ؒٓ داعش سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار ضوان کی ضمانت عرضداشت پر فریقین کی بحث مکمل

ممبئی 28 اپریل اترپردیش کے شہر کشی نگر سے ممنوع تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے لئے کام کرنے اور مسلم نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس کی جانب را...

ممبئی 28 اپریل

اترپردیش کے شہر کشی نگر سے ممنوع تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے لئے کام کرنے اور مسلم نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس کی جانب راغب کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار رضوان احمدکی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر آج فریقین کی بحث مکمل ہوگئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ایڈوکیٹ شریف شیخ نے
ممبئی سیشن عدالت میں قائم خصوصی این آئی اے عدالت میں ضمانت عرض داشت پر بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو 22جنوری 2016 کو  اس کے گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کالج جانے کی تیار ی کررہا تھا تب سے ملزم جیل میں ہے اور دوران قید اسے تپ دق اور گلے میں گانٹ آگئی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔
ایڈوکیٹ شریف شیخ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ستمبر 2018 میں ملزم کے خلاف چارج فریم کیا گیا لیکن ابھی تک ٹرائل کا اختتام نہیں ہوا ہے اور جس طرح مقدمہ چل رہا ہے اس کے جلد اختتام پذیر ہونے کے امکانات نہ کے برابر ہیں لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف گواہی دینے کے لیئے 300 گواہوں کو نامزد کیا ہے جبکہ ابتک ساڑھے پانچ سالوں میں صرف 26 گواہوں کی گواہی عمل میں آئی ہے لہذاسپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مقدمہ میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔
ایڈوکیٹ شریف شیخ نے خصوصی جج وانکھیڈے کو دوران بحث بتایا کہ ہ استغاثہ کے مطابق مفرور ملزم ایاز محمد  ملک شام چلا گیا لیکن استغاثہ عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا کہ عرض گذار رضوان ایاز کو جانتا تھا یا وہ اس کے رابطہ میں تھانیز استغاثہ کے ذریعہ عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں ملزم کے ملاڈ کے نواجوں کو جہاد کی ترغیب دینے اور داعش کو جوائن کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔شریف شیخ نے عدالت کو مزید بتایا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف ایسا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہیکہ ملزم داعش تنظیم کا نائب امام (ہندوستان) تھا بلکہ یہ ایک خیالی اور فرضی عہدہ ہے جس سے ملزم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ایڈوکیٹ شریف شیخ نے عدالت کو بتایا کہ حال میں سپریم کورٹ آف انڈیا نے اپنے ایک فیصلہ میں کہا  ہیکہ مقدمہ کی تیز سماعت ملزم کا آئینی حق ہے اور اگر مقدمہ کی تیز سماعت نہیں ہورہی ہے اور مقدمہ فیصل ہونے میں وقت درکار ہے تو ملزم کا حق ہے کہ اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
ایڈوکیٹ شریف شیخ کی بحث کے اختتام کے بعد خصوصی سرکاری وکیل ایڈوکیٹ پرکاش شیٹی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں تاخیر کی وجہ کرونا ہے نہ استغاثہ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کرنا چاہئے۔
ملزم رضوان کی ضمانت عرضداشت پر بحث مکمل ہونے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزم 2016 سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور ٹرائل ختم ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں اسی لیئے ملزم کی ضمانت پر رہائی کے لیئے کوشش کی گئی ہے اور انہیں امید ہیکہ عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کریگی کیونکہ ساڑھے پانچ سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باجود ابھی تک ٹرائل نصف بھی نہیں ہوئی ہے اور جیسے حالات ہیں ٹرائل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ استغاثہ کا الزام ہیک  ملزم ممبئی کے ملاڈ مالونی علاقے کے چند مسلم نوجوانو ں کو انٹرنیٹ کی مدد سے داعش میں شمولیت کے لئے اکسا رہا تھا نیز اسی کی ایماء پر 2016 میں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کو ملک سے فرار ہونے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ذہن سازی کرنے کا بھی الزام ہے۔   

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ؒٓ داعش سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار ضوان کی ضمانت عرضداشت پر فریقین کی بحث مکمل
ؒٓ داعش سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار ضوان کی ضمانت عرضداشت پر فریقین کی بحث مکمل
https://1.bp.blogspot.com/-B1TFvqxEvc0/YIlTHCrs--I/AAAAAAAArHw/etexbjn0GO81Ah3e-giRuJiMCfs1FkipQCLcBGAsYHQ/s320/Rizvan%2BISISI%2BMUMBAI.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-B1TFvqxEvc0/YIlTHCrs--I/AAAAAAAArHw/etexbjn0GO81Ah3e-giRuJiMCfs1FkipQCLcBGAsYHQ/s72-c/Rizvan%2BISISI%2BMUMBAI.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_70.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_70.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy