بیڑ میں جمعیۃ علماء کی طرف سے1500 ضرورتمندوں میں راشن کٹس اور850جوڑی کپڑوں کی تقسیم

بیڑ؍ مہاراشٹر19؍مئی جمعیۃ علمائِ ہند نے ہمیشہ سے ملک کے مسلمانوں کے فلاح وبہبود ، تعلیم ، مسائل کے ساتھ ساتھ دکھ درد میں شامل ہو کر خدمات...


بیڑ؍ مہاراشٹر19؍مئی

جمعیۃ علمائِ ہند نے ہمیشہ سے ملک کے مسلمانوں کے فلاح وبہبود ، تعلیم ، مسائل کے ساتھ ساتھ دکھ درد میں شامل ہو کر خدمات انجامدینے کا کام کیا ہے ، چاہے قدرتی آفات کے مسائل ہو ، فسادات ہو ، بےگناہ نوجوانوں کی گرفتاری کا معاملہ ہو ، اُمت کے نو نہالوں کے تعلیم وتر قی کا معاملہ ہو ہر نہج پر جمعیۃ نے اپنی خدمات انجام دی ہے صرف یہی نہیں عیدین کے موقع پر خط ِ افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے غرباء ،ضرورتمندوں کے ساتھ ساتھ ائمہ مساجد، علمائِ کرام ، مفتیان ِ عظام ،دینی تبلیغ کا کام کرنے والے ہر افراد کا تعاون کرنا جمعیۃ کا خاصہ رہاہے ۔
امسال رمضان المبارک کے موقع پر جمعیۃ علمائِ ضلع بیڑ ، جمعیۃعلمائِ مالیگاوں ،اور جمعیۃ علمائِ مہا راشٹر کے مشترکہ تعاون سے بیڑ شہرو اکناف کے850 ائمہ مساجد میں کپڑوں اور 1500 ضرورتمندوں میں راشن واشیائے شیر خورمہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔اس ضمن میں 27رمضان المبارک بتاریخ 11 مئی کو حکومتی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بیڑ شہر کے امن لانس میں ایک مختصر پروگرام تقسیم اشیا عمل میں لایا گیا جس کی صدارت جمعیۃ علماء بیڑ کے ضلع صدر اور ریا ستی نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی انجام دے رہے تھے ، جبکہ اس موقع پر جمعیۃعلما ء بیڑ کے ضلع جنرل سیکر یٹری مفتی عتیق الر حمن قاسمی ، شہر صدرجمعیۃ علما ء بیڑ حافظ محمد جنید صدیقی ، شہر جنرل سیکر یٹری حافظ عرفان ، بیڑ ضلع تعلقہ صدر مولانا سلیم اشرفی ، علیم پٹیل ، حافظ جمیل ، مولانا محسن اشاعتی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ، اس موقع پربیڑ شہر و اکناف کی مساجد میں خدمات انجام دینے والے  850 ائمہ مساجد میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی جبکہ بیڑ شہر و اکناف کے 1500ضرورتمندوں میں راشن اور عید الفطر کے پیش ِ نظر اشیائے شیر خورمہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ، 
غور طلب امر ہے کہ گذ شتہ ۲ سالوں سے لاک ڈاون کی حالات اور لاک ڈاون کے دوران ہی عید الفطر آنے کے چلتے غربا ء اورضرورتمندوں کے لئے حالات دشوار ہے ایسے میں جمعیۃ علماء بیڑ ضلع ہر سطح سے تعاون کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ، گذ شتہ 15 سالوں سے جمعیۃ علما ءبیڑ ضلع رمضا ن المبارک کے موقع پر ضرورتمندوں میں راشن اور اشیائے شیرخورمہ کی تقسیم عمل میں لاتی رہی ہے اور یہ عمل ہنوز جاری ہے۔                                                                                                                                           
امسال لاک ڈائون کے سبب ضرروتمندوں اور آئمہ مساجد دشواریوںکا شکار نظر آ ر ہے تھے جس کے چلتے جمعیۃ علما بیڑ نے اس معاملے کوجمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ذمہ داران با لخصوص گلزار احمد اعظمی ، مالیگاوں کےرکن اسمبلی مفتی محمد اسما عیل قاسمی اور جمعیۃ علماء مالیگاوں کےنائب صدرمحمد مکی سیٹھ کے روبرو پیش کیا، اورامسال جمعیۃ علما ء بیڑ ضلع ، جمعیۃ علماء مالیگاوںاور جمعیۃ علما مہا راشٹر کے اشتراک سے یہ تحریک عمل میں لائی گئی جس کےلئے جمعیۃ علما ء ِ ہند کے قومی لیگل کمیٹی کے سربراہ گلزاراحمد عظمی اور مالیگاوں کے رکن اسمبلی و دار العلوم دیو بند کی شوریٰ کے رکن وجمعیۃ علما ءشہر مالیگائوںکےصدر مفتی محمد اسما عیل قاسمی اور مالیگاوں جمعیۃ کے نائب صدرمحمد مکی سیٹھ کا خصوصی تعاون رہا ہے ، اوراِن تمام کی ہی رہنمائی اور تعاون کےسبب جمعیۃ علما ء بیڑ ضلع اس کار ِ خیر کو انجام دے پائی ہے جس پر جمعیۃعلماء بیڑ کے ذمہ داران اور شہر یان بیڑ نے اُن کا خصوصی شکریہ اداکیا ہے ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بیڑ میں جمعیۃ علماء کی طرف سے1500 ضرورتمندوں میں راشن کٹس اور850جوڑی کپڑوں کی تقسیم
بیڑ میں جمعیۃ علماء کی طرف سے1500 ضرورتمندوں میں راشن کٹس اور850جوڑی کپڑوں کی تقسیم
https://1.bp.blogspot.com/-ty55kr8KTMk/YKUkeLSqmiI/AAAAAAAArpI/98U7XOM4YpEGR-GbvrQROmdC3q40ner-gCLcBGAsYHQ/s320/WhatsApp%2BImage%2B2021-05-19%2Bat%2B12.20.34%2BPM.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-ty55kr8KTMk/YKUkeLSqmiI/AAAAAAAArpI/98U7XOM4YpEGR-GbvrQROmdC3q40ner-gCLcBGAsYHQ/s72-c/WhatsApp%2BImage%2B2021-05-19%2Bat%2B12.20.34%2BPM.jpeg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/05/1500-850.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/1500-850.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy