پروفیسر محمد شعیب ظہیر کا نئی دہلی میں انتقال

علی گڑھ،  11 مئی: نامور فزیشیئن اور جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیسن شعبہ کے استاد پروفیسر محمد شعیب ظہیر کا نئی دہلی کے...

علی گڑھ،  11 مئی: نامور فزیشیئن اور جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیسن شعبہ کے استاد پروفیسر محمد شعیب ظہیر کا نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا جہاں وہ گزشتہ بیس دنوں سے زیر علاج تھے۔ ان کی
عمر 55 سال تھی۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر شعیب ظہیر ایک سنجیدہ اور لائق ڈاکٹر و محقق تھے۔ اُن کی وفات سے ہم نے ایک عمدہ ڈاکٹر اور مقبول استاد کھو دیا ہے۔ اُن کا انتقال میرا ذاتی خسارہ ہے۔ ہم سب اُن کے لیے اور اُن کے کنبہ کے لیے دعا گو ہیں۔ 

پروفیسر راکیش بھارگو، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن نے کہا کہ پروفیسر شعیب ظہیر اپنے مریضوں پر بھرپور توجہ دیتے تھے اور ان کا خیال رکھتے تھے۔ وہ اپنے ساتھی اساتذہ اور طلبہ کے بھی بہت قریب تھے۔

جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ نوجوان اساتذہ اور طلبہ نے پروفیسر شعیب ظہیر کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھا اور ان سے بھرپور استفادہ کیا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ 

پروفیسر شعیب ظہیر جے این میڈیکل کالج سے بطور لیکچرر 1992 میں وابستہ ہوئے اور آگے چل کر ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر بنے۔ اس سے قبل انہوں نے یہیں سے 1988 میں ایم بی بی ایس اور 1991 میں ایم ڈی کیا تھا۔

انہوں نے معیاری رسائل میں اپنے اختصاص کے موضوعات پر مضامین لکھے اور طبی کانفرنسوں میں شرکت کی۔

پروفیسر شعیب ظہیر نے جے این میڈیکل کالج کے علاوہ کنگ خالد یونیورسٹی، سعودی عربیہ اور دیوان آف رائل کورٹ، مسقط میں بھی خدمات انجام دیں۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پروفیسر محمد شعیب ظہیر کا نئی دہلی میں انتقال
پروفیسر محمد شعیب ظہیر کا نئی دہلی میں انتقال
https://1.bp.blogspot.com/-R9PiGTMrG6o/YJp6lPsgLxI/AAAAAAAAras/Q8CGlyMiYRULwVt5eC5CXSGj7395Ua_5gCLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BMohammad%2BShoaib%2BZaheer.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-R9PiGTMrG6o/YJp6lPsgLxI/AAAAAAAAras/Q8CGlyMiYRULwVt5eC5CXSGj7395Ua_5gCLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BMohammad%2BShoaib%2BZaheer.jpg
TIMES OF MUSLIM
https://www.timesofmuslim.com/2021/05/blog-post_241.html
https://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/05/blog-post_241.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy