اے ایم یو وائس چانسلر کی اپیل

علی گڑھ 28اپریل:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ  وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے بعد یونیورس...

علی گڑھ 28اپریل:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ  وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے بعد یونیورسٹی برادری کے درمیان خود اعتماد ی بحال کرنے اور اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے دوسرے دور نے قومی سطح پر غیر معمولی حالات پیدا کر دیے ہیں اور گزشتہ کچھ دنوں میں یونیورسٹی کے کئی موجودہ، سابق اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کو ہم نے کھو دیا ہے۔ یونیورسٹی کے لیے یہ نقصانات ناقابل تلافی ہیں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ
مقام عطا فرمائے۔

یونیورسٹی اساتذہ، اسٹاف اور طلبہ کے نام جاری ایک اپیل میں وائس چانسلر نے کہا کہ ان مسائل کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ کو وڈ کی موجودہ لہر سے ہم کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہوں۔ اس کے لیے ہم اپنے تمام موجودہ وسائل کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں اور ہمارا مصمم ارادہ ہے کہ ہم اپنے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی فلاح اور ان کی صحت سے متعلق امور کے لئے کوئی کوشش اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ پرسکون رہیں اور اس مشکل گھڑی میں کسی قسم کی بے چینی یا بدامنی کا شکار نہ ہوں۔

پروفیسر منصور نے کہا کہ ہمیں پورا احساس ہے کہ جو مسائل ہیں وہ نہایت سنجیدہ اور اور بڑے ہیں اور آپ تمام لوگوں کی مدد اور تعاون کے بغیر اس سے نبرد آزما نہیں ہوا جاسکتا۔ کووڈ کی موجودہ لہر کے شروع ہونے کے بعد سے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں آکسیجن کی دستیابی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے لیے ہم لگاتار اعلی حکام سے مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں تاکہ میڈیکل کالج کو آکسیجن کی مناسب سپلائی جاری رہے۔ ایک طویل مدتی تدبیر کے طور پر ہم نے میڈیکل کالج میں 1.41 کروڑ روپے کی لاگت سے آکسیجن کی پیداوار کے لیے ایک پلانٹ تشکیل دینے کے احکام جاری کر دیے ہیں جو تین یا چار ہفتوں میں تیار ہو جائے گا۔ ہم اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ میں نے سپلا لیباریٹریز کے صدر کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ ریمڈیزور انجکشن کے ایک ہزار ڈوز میڈیکل کالج کو فراہم کرنے میں مدد کریں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووڈپر قابو پانے کے مقصد سے مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور نئے بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ڈینٹل کالج اور طبیہ کالج سے جونیئر ریزیڈنٹس، نرسنگ اسٹاف اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کا ٹراما سینٹر میں وقتی طور سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ میں نے ہائر ایجوکیشن کے سیکریٹری اور یو جی سی کو بھی خطوط لکھے ہیں کہ میڈیکل کالج میں سہولیات مزید بڑھائی جا سکیں اور اس کے لئے ضروری فنڈ دستیاب ہو سکے۔

پروفیسر منصور نے کہا کہ میں پرزور طریقے سے آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر ضروری نہ ہو تو آپ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر نہ جائیں اور کو ووڈ سے متعلق ضابطوں کی سختی سے پیروی کریں۔ اس کے ساتھ ہی اولین ترجیح کے طور پر آپ خود اور اپنے تمام اہل خانہ کو کووڈ سے متعلق ویکسین لگوائیں۔ اگر آپ کو  معمولی سا بھی شبہ ہو کہ آپ کے اندر کو ووڈ کی علامات ہوں تو ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیے بغیر خود کو تمام لوگوں سے علیحدہ کرلیں اور فورا ًڈاکٹر سے رابطہ کرکے علاج شروع کر دیں۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر تمام ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور اگلی صفوں میں کام کرنے والے میڈیکل کارکنان کا اس مشکل گھڑی میں ان کی بے لوث خدمات کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو وائس چانسلر کی اپیل
اے ایم یو وائس چانسلر کی اپیل
https://1.bp.blogspot.com/-X6zHJsKAF94/YIlUHWMDP7I/AAAAAAAArH4/qhQzeLznm68xI9S9hLL70-m-3_nmc4YhACLcBGAsYHQ/s320/vqy3LWLe_400x400.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-X6zHJsKAF94/YIlUHWMDP7I/AAAAAAAArH4/qhQzeLznm68xI9S9hLL70-m-3_nmc4YhACLcBGAsYHQ/s72-c/vqy3LWLe_400x400.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_33.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_33.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy