حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں پروفیسر مولا بخش کی رحلت اردو تنقید کا ایک اور نقصان عظیم: پروفسیر ہاشمی

          (چھپرہ)۔ ابھی اردو والے عالمگیر شہرت رکھنے والے راہ سازو نظریہ ساز نقاد و محقق شمس الرحمن فاروقی اور ابھی دو دنوں قبل اسی طرح قد...

          (چھپرہ)۔ ابھی اردو والے عالمگیر شہرت رکھنے والے راہ سازو نظریہ ساز نقاد و محقق شمس الرحمن فاروقی اور ابھی دو دنوں قبل اسی طرح قد آور فکشن نگار اور بے لاگ مبصر مشرف عالم ذوقی اور  اردو کے کئی دوسرے  اصحاب علم و فن کے سانحۂ ارتحال پہ نوحہ خواں ہی تھے کہ آج پروفیسر مولا بخش کی رحلت کی خبر نے اس سوگواری کے ماحول کو اور بھی اندوہگیز اور ماتم زدہ بنا دیا۔ جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر مولا بخش نے بہت ہی کم مدت میں اردو تنقید کی نئی شاخوں میں اپنی علمیت و قابلیت کی مہر ثبت کر دی تھی۔ اسلوبیات پہ ان کی نئی کتابیں بھی منظر عام پر آنے والی تھیں۔ وہ اکثر فون پہ اپنی نئی کتابوں کے سلسلے میں گفتگو کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ جب یہ کتابیں شائع ہو جائیں گی تب لوگ دیکھیں گے کہ مغربی تنقید نے کس طرح ہندوستانی شعری روایات اور سنسکرت ماخذوں کو اپنا کر اپنی اپنی تھیوریاں پیش کی ہیں۔پروفسیر مولا بخش سے اس شعبۂ اردو کا ربط بھی رہا ہے۔ وہ یہاں ایک کل ہند سیمینار کے موقع پر اور پھر وائیوا اور توسیعی خطبہ کے لیے تشریف لا چکے تھے۔ ان تمام مواقع پر شعبہ کے اساتذہ اور اسکالرز  ہی نہیں دیگر شعبوں کے اساتذہ سے بھی وہ یوں گھل مل گئے تھے گویا سب ان کے ہی رفیق کار ہوں اور ان کے ہی طلبا و طالبات۔

          پروفیسر مولا بخش بیتے کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور زندگی و موت کی جنگ میں مبتلا۔ ان کی رحلت سے جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبۂ اردو نے اپنا  ایک مخلص کھو دیا ہے۔ اموات کے اس سلسلے نے اب اس لائق بھی نہ چھوڑا کہ ان نقصانات عظیم پہ صف ماتم بچھے۔ شعبہ کے استاد ڈاکٹر مظہر کبریا اور ریسرچ اسکالرز کے علاوہ سبکدوش اساتذہ کرام پروفیسر نبی احمد اور داکٹرعبدالمالک کے ساتھ ہی راجیندر کالج چھپرہ کے صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر علا ء الدین خان نے بھی اس ناقابل یقین اندوہناک سانحہ پہ تاسف کا اظہار کیا اور کہا کہ شعبے میں ان کی موجودگی کا ہر لمحہ آنکھوں کے سامنے گردش کر رہا ہے۔

 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں پروفیسر مولا بخش کی رحلت اردو تنقید کا ایک اور نقصان عظیم: پروفسیر ہاشمی
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں پروفیسر مولا بخش کی رحلت اردو تنقید کا ایک اور نقصان عظیم: پروفسیر ہاشمی
https://1.bp.blogspot.com/-peX4N4WquGw/YH-2kms9HuI/AAAAAAAAq38/Rf_kXn-6cPgN-oA8T5V9Ez-9v5B6x7DyACLcBGAsYHQ/s320/Slide8.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-peX4N4WquGw/YH-2kms9HuI/AAAAAAAAq38/Rf_kXn-6cPgN-oA8T5V9Ez-9v5B6x7DyACLcBGAsYHQ/s72-c/Slide8.JPG
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_76.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/04/blog-post_76.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy