طور پر کمزور طبقہ کے ساتھ ناانصافی کرنے والے جی آر پر روک

 جمعیۃ علماء کے توسط سے داخل پٹیشن کو دیگر پٹیشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا، اگلی سماعت 5/ اپریل کو ممبئی 19 / مارچ معاشی طور پر کمزور طبقات سے...

 جمعیۃ علماء کے توسط سے داخل پٹیشن کو دیگر پٹیشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا، اگلی سماعت 5/ اپریل کو


ممبئی 19 / مارچ
معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی نوکریوں کو چھیننے والے مہاراشٹر حکومت کے فیصلہ کے خلاف داخل پٹیشن پر گذشتہ کل ممبئی ہائی کورٹ نے روک لگا تے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا تھا، آج اس معاملے کی سماعت ممبئی ہائی کورٹ میں ہوئی جس کے دوران جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے داخل پٹیشن کو ایڈوکیٹ افروز صدیقی کی درخواست پر عدالت نے دیگر عرضداشتوں کے ساتھ منسلک کردیا، تمام عرضداشتوں پر ایک ساتھ سماعت 5 / اپریل کو متوقع ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ افروز صدیقی نے ممبئی ہائی کورٹ میں دو ہفتہ قبل راہول بسون اپپا والے، شیونند کالے، دوال شیخ، سید توصیف علی، ویبھو کناڈے اور گنیش پردیپ کی جانب سے پٹیشن داخل کی  تھی  جس میں معاشی طور پر کمزور طبقات کے ساتھ کی جانے والی نا انصافی کا ذکر کیا گیا تھا جنہیں حکومت مہاراشٹر کے نئے جی آر سے نوکریوں سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عرض گذاروکاس بلونت الاسے کی جانب سے داخل پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ 15 / مارچ کو ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس کے کے تاتیڑ اور جسٹس ریاض چھاگلا نے 23 دسمبر 2020 کے حکومت مہارشٹر کے اس جی آر پر روک لگادی تھی جس کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور طبقہ Economically Weaker Section  سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہورہی تھی۔
اس ضمن میں ایڈوکیٹ افروز صدیقی نے بتایا کہ سال 2018-19 میں مہاراشٹر حکومت نے محکمہ بجلی (مہاوترن) میں اسسٹنٹ کی پوسٹ کے لیئے اشتہار نکالا تھا اور اور اس کے بعد امتحان لیا گیا جس میں معاشی طور پر کمزور طبقہ Economically Weaker Section  سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم بچوں نے کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات Socially and Educational Backward Communitiesسے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسی درمیان سپریم کورٹ آف انڈیا نے مہاراٹھا ریزورشن پر اسٹے لگادیا جس کے بعد سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی جس کے بعد حکومت مہاراشٹر نے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں پر فوقیت دینے کا جی آر جاری کیا جس ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس پرعدالت نے طوری اسٹے دے دیا ہے جس کہ وجہ سے نوکریاں بھرنے کا عمل رک گیا ہے۔
ایڈوکیٹ افروز صدیقی نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقات کے بچوں کے لیئے مختص نوکریوں کو سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان کی کٹیگری علیحدہ ہے اور نوکری کے لیئے فارم بھرتے وقت انہیں بتایا گیا تھا کہ جن طبقات کے لیئے جو اسامیاں مختص ہیں انہیں دوسروں کو نہیں دیا جا ئے گا لیکن اسی درمیان مہاراشٹر سرکار نے نیا جی آر جاری کردیا جس سے معاشی طور پر کمزور طبقات کی حق تلفی ہورہی جس کی نشاندہی ہائی کورٹ میں کی گئی ہے۔حکومت مہاراشٹر کے نئے جی آر سے تقریباً 200 امیدوار متاثر ہورہے ہیں جس میں ایک بڑی تعداد معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کی ہے۔
ایڈوکیٹ صدیقی نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے 2020 میں جی آر جاری کرکے اسے 2018-19  کے نتائج پر لاگو کرنے کو کہا  ہے جو غیر قانونی ہے کیونکہ جی آر پر عمل کے جاری کرنے کے بعد سے ہونے والے معاملات پر ہوتا ہے، ماضی کے معاملات پر موجودہ جی آرکا اطلاق نہیں ہوسکتا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: معاشی طور پر کمزور طبقہ کے ساتھ ناانصافی کرنے والے جی آر پر روک
معاشی طور پر کمزور طبقہ کے ساتھ ناانصافی کرنے والے جی آر پر روک
https://1.bp.blogspot.com/-qc8uaIW9jlc/YFSOWH6NnKI/AAAAAAAAp8Q/v0au_vwq6s4LTL66fuEfcES9S9VExw2twCLcBGAsYHQ/s320/deshdoot_2020-07_f4ccd2df-a70d-4f40-b559-2251842c6712_MSEDCL_mahavitaran.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-qc8uaIW9jlc/YFSOWH6NnKI/AAAAAAAAp8Q/v0au_vwq6s4LTL66fuEfcES9S9VExw2twCLcBGAsYHQ/s72-c/deshdoot_2020-07_f4ccd2df-a70d-4f40-b559-2251842c6712_MSEDCL_mahavitaran.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_852.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/03/blog-post_852.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy